لاہور(کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ میں وکلا کنونشن کا انعقاد، وکلا سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہم نے 27 ستمبر کو نکلنا ہے ،ہم پرامن ہونگے،ہمارے مارچ کا منشور بھی انصاف مارچ ہے،آزاد عدلیہ ،آزاد الیکشن کمیشن کے لیے مارچ کررہے ہیں،وکلا ہمارا ساتھ دیں عدلیہ ہمارے ساتھ ہوگی،ہمیں متحد ہونے کی ضرورت ہے ہمارا ایک ہی مقصد ہے،ہمارا ایک ہی لیڈر ہے وہ بانی پی ٹی آئی ہے،کیا پاکستان کی تاریخ میں کوئی ہاوس وائف اتنا عرصہ جیل میں رہی ہے،یہ غیر انسانی سلوک ہورہا ہے ایسا کسی دورے میں نہیں ہوا جو آج ہورہا ہے،ہم صرف انصاف چاہتے ہیں ہم عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے کھڑے ہیں، سینیٹر حامد خان نے کہا بانی پی ٹی آئی ملک کے سب سے بڑے لیڈر ہیں،بانی پی ٹی آئی پر جھوٹے الزامات لگا کر ان کی شہرت کو کم نہیں کیا جا سکتا،بانی پی ٹی آئی بے گناہ ہیں،پاکستان کے چاروں صوبے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں،یہ سب جعلی حکمران اور سیاستدان ہیں،26ویں اور 27 ویں ترمیم آئین اور عدلیہ کو کنٹرول کرنے کے لئے لائی گئی،اس وقت عدلیہ سے کسی کو انصاف نہیں ملتا،جن کو منصف لگایا جا رہا ہے یہ انصاف دینے کے قابل نہیں ہیں،وقت آگیاھے سب نے مل کر ملک میں تبدیلی لانی ہے،وزیر داخلہ کہتا ہے نظام فیل ہو گیا ہے،اگر نظام فیل ہو گیا پھر تم سیٹ پر کیوں ہو،لاہور ہائیکورٹ بار کے وکلا نے ہمیشہ آئین و قانون کے لیے قربانیاں دی ہیں،لیکن اب وہ آواز نہیں آ رہی ہے،شاید وکلا کو تقسیم کیا گیا ہے،بار اور بینچ ہمیشہ ایک پیج پر رہے ہیں،عدلیہ کو اگر آزاد کرنا ھے تو وکلا کو ایک ہونا پڑے گا،عدلیہ کا وہ قد کاٹھ نہیں رہا بس تنخواہوں کو دیکھا،ہم نے 26ویں ترمیم کو روکنے کے لیے درخواست دائر کی،پاکستان کی 175 پارٹیوں میں سے کسی نے اقدام نہیں اٹھایا،اب عدلیہ کا یہ حال ہے وہ ایک ملاقات تک نہیں کروا سکتی،بانی پی ٹی کے کیسز بشری بی بی کے کیسز نہیں لگے،ہمیں انصاف نہیں ملا پھر بھی ہم قانون کی بات کرتے ہیں،اختلاف رائے دبانے سے مسائل جنم لیتے ہیں ، وکیل ہمارا ساتھ د یں،پاکستان تحریک انصاف اس بات پر یقین رکھتی ہے بانی پی ٹی آئی نے کوئی ڈیل نہیں کی نہ کریں گے، ہم نے صرف یہ کہا بانی پی ٹی آئی کا علاج کروایا جائے یہ ان کا حق ہے، ہم بانی پی ٹی آئی کے لیے انصاف مانگ رہے ہیں ہم قومی اسمبلی میں بھی بات کریںگے ،مسائل کا حل ٹی وی پر نہیں پارلیمان میں ہے ،ہمارے لئے سارے ادارے معتبر ہیں ،ہم نے عدالت سے آئین و قانون کے تحت درخواست کی ہے، بانی پی ٹی آئی پر تمام کیسز جھوٹے ہیں جب آزاد ججز آئیں گے انصاف ہو گا اوربانی پی ٹی آئی رہا ہو ںگے۔
