لاہور(کورٹ رپورٹر) سابق وفاقی وزیر حماد اظہر تک رسائی کے لیے لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں درخواست دائر،حماد اظہر کی اہلیہ اور والدہ نے درخواست میں موقف اپنایا کہ حماد اظہر نو مئی کے مقدمے میں جسمانی ریمانڈ پر ہیں، پنجاب پولیس کو حماد اظہر تک رسائی کی درخواست دی جو خارج کردی گئں، آئین کا آرٹیکل 10 بنیادی حقوق کا حق دیتا ہے، پولیس قریبی فیملی ممبران سے حماد اظہر کو ملاقات نہیں کرنے دے رہی،استدعا ہے کہ حماد اظہر سے والدہ اور اہلیہ کی ملاقات کا حکم دیا جائے ۔
