Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • قائداعظم کی 78ویں برسی قوم کا بانیٔ پاکستان کو خراجِ عقیدت
    • علاقائی جنگ، سعودی تیل پیداوار 1990 کے بعد کم ترین سطح پر
    • کتا مار مہم میں کروڑوں کی کرپشن یونین500 سیکٹری شکنجہ شکنجہ میں ا گئے
    • سابق وفاقی وزیر حماد اظہر تک رسائی کیلئے عدالت میں درخواست دائر
    • سرکاری سکولوں میں نئے داخل ہونیوالے طلباء کو مفت درسی کتب کی عدم فراہمی کا سامنا
    • لاہور بورڈ میں ری چیکنگ کا عمل شفاف’ مثال سامنے آ گئی
    • بھارت، جاپان تاریخی ٹی20 ٹکراؤ تمام ٹکٹ فروخت ہوگئے
    • بانی پی ٹی ائی پنجاب کی پارلیمانی قیادت کا سٹریٹ موومنٹ شروع کرنے کا فیصلہ
    • موسمیاتی تبدیلیاں اگست2026 انسانی تاریخ کا گرم ترہن مہینہ قرار
    • اگست 2026 انسانی تاریخ کا گرم ترین مہینہ قرار عالمی درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافہ
    • وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا نازیبا ویڈیو وائرل کیس میںٹرائل کورٹ فیصلے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع
    • ہم نے 27ستمبر کو نکلنا ہے’ ہم پرامن ہونگے: بیرسٹر گوہر
    • بانی پی ٹی آئی سے اعلی ترین سطح پربات چیت ہورہی ،اسی سال جیل سے باہر آئینگے ‘ بریگیڈئیر (ر) اسلم گھمن
    • میر رضا کیس: کرائم سین سے پوسٹ مارٹم تک سنگین غفلت، اہم شواہد ضائع ہونے کا انکشاف
    • ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے گھر میں آتشزدگی، گھریلو سامان جل کر خاکستر
    • ٹیکس بڑھانے کے بجائے ٹیکس بیس وسیع کیا جائے: ٹیکس ایڈوائزرز
    • حماد اظہر کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی رہنمائوں کے وارنٹس پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ
    • تنازع فلسطین پر کمزور فریق کیساتھ کھڑے ہیں، جنھیں اسرائیل بیدخل کررہا ہے، برطانیہ
    • ایران جنگ پر ٹرمپ کو کوئی پچھتاوا نہیں انتخابات پر اثر کی بھی پروا نہیں
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    موسمیاتی تبدیلیاں اگست2026 انسانی تاریخ کا گرم ترہن مہینہ قرار

    By Khabrain Newsستمبر 11, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لندن(آئی این پی)اگست 2026کو انسانی تاریخ کا گرم ترین مہینہ قرار دے دیا گیا ہے۔یورپی موسمیاتی ادارے Copernicus کلائیمٹ چینج سروس(سی سی سی ایس)کے مطابق اگست میں عالمی سطح پر اوسط فضائی درجہ حرارت انسانی تاریخ کے کسی بھی مہینے کے مقابلے میں سب سے زیادہ ریکارڈ ہوا۔اگست کے دوران اوسط درجہ حرارت 16.96ڈگری سینٹی گریڈ رہا جو کہ 1991سے2020کے درمیان ریکارڈ ہونے والے اوسط درجہ حرارت سے 0.85ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔اگست کے گرم ترین مہینہ بننے کی ایک بڑی وجہ سمندری درجہ حرارت میں اضافہ تھا جو کہ ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔درحقیقت جون سے اگست کے مہینے تاریخ کے گرم ترین موسم گرما کے ایام قرار دیے گئے ہیں۔سی سی سی ایس کی رپورٹ کے مطابق انسانوں کے باعث درجہ حرارت میں ہونے والے اضافے اور ایل نینو کی شدت بڑھنے کے باعث اگست گرم ترین مہینہ رہا۔خیال رہے کہ ایل نینو ایک ایسا موسمیاتی رجحان ہے جس کے نتیجے میں بحرالکاہل کے پانی کا بڑا حصہ معمول سے کہیں زیادہ گرم ہوجاتا ہے اور زمین کے مجموعی درجہ حرارت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔اس کے مقابلے میں لانینا کے دوران بحر الکاہل کا درجہ حرارت کم ہوتا ہے۔ان دونوں کا امتزاج دنیا بھر میں شدید گرم موسم کا باعث بنتا ہے جس کا سامنا آخری بار 2023اور 2024میں ہوا تھا۔2023میں جب ایل نینو کا آغاز ہوا تو اس کے بعد 13ماہ تک ہر مہینہ تاریخ کا گرم ترین مہینہ قرار پایا تھا اور اب ممکنہ طور اگست 2026 سے ایک بار پھر اس کا آغاز ہونے والا ہے۔سی سی سی ایس کے تخمینے کے مطابق مغربی یورپ میں اس سال کا موسم گرما سب سے زیادہ گرم رہا جبکہ امریکی ادارے National Oceanic and Atmospheric Administration نے بھی رواں سال کے سیزن کو امریکا کا گرم ترین موسم گرما قرار دیا۔سی سی سی ایس کے مطابق یہ حقیقت بھی غیر معمولی ہے کہ اگست کے درجہ حرارت نے جولائی کو پیچھے چھوڑ دیا۔ایسا کبھی نہیں ہوتا کہ اگست جولائی کے مقابلے میں زیادہ گرم ہو، عام طور پر جولائی ہر سال کا گرم ترین مہینہ ہوتا ہے۔سی سی سی ایس کے ماہرین نے بتایا کہ ہم تباہ کن موسمیاتی اثرات کا مشاہدہ دنیا بھر میں کر رہے ہیں اور ہر جگہ لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موسم کی شدت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور طویل المعیاد بنیادوں پر یہ شدت برقرار رہے گی۔
    اگست

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      کتا مار مہم میں کروڑوں کی کرپشن یونین500 سیکٹری شکنجہ شکنجہ میں ا گئے

      سابق وفاقی وزیر حماد اظہر تک رسائی کیلئے عدالت میں درخواست دائر

      سرکاری سکولوں میں نئے داخل ہونیوالے طلباء کو مفت درسی کتب کی عدم فراہمی کا سامنا

      تازہ ترین

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ

      عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.