لاہور( این این آئی)پاکستان انڈسٹری اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن فرنٹ (پیاف)کے بانی میاں شفقت علی، پیٹرن چیف پیاف انجینئر سہیل لاشاری
چیئرمین سید محمود غزنوی، سینئر وائس چیئرمین خواجہ کاشف الٰہی، وائس چیئرمین راجہ وسیم حسن اور چیئرمین ایسوسی ایٹ کلاس فرخ احسان خان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے 3 ارب ڈالر مالیت کے یورو بانڈز کا اجرا ء عالمی مالیاتی منڈی میں پاکستان کی بہتر ہوتی ہوئی ساکھ اور کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کا عکاس ہے تاہم بلند شرح سود پر حاصل کیے جانے والے بیرونی قرضوں کے طویل مدتی اثرات کو بھی پیش نظر رکھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یورو بانڈز کے اجرا ء سے قرضوں کی ری فنانسنگ اور رول اوور کے دبا ئومیں کمی لانے میں مدد مل سکتی ہے تاہم بیرونی قرضوں پر انحصار کم کرنے کے لیے برآمدات میں اضافہ اور زرمبادلہ کے مستقل ذرائع پیدا کرنا ناگزیر ہے۔ پیاف کے رہنمائوں نے کہا کہ حکومت کو بہتر ہوتی ہوئی کریڈٹ ریٹنگ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مستقبل میں کم شرح سود پر فنانسنگ کے مواقع پیدا کرنے چاہئیں۔ انہوں نے تجویز دی کہ حاصل کیے جانے والے قرضوں کو غیر پیداواری اخراجات کے بجائے صنعتی، برآمدی اور پیداواری شعبوں میں استعمال کیا جائے تاکہ قرض کی ادائیگی کی صلاحیت بہتر ہو سکے۔ کاروباری لاگت میں کمی، توانائی کی مسابقتی قیمتوں، سستی فنانسنگ اور ٹیکس نظام میں آسانیاں پیدا کیے بغیر معاشی نمو کی رفتار تیز کرنا مشکل ہوگا۔ پیاف کے رہنمائوں نے حکومت پر زور دیا کہ نجی شعبے کو بیرونی سرمایہ اور جدید مشینری کے حصول میں درپیش رکاوٹیں دور کی جائیں اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے پالیسیوں میں تسلسل یقینی بنایا جائے۔
بریکنگ نیوز
- سابق وفاقی وزیر حماد اظہر تک رسائی کیلئے عدالت میں درخواست دائر
- سرکاری سکولوں میں نئے داخل ہونیوالے طلباء کو مفت درسی کتب کی عدم فراہمی کا سامنا
- لاہور بورڈ میں ری چیکنگ کا عمل شفاف’ مثال سامنے آ گئی
- بھارت، جاپان تاریخی ٹی20 ٹکراؤ تمام ٹکٹ فروخت ہوگئے
- بانی پی ٹی ائی پنجاب کی پارلیمانی قیادت کا سٹریٹ موومنٹ شروع کرنے کا فیصلہ
- موسمیاتی تبدیلیاں اگست2026 انسانی تاریخ کا گرم ترہن مہینہ قرار
- اگست 2026 انسانی تاریخ کا گرم ترین مہینہ قرار عالمی درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافہ
- وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا نازیبا ویڈیو وائرل کیس میںٹرائل کورٹ فیصلے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع
- ہم نے 27ستمبر کو نکلنا ہے’ ہم پرامن ہونگے: بیرسٹر گوہر
- بانی پی ٹی آئی سے اعلی ترین سطح پربات چیت ہورہی ،اسی سال جیل سے باہر آئینگے ‘ بریگیڈئیر (ر) اسلم گھمن
- میر رضا کیس: کرائم سین سے پوسٹ مارٹم تک سنگین غفلت، اہم شواہد ضائع ہونے کا انکشاف
- ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے گھر میں آتشزدگی، گھریلو سامان جل کر خاکستر
- ٹیکس بڑھانے کے بجائے ٹیکس بیس وسیع کیا جائے: ٹیکس ایڈوائزرز
- حماد اظہر کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی رہنمائوں کے وارنٹس پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ
- تنازع فلسطین پر کمزور فریق کیساتھ کھڑے ہیں، جنھیں اسرائیل بیدخل کررہا ہے، برطانیہ
- ایران جنگ پر ٹرمپ کو کوئی پچھتاوا نہیں انتخابات پر اثر کی بھی پروا نہیں
- پنجاب یونیورسٹی کو جاری منصوبے کے دوسرے پی سی ون کی منظوری مل گئی
- پنجاب کے تمام سکولوں کا 100 فیصد فزیکل معائنے کا فیصلہ
- ستمبر1965 کی جنگ کا دسواں روز،پاک فوج کے بہادرافسران اور جوانوں نے دفاع وطن میں جانوں کو قربان کیا
- رضوان’ امام الحق NCCIA پیش’ سوالوں کے جواب کیلئے وقت مانگ لیا
