لاہور( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی بریگیڈیئر (ر)اسلم گھمن نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے اعلی ترین سطح پربات چیت ہورہی ہے اور وہ اسی سال جیل سے باہر آ جائیں گے، میری مذاکرات کرنے والے کچھ لوگوں سے بات ہوئی ہے تاہم مذاکرات میں شامل افراد کے نام امانت ہیں اس لیے وہ بتانا نہیں چاہتا۔ایک انٹر ویو میں بریگیڈئیر (ر) اسلم گھمن نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اصولوں پر قائم ہیں اور وہ کبھی اس بات پر راضی نہیں ہوں گے کہ ملک پر کسی کی اجارہ داری قائم رہے۔بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے متعلق انہوں نے دعوی کیا کہ بانی پی ٹی آئی اسی سال جیل سے باہر آ جائیں گے کیونکہ موجودہ حکمرانوں سے ملک اور معیشت نہیں چل رہی۔اسلم گھمن نے کہا کہ یہ نالائقوں کا ٹولہ ہے ،ملک میں گڈ گورننس نام کی کوئی چیز نہیں ۔انہوں نے وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک شریف اور ایماندار انسان ہیں اور فارم 47 والی پیداوار نہیں ،یہ فرعونیت کی حد ہے اگر ایک وزیر بھی وزیراعظم سے آسانی سے نہیں مل سکتا۔انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی اور دیگر حکمران صرف سرکاری جہازوں اور ہیلی کاپٹروں میں بیٹھ کر گھومنے کے اہل ہیں۔
بریکنگ نیوز
- قائداعظم کی 78ویں برسی قوم کا بانیٔ پاکستان کو خراجِ عقیدت
- علاقائی جنگ، سعودی تیل پیداوار 1990 کے بعد کم ترین سطح پر
- کتا مار مہم میں کروڑوں کی کرپشن یونین500 سیکٹری شکنجہ شکنجہ میں ا گئے
- سابق وفاقی وزیر حماد اظہر تک رسائی کیلئے عدالت میں درخواست دائر
- سرکاری سکولوں میں نئے داخل ہونیوالے طلباء کو مفت درسی کتب کی عدم فراہمی کا سامنا
- لاہور بورڈ میں ری چیکنگ کا عمل شفاف’ مثال سامنے آ گئی
- بھارت، جاپان تاریخی ٹی20 ٹکراؤ تمام ٹکٹ فروخت ہوگئے
- بانی پی ٹی ائی پنجاب کی پارلیمانی قیادت کا سٹریٹ موومنٹ شروع کرنے کا فیصلہ
- موسمیاتی تبدیلیاں اگست2026 انسانی تاریخ کا گرم ترہن مہینہ قرار
- اگست 2026 انسانی تاریخ کا گرم ترین مہینہ قرار عالمی درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافہ
- وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا نازیبا ویڈیو وائرل کیس میںٹرائل کورٹ فیصلے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع
- ہم نے 27ستمبر کو نکلنا ہے’ ہم پرامن ہونگے: بیرسٹر گوہر
- بانی پی ٹی آئی سے اعلی ترین سطح پربات چیت ہورہی ،اسی سال جیل سے باہر آئینگے ‘ بریگیڈئیر (ر) اسلم گھمن
- میر رضا کیس: کرائم سین سے پوسٹ مارٹم تک سنگین غفلت، اہم شواہد ضائع ہونے کا انکشاف
- ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے گھر میں آتشزدگی، گھریلو سامان جل کر خاکستر
- ٹیکس بڑھانے کے بجائے ٹیکس بیس وسیع کیا جائے: ٹیکس ایڈوائزرز
- حماد اظہر کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی رہنمائوں کے وارنٹس پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ
- تنازع فلسطین پر کمزور فریق کیساتھ کھڑے ہیں، جنھیں اسرائیل بیدخل کررہا ہے، برطانیہ
- ایران جنگ پر ٹرمپ کو کوئی پچھتاوا نہیں انتخابات پر اثر کی بھی پروا نہیں
- پنجاب یونیورسٹی کو جاری منصوبے کے دوسرے پی سی ون کی منظوری مل گئی
