اسلام آباد(این این آئی)پاکستان اور ترکیہ نے فلسطین پر مشترکہ مقف برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے ۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈارے گزشتہ شب ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان سیٹیلی فونک رابطہ کیا، جس میں دونوں وزرا نے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے علاقائی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دونوں وزرا نے مسئلہ فلسطین پر اپنے مشترکہ موقف کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنمائوں نے غیر قانونی اسرائیلی بستیوں سے درآمدات پر پابندی اور ان بستیوں سے منسلک خدمات کو محدود کرنے کے برطانیہ کے فیصلے پر 8 عرب و اسلامی ممالک کے مشترکہ بیان کی حمایت کا اظہار کیا۔دونوں وزرا نے برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک کی جانب سے دو ریاستی حل سے متعلق مشترکہ اعلامیے کی بھی توثیق کی۔ دونوں رہنمائوں نے علاقائی معاملات پر قریبی مشاورت برقرار رکھنے پر زور دیا۔دونوں رہنمائوں نے سعودی عرب اور مصر کے ساتھ ریجنل فور (R4) فریم ورک کے ذریعے تعاون سمیت علاقائی معاملات پر مشاورت جاری رکھنے پر زور دیا۔اسحاق ڈار اور ہاکان فیدان نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (UNGA) کے آئندہ اجلاس کے موقع پر ملاقات کرنے پر اتفاق کیا۔
بریکنگ نیوز
- ستمبر1965 کی جنگ کا دسواں روز،پاک فوج کے بہادرافسران اور جوانوں نے دفاع وطن میں جانوں کو قربان کیا
- رضوان’ امام الحق NCCIA پیش’ سوالوں کے جواب کیلئے وقت مانگ لیا
- مومنہ کو دیکھتے ہی پہلی نظر میں پیار ہو گیا تھا: ثاقب چدھڑ کا نیا انکشاف
- پیما میں مینجمنٹ سکیل پر بھرتیوں کی تیاری شروع
- قطر سے 81 ہزار 936 میٹرک ٹن ایل این جی کارگو پورٹ قاسم پہنچ گیا
- پیٹرولیم قیمتوں میں مسلسل اضافہ تشویشناکہے،ترجمان جے یو آئی
- لاوارث لاشوں کی شناخت کیلئے 100 جدید بائیومیٹرک مشینیں خرید لی گئیں
- نیویارک’ JFKائیرپورٹ سے مزمل احمد گرفتار،فراڈ کے الزاما ت
- برائلر گوشت میں8روپے کلوکمی
- پنجاب حکومت کا پی ایچ ایز کی مشینری تبدیل اور اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ
- محکمہ صحت و آبادی’ ڈاکٹرز کی ٹرانسفر’ پوسٹنگ کیلئے این او سی جاری کرنیکا عمل روک دیا
- ریسٹورنٹس میں دھوئیں کے اخراج کی روک تھام،متعدد ریسٹورنٹس سیل
- یورو بانڈز کا اجرا ء معاشی استحکام کی جانب اہم پیشرفت :پیاف
- پاکستان میں ڈینگی کیسز اعدادوشمار سے 125 گنا زیادہ ہونیکا انکشاف
- بلوچستان، محکمہ صحت نے 26لیڈی ڈاکٹرزکو ملازمت سے برطرف کردیا
- بی جے پی حکومت نے حکم امتناعی کے باوجود چرچ پر بلڈوزر چلا دیا
- جزاسزا کے بغیر پاکستان بہتری کی طرف گامزن نہ ہونے والا ہے،اختر اقبال ڈار
- فراڈ کے الزامات کے بعد سابق بنگلادیشی وزیر اعظم حسینہ واجد کی بیٹی نے عالمی ادارہ صحت سے استعفیٰ دیدیا
- پروفیسر عارف ساقی ‘ بھتیجے پر تشدد کا کیس، مرکزی ملزم کونین شاہ کی عبوری ضمانت منظور
- گائے کا گوشت مردوں کیلئے کیوں اہم؟ اہم وجہ سامنے آگئی
