ملتان (خبریں ڈیجیٹل) رضوان اور امام الحق این سی سی آئی اے میں پیش، سوالوں کے جواب دینے کیلئے مزید وقت مانگ لیا ۔ لارڈز ٹیسٹ کے بعد پاکستانی ٹیم سے ریلیز ہونے والے کرکٹر محمد رضوان اور امام الحق لاہور میں نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گشن ایجنسی (این سی سی آئی اے)کے روبرو پیش ہوگئے۔ انتہائی باخبر ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وکٹ کیپر محمد رضوان جمعرات کے روز دوپہر تین بجے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے روبرو پیش ہوئے۔ ذرائع کا کہنا ہیکہ امام الحق اور محمد رضوان این سی سی آئی اے جوہرٹاؤن تھانے میں پیش ہوئے۔ دونوں کرکٹرز سے این سی سی آئی اے کی جانب سے 2 گھنٹے پوچھ گچھ کی گئی۔ دونوں کرکٹرز سے انگلینڈ سیریز کے دوران مبینہ ڈریسنگ روم لیکس سے متعلق پوچھا گیا۔پی سی بی نے امام اور رضوان کا موبائل ڈیٹا حاصل کرلیا، تحقیقات کا دائرہ وسیع ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی کو رضوان کے حوالے سے شدید تحفظات، امام کو 2 سالہ پابندی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔ دونوں کھلاڑیوں سے انگلینڈ میں پریکٹس اور میچزکے دوران رابطوں اور ملاقاتوں پر بھی سوالات ہوئے۔
