شیخوپورہ (بیورو رپورٹ) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے سیاسی و سماجی رہنماء افتخار احمد کھارا ڈوگر کی طرف سے دیئے گئے عشائیہ میں شرکت کی عشائیہ میں سابق تحصیل ناظم شیخوپورہ بلال ورک،سابق سٹی صدر مسلم لیگ نوید احمد کلیار،استحکام پاکستان پارٹی ضلع شیخوپورہ کے صدر ملک حبیب سلطان کھوکھر،صدر مرکزی انجمن تاجران میاں ذیشان پرویز،عثمان کنور سعید،حسن واہگہ،عاقب ڈوگر،شیخ زین ندیم اور دیگر سیاسی و سماجی رہنماؤں نے شرکت کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی این اختر اقبال ڈار نے کہاکہ جزا و سزا کے بغیر پاکستان بہتری کی طرف گامزن نہ ہونے والا ہے چاہے 20صوبے بنا لیں یا ہزار صوبے بنالیں جب تک تحریک انصاف نظریاتی کے نعرے کرپشن کی سزا موت کو قانون بنا کر عملدرآمد نہیں کیا جاتاتب تک پاکستان کو معاشی سیاسی سماجی تباہی کا سامنا رہے گا اور پمز ہسپتال نسلا ٹاور جیسے واقعات رونما ہوتے رہیں گے اور یہ ظالم غاضب حکمران عوام کو آئی پی پیز،پٹرولیم مصنوعات پر لیوی اور ترقیاتی اور صوابدیدی فنڈ کے نام پر عوام کو لوٹتے رہیں گے اور پاکستان کا ہر پیدا ہونے والا بچہ مقروض در مقروض ہوتا رہے گا۔
