Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • علاقائی جنگ، سعودی تیل پیداوار 1990 کے بعد کم ترین سطح پر
    • کتا مار مہم میں کروڑوں کی کرپشن یونین500 سیکٹری شکنجہ شکنجہ میں ا گئے
    • سابق وفاقی وزیر حماد اظہر تک رسائی کیلئے عدالت میں درخواست دائر
    • سرکاری سکولوں میں نئے داخل ہونیوالے طلباء کو مفت درسی کتب کی عدم فراہمی کا سامنا
    • لاہور بورڈ میں ری چیکنگ کا عمل شفاف’ مثال سامنے آ گئی
    • بھارت، جاپان تاریخی ٹی20 ٹکراؤ تمام ٹکٹ فروخت ہوگئے
    • بانی پی ٹی ائی پنجاب کی پارلیمانی قیادت کا سٹریٹ موومنٹ شروع کرنے کا فیصلہ
    • موسمیاتی تبدیلیاں اگست2026 انسانی تاریخ کا گرم ترہن مہینہ قرار
    • اگست 2026 انسانی تاریخ کا گرم ترین مہینہ قرار عالمی درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافہ
    • وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا نازیبا ویڈیو وائرل کیس میںٹرائل کورٹ فیصلے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع
    • ہم نے 27ستمبر کو نکلنا ہے’ ہم پرامن ہونگے: بیرسٹر گوہر
    • بانی پی ٹی آئی سے اعلی ترین سطح پربات چیت ہورہی ،اسی سال جیل سے باہر آئینگے ‘ بریگیڈئیر (ر) اسلم گھمن
    • میر رضا کیس: کرائم سین سے پوسٹ مارٹم تک سنگین غفلت، اہم شواہد ضائع ہونے کا انکشاف
    • ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے گھر میں آتشزدگی، گھریلو سامان جل کر خاکستر
    • ٹیکس بڑھانے کے بجائے ٹیکس بیس وسیع کیا جائے: ٹیکس ایڈوائزرز
    • حماد اظہر کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی رہنمائوں کے وارنٹس پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ
    • تنازع فلسطین پر کمزور فریق کیساتھ کھڑے ہیں، جنھیں اسرائیل بیدخل کررہا ہے، برطانیہ
    • ایران جنگ پر ٹرمپ کو کوئی پچھتاوا نہیں انتخابات پر اثر کی بھی پروا نہیں
    • پنجاب یونیورسٹی کو جاری منصوبے کے دوسرے پی سی ون کی منظوری مل گئی
    • پنجاب کے تمام سکولوں کا 100 فیصد فزیکل معائنے کا فیصلہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پنجاب یونیورسٹی کو جاری منصوبے کے دوسرے پی سی ون کی منظوری مل گئی

    By Khabrain Newsستمبر 11, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (جنرل رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی کو اہم کامیابی حاصل ہوگی، پنجاب یونیورسٹی لاہور میں تعلیمی و تحقیقی پروگراموں کے استحکام کے عنوان سے
    جاری منصوبے کے دوسرے نظرثانی شدہ پی سی ون کی منظوری دے دی گئی ہے، جس کے لیے مجموعی طور پر4.15 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ نظرثانی شدہ پی سی ون کی منظوری سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبیلو پی) کے اجلاس میں دی گئی، جس کی صدارت وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کی۔ میڈیا کو جاری بیان میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کہا کہ نظرثانی شدہ پی سی ون کی منظوری یونیورسٹی کے تعلیمی اور تحقیقی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کا مقصد یونیورسٹی کی بنیادی تحقیقی صلاحیتوں کو جدید بنانا، تعلیمی پروگراموں کو مضبوط کرنا، تحقیقی سہولیات کو بہتر بنانا اور اعلیٰ معیار کی تدریس، تعلیم اور تحقیق کے لیے مزید سازگار ماحول فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 4.15 ارب روپے کی نظرثانی شدہ رقم، منصوبے پر موثر انداز میں عملدرآمد کے لیے اہم مالی معاونت فراہم کرے گی اور پنجاب یونیورسٹی کو جدید تعلیمی و تحقیقی انفراسٹرکچر کی ترقی کے اپنے اہداف حاصل کرنے میں مدد دے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کی انتظامیہ اس اہم کامیابی پراللہ تعالی کا شکر ادا کرتی ہے اور ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان اور وزارتِ منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات کی جانب سے فراہم کردہ تعاون، رہنمائی اور معاونت کو سراہتی ہے۔ نظرثانی شدہ پی سی ون کی منظوری کو پنجاب یونیورسٹی کو اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کے ایک مزید مضبوط مرکز میں تبدیل کرنے کے عمل میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔ توقع ہے کہ اس منصوبے سے تعلیمی پروگراموں کے معیار کو بہتر بنانے اور پنجاب یونیورسٹی کی تحقیقی صلاحیتوں کو وسعت دینے میں نمایاں مدد ملے گی۔ پنجاب یونیورسٹی کی انتظامیہ نے اس عزم کا بھی اظہار کیا ہے کہ منظور شدہ وسائل کو موثر اور بہترین انداز میں استعمال کرتے ہوئے تعلیمی معیار، تحقیق اور ادارہ جاتی ترقی کو مزید فروغ دیا جائے گا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      کتا مار مہم میں کروڑوں کی کرپشن یونین500 سیکٹری شکنجہ شکنجہ میں ا گئے

      سابق وفاقی وزیر حماد اظہر تک رسائی کیلئے عدالت میں درخواست دائر

      سرکاری سکولوں میں نئے داخل ہونیوالے طلباء کو مفت درسی کتب کی عدم فراہمی کا سامنا

      تازہ ترین

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ

      عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.