ممبئی،(این این آئی)ریاست مہاراشٹر میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت نے عدالتی حکم امتناعی کے باوجود ایک چرچ پر بلڈوزر چلادیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق میونسپل کارپوریشن نے پونے کے قریب کالے واڑی کے علاقے میںواقع چرچ کو رات کے وقت منہدم کردیا۔راجواڑے نگر میں جیسس آئز لارڈ چرچ کے رکن روز میتھیوز نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کے عہدیداروں نے عدالتی دستاویزات کو نظر انداز کیا۔ انہدامی کارروائی پولیس کی بھاری نفری میں کی گئی۔ مقامی عیسائی رہنماؤں نے کہا کہ آدھی رات کو بغیر کسی پیشگی اطلاع کے انہدامی کارروائی کی گئی، میتھیوز نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ میونسپل اہلکاروں نے عدالتی کاغذات کی جانچ پڑتال کرنے سے انکار کر دیا اور یہاں تک کہ ہمیں تین بلڈوزروں کے ذریعے انہدام کی کارروائی کی ریکارڈنگ کرنے سے بھی روک دیا۔چرچ ارکان نے کہا کہ انہیں قانون کے مطابق کوئی پیشگی اطلاع نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ حکام عیسائی اداروں اور عبادت گاہوں کو مختلف بہانوں سے تیزی سے نشانہ بنا رہے ہیں۔چرچ چند سال قبل عطیات کے ذریعے بنایا گیا تھا۔
بریکنگ نیوز
- سابق وفاقی وزیر حماد اظہر تک رسائی کیلئے عدالت میں درخواست دائر
- سرکاری سکولوں میں نئے داخل ہونیوالے طلباء کو مفت درسی کتب کی عدم فراہمی کا سامنا
- لاہور بورڈ میں ری چیکنگ کا عمل شفاف’ مثال سامنے آ گئی
- بھارت، جاپان تاریخی ٹی20 ٹکراؤ تمام ٹکٹ فروخت ہوگئے
- بانی پی ٹی ائی پنجاب کی پارلیمانی قیادت کا سٹریٹ موومنٹ شروع کرنے کا فیصلہ
- موسمیاتی تبدیلیاں اگست2026 انسانی تاریخ کا گرم ترہن مہینہ قرار
- اگست 2026 انسانی تاریخ کا گرم ترین مہینہ قرار عالمی درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافہ
- وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا نازیبا ویڈیو وائرل کیس میںٹرائل کورٹ فیصلے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع
- ہم نے 27ستمبر کو نکلنا ہے’ ہم پرامن ہونگے: بیرسٹر گوہر
- بانی پی ٹی آئی سے اعلی ترین سطح پربات چیت ہورہی ،اسی سال جیل سے باہر آئینگے ‘ بریگیڈئیر (ر) اسلم گھمن
- میر رضا کیس: کرائم سین سے پوسٹ مارٹم تک سنگین غفلت، اہم شواہد ضائع ہونے کا انکشاف
- ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے گھر میں آتشزدگی، گھریلو سامان جل کر خاکستر
- ٹیکس بڑھانے کے بجائے ٹیکس بیس وسیع کیا جائے: ٹیکس ایڈوائزرز
- حماد اظہر کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی رہنمائوں کے وارنٹس پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ
- تنازع فلسطین پر کمزور فریق کیساتھ کھڑے ہیں، جنھیں اسرائیل بیدخل کررہا ہے، برطانیہ
- ایران جنگ پر ٹرمپ کو کوئی پچھتاوا نہیں انتخابات پر اثر کی بھی پروا نہیں
- پنجاب یونیورسٹی کو جاری منصوبے کے دوسرے پی سی ون کی منظوری مل گئی
- پنجاب کے تمام سکولوں کا 100 فیصد فزیکل معائنے کا فیصلہ
- ستمبر1965 کی جنگ کا دسواں روز،پاک فوج کے بہادرافسران اور جوانوں نے دفاع وطن میں جانوں کو قربان کیا
- رضوان’ امام الحق NCCIA پیش’ سوالوں کے جواب کیلئے وقت مانگ لیا
