Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • 27ستمبراحتجاج سیاسی سرگرمیاں تیز وزیر اعطم و اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلئے رابطے
    • حوثیوں کا بابالمند ب پر مکمل کنٹرول کا دعوی
    • لوڈ شیڈنگ پروزیراعظم برہم کسی بھی علاقے میں2 گھنٹے سے زیادہ بجلی بند نہ کرنے کا حکم
    • پولینڈ روبوٹس کا انوکھا احتجاج، اے آئی سے متعلق سخت قوانین کا مطالبہ
    • فیلڈ مارشل امن کیلئے پھر متحرک
    • سکیورٹی فورسز کا کرم میں کامیاب آپریشن افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
    • آبنائے ہرمز میں جہازوں کی محفوظ آمدورفت ایران ‘ عمان ‘ خلیجی ممالک کا اجلاس پیرکوہوگا
    • نائن الیون کے زخم آج بھی تازہ، دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی: ٹرمپ
    • مشرق وسطی میں کشیدگی: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں122 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئیں
    • لانگ مارچ کیس چیف سیکٹری ای جی کے پی سے بیان حلفی طلب
    • مریم نوازکا ساہیوال میں جلد 14مزید الیکٹروبسیں جلد فراہم کرنے کا اعلان
    • حمزہ شہباز کا دورہ پمز متاثرہ والدین سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار
    • میر ی ٹیچر مجھے بچپن میں سونو سونو کہتی تھی: حکیم بابر
    • علی ناصر رضوی تبدیل، سہیل چودھری آئی جی اسلام آباد تعینات
    • ن لیگی وزرائ’ ارکان اسمبلی سمیت 51افراد کے ناقابل ضمانت وارنٹ
    • قائداعظم محمد علی جناح کا 78واں یوم وفات عقیدت و احترام سے منایاگیا
    • سری لنکا نے پاکستان کو 4 وکٹوں سے ہرا کر ایشیا کپ فائنل میں جگہ بنا لی
    • شمالی کوریا کے حکمراںکم جونگ کا ایک چھوٹا بچہ بھی ہے: جنوبی کورین انٹیلی جنس ایجنسی
    • کے پی اسمبلی:کورم پورا نہ ہونے کے باوجود مریم نواز کیخلاف قرارداد منظور ہونے کا انکشاف
    • میجر راجہ عزیز بھٹی کے 61ویں یومِ شہادت پر پاک فوج کا شاندار خراج عقیدت
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاکستان میں ڈینگی کیسز اعدادوشمار سے 125 گنا زیادہ ہونیکا انکشاف

    By Khabrain Newsستمبر 11, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

     

    کراچی(این این آئی)پاکستان میں ڈینگی کے کیسز سرکاری اعدادوشمار کے مقابلے میں 125 گنا زیادہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ آغا خان یونیورسٹی کی ایک تحقیقی study کے مطابق 2022ء کے دوران ملک میں ڈینگی کے اندازاً 32 لاکھ

    80 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ سرکاری ریکارڈ میں اسی عرصے کے دوران صرف 25 ہزار 932 کیسز درج کیے گئے۔تحقیق میں 2012ء سے 2022ء تک پاکستان میں ڈینگی کے کیسز کا تجزیہ کیا گیا، جس کے لیے ملک بھر کی 990 سے زائد تشخیصی لیبارٹریوں کے کلیکشن یونٹس سے حاصل کردہ اعدادوشمار استعمال کیے گئے۔ تحقیق کے مطابق پاکستان میں ڈینگی کے کیسز کی تعداد 2012ء میں تقریباً ایک لاکھ سے بڑھ کر 2022ء میں 32 لاکھ 80 ہزار تک پہنچ گئی، یعنی 10 سال کے دوران ڈینگی کیسز میں تقریباً 33 گنا اضافہ ہوا۔تحقیق میں سندھ کو ڈینگی سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ قرار دیا گیا ہے۔ 2022ء میں سندھ میں ڈینگی کے اندازاً 26 لاکھ 30 ہزار کیسز سامنے آئے، جبکہ صوبے میں ہر ایک ہزار افراد میں 45.63 کیسز کی شرح کا تخمینہ لگایا گیا۔اعدادوشمار کے مطابق تھرپارکر ڈینگی کی سب سے زیادہ شرحِ وقوع والا ضلع رہا، جبکہ کراچی ایسٹ میں ہر ایک ہزار افراد میں ڈینگی کے 200.41 کیسز کی شرح ریکارڈ کی گئی۔ تحقیق کے مطابق 15 سے 49 سال عمر کے افراد ڈینگی سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے اور اس عمر کے افراد میں تقریباً 16 لاکھ کیسز کا تخمینہ لگایا گیا۔تحقیق میں بتایا گیا کہ بلوچستان میں بھی 2022ء کے دوران ڈینگی کے 6 ہزار 785 کیسز کا تخمینہ لگایا گیا۔محققین کے مطابق ڈینگی اب محض موسمی بیماری نہیں رہی بلکہ سال بھر اس کی منتقلی جاری رہنے کے شواہد سامنے آئے ہیں۔ ستمبر، اکتوبر اور نومبر کے دوران ڈینگی کیسز میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا، جبکہ 2019ئ، 2021ء اور 2022ء میں ملک میں ڈینگی کے کیسز میں نمایاں اضافہ ہوا۔محققین نے ڈینگی کی روک تھام کے لیے صحت اور بلدیاتی اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ اور مربوط اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے پالیسی سازوں کو موجودہ حفاظتی اقدامات کے ساتھ ڈینگی سے بچاؤ کی ویکسینیشن پر بھی غور کرنے کی تجویز دی ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      27ستمبراحتجاج سیاسی سرگرمیاں تیز وزیر اعطم و اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلئے رابطے

      لوڈ شیڈنگ پروزیراعظم برہم کسی بھی علاقے میں2 گھنٹے سے زیادہ بجلی بند نہ کرنے کا حکم

      پولینڈ روبوٹس کا انوکھا احتجاج، اے آئی سے متعلق سخت قوانین کا مطالبہ

      تازہ ترین

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.