Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • قائداعظم کی 78ویں برسی قوم کا بانیٔ پاکستان کو خراجِ عقیدت
    • علاقائی جنگ، سعودی تیل پیداوار 1990 کے بعد کم ترین سطح پر
    • کتا مار مہم میں کروڑوں کی کرپشن یونین500 سیکٹری شکنجہ شکنجہ میں ا گئے
    • سابق وفاقی وزیر حماد اظہر تک رسائی کیلئے عدالت میں درخواست دائر
    • سرکاری سکولوں میں نئے داخل ہونیوالے طلباء کو مفت درسی کتب کی عدم فراہمی کا سامنا
    • لاہور بورڈ میں ری چیکنگ کا عمل شفاف’ مثال سامنے آ گئی
    • بھارت، جاپان تاریخی ٹی20 ٹکراؤ تمام ٹکٹ فروخت ہوگئے
    • بانی پی ٹی ائی پنجاب کی پارلیمانی قیادت کا سٹریٹ موومنٹ شروع کرنے کا فیصلہ
    • موسمیاتی تبدیلیاں اگست2026 انسانی تاریخ کا گرم ترہن مہینہ قرار
    • اگست 2026 انسانی تاریخ کا گرم ترین مہینہ قرار عالمی درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافہ
    • وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا نازیبا ویڈیو وائرل کیس میںٹرائل کورٹ فیصلے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع
    • ہم نے 27ستمبر کو نکلنا ہے’ ہم پرامن ہونگے: بیرسٹر گوہر
    • بانی پی ٹی آئی سے اعلی ترین سطح پربات چیت ہورہی ،اسی سال جیل سے باہر آئینگے ‘ بریگیڈئیر (ر) اسلم گھمن
    • میر رضا کیس: کرائم سین سے پوسٹ مارٹم تک سنگین غفلت، اہم شواہد ضائع ہونے کا انکشاف
    • ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے گھر میں آتشزدگی، گھریلو سامان جل کر خاکستر
    • ٹیکس بڑھانے کے بجائے ٹیکس بیس وسیع کیا جائے: ٹیکس ایڈوائزرز
    • حماد اظہر کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی رہنمائوں کے وارنٹس پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ
    • تنازع فلسطین پر کمزور فریق کیساتھ کھڑے ہیں، جنھیں اسرائیل بیدخل کررہا ہے، برطانیہ
    • ایران جنگ پر ٹرمپ کو کوئی پچھتاوا نہیں انتخابات پر اثر کی بھی پروا نہیں
    • پنجاب یونیورسٹی کو جاری منصوبے کے دوسرے پی سی ون کی منظوری مل گئی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بانی پی ٹی ائی پنجاب کی پارلیمانی قیادت کا سٹریٹ موومنٹ شروع کرنے کا فیصلہ

    By Khabrain Newsستمبر 11, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد (عادل عباسی) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی پارلیمانی قیادت کا اہم اجلاس ختم ہوگیا، جس میں صوبے کی سیاسی صورتحال، آئندہ کے احتجاجی لائحہ عمل اور لانگ مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں پنجاب میں اسٹریٹ موومنٹ شروع کرنے کا متفقہ فیصلہ کیا گیا، جبکہ پارٹی کے مرکزی لائحہ عمل کے حوالے سے ارکان کے درمیان مختلف آرا بھی سامنے آئیں۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران پنجاب سے تعلق رکھنے والے بعض ارکان نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلی سہیل آفریدی سے لانگ مارچ مخر کرنے کی تجویز بھی پیش کی۔ ارکان کا مقف تھا کہ پارٹی قیادت پنجاب کی حد تک لانگ مارچ کے لیے مطلوبہ تیاریاں مکمل نہیں کر سکی، اس لیے موجودہ صورتحال میں لانگ مارچ کو کچھ عرصے کے لیے مخر کرکے مزید تیاری اور تنظیم سازی کی جائے۔ذرائع کے مطابق بعض ارکان نے رائے دی کہ پنجاب میں پارٹی تنظیموں، کارکنوں اور مقامی قیادت کو متحرک کرنے کے لیے مزید وقت درکار ہے اور لانگ مارچ کو مثر بنانے کے لیے پہلے صوبائی سطح پر تیاریوں کو مکمل کیا جانا چاہیے۔ تاہم، اجلاس میں موجود قیادت کی جانب سے لانگ مارچ مخر کرنے کی تجویز کو پذیرائی نہیں ملی اور احتجاجی تحریک کے حوالے سے طے شدہ حکمت عملی کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی نثار جٹ نے کہا کہ پنجاب کی پارلیمانی قیادت نے متفقہ طور پر صوبے میں اسٹریٹ موومنٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ اور پارٹی کارکن پنجاب میں سیاسی سرگرمیوں کو مزید متحرک کریں گے۔نثار جٹ کے مطابق پنجاب کی قیادت نے وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو پنجاب آنے کی دعوت بھی دی ہے تاکہ وہ صوبے میں پارٹی رہنماں اور کارکنوں سے ملاقاتیں کریں اور آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل پر مشاورت کی جائے۔نثار جٹ نے کہا کہ "وزیراعلی جب تشریف لائیں گے ہم انہیں ویلکم کریں گے۔”** ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پارٹی کی سیاسی سرگرمیوں کو منظم انداز میں آگے بڑھایا جائے گا اور کارکنوں کو متحرک کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پنجاب کے مختلف اضلاع میں پارٹی سرگرمیوں کو تیز کرنے، کارکنوں کو متحرک کرنے اور مقامی تنظیموں کو فعال بنانے کے امور بھی زیر غور آئے۔ پارلیمانی قیادت نے اس بات پر اتفاق کیا کہ صوبے میں مرحلہ وار احتجاجی سرگرمیوں کا آغاز کیا جائے اور پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کو مزید فعال بنایا جائے۔اجلاس میں بعض ارکان کی جانب سے لانگ مارچ کی تیاریوں پر تحفظات سامنے آنے کے باوجود پنجاب میں اسٹریٹ موومنٹ شروع کرنے کے فیصلے کو برقرار رکھا گیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق آئندہ دنوں میں پنجاب کے مختلف اضلاع میں سیاسی سرگرمیوں اور رابطہ مہم کو تیز کرنے کا امکان ہے۔سہیل آفریدی کو پنجاب آنے کی دعوت اور اسٹریٹ موومنٹ شروع کرنے کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف کی صوبائی سطح پر سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آنے کا امکان ہے، جبکہ لانگ مارچ کے حوالے سے پنجاب کی تیاریوں اور تنظیمی سرگرمیوں کو بھی آئندہ کے لائحہ عمل میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      کتا مار مہم میں کروڑوں کی کرپشن یونین500 سیکٹری شکنجہ شکنجہ میں ا گئے

      سابق وفاقی وزیر حماد اظہر تک رسائی کیلئے عدالت میں درخواست دائر

      سرکاری سکولوں میں نئے داخل ہونیوالے طلباء کو مفت درسی کتب کی عدم فراہمی کا سامنا

      تازہ ترین

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ

      عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.