Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بھارت کی ویمنز ٹیم نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر ایشیا کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی
    • پٹرول کی نئی قیمت 370 روپے 80 پیسے ڈیزل کی نئی قیمت 398روپے 4 پیسے فی لیٹر ہو گئی
    • حوثیوں کا ساحلی شہر موخہ پر قبضہ3 سعودی شہریوں پر حملہ یمنی وزیر دفاع کی یر غمال بنانے کا دعوع
    • مودی کی مسلم دشمنی 3 سال میں 786مساجد مزارات مدارس عیدگاہیں مسمار
    • ایئر ٹریفک کنٹرولرز کی کمی، سڈنی ایئرپورٹ پر پروازیں منسوخ و تاخیر کا شکار
    • وزیرِ اعظم نے آٹو پالیسی  کی منظوری دے دی
    • پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، اہمکمانڈر سمیت 5 دہشت گرد ہلاک
    • سی ایم بائیک سکیم فیز ٹو کی زبردست پزیرائی 2 دن میں 4لاکھ 32 ہزار طلبہ کی رجسٹریشن
    • ،بھارت دہشتگرد ملک کشمیر کی متنازعہ حیثیت تبدیل نہیں کر سکتا پاکستان
    • سعودی عرب کا تحفظ ‘ سلامتی امت مسلمہ کی ذمہ داری ہے:مولانا فضل الرحمن
    • بنگلہ دیش کے خلیل الرحمن اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے81ویں اجلاس کے صدر منتخب
    • نئے صوبوں پر بڑا فیصلہ حکومت کا پارلیمیٹ سینٹ میں بحث کرانے کا اعلان
    • ن لیگی قیادت کاملکی صورتحال نئے صوبوںپر مجلس عاملہ کا اجلاس بلانے کا فیصلہ
    • ایرانی حملوں میں امریکی جنگی جہازوں کا بڑ نقصان اتہران اب خطے کا غنڈہ نہیں رہا ٹرمپ
    • ملکی سیاست میں بڑی ہلچل2 سال قبل ہی عام انتخابات کی تیاسریاں شروع اسلا م آباد
    • چیف الیکشن کمشنرکی تقرری کا معاملہ: وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر کے خط کا جواب بھجوا دیا
    • پاکستان ‘ ترکیہ کا مسئلہ فلسطین پر مشترکہ موقف برقرار رکھنے پر اتفاق
    • عدلیہ اتنی کمزور نہیں کہ سیاسی جماعت کی ھمایت درکار ہو اسلام باد ہائی کورٹ
    • جی ڈیISPR کی اے پی این ایس’ سی پی این ای کے سینئر ممبران سے ملاقات
    • ایران کا ڈونلڈ ٹرمپ پر اکشے کمار کی میمز کے ذریعے طنز
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ایرانی حملوں میں امریکی جنگی جہازوں کا بڑ نقصان اتہران اب خطے کا غنڈہ نہیں رہا ٹرمپ

    By Khabrain Newsستمبر 11, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    واشنگٹن، تہران ( نیوز ایجنسیاں)  اڈے پرحملے میں 9جنگی طیارے نشانہ بن گئے،امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز کومتبادل مقامات پر منتقل کردیا گیا۔ جبکہ ایرانی جزیرے قشم اور سیریک میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سی گئی ہیں ۔ ادھر
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران اب مشرق وسطیٰ کا غنڈہ نہیں رہا۔ جبکہ ایران نے کہا ہے کہ اگر امریکہ حقیقی معنوں میں امن چاہتا ہے تو خطے یں عدم استحکام پر مبنی مداخلت بند کرے۔ اردن میں امریکی اڈے پر ایرانی میزائل حملے کے نتیجے میں متعدد امریکی جنگی طیاروں کو نقصان پہنچا ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق باخبر ذرائع نے بتایا کہ بدھ کی صبح اردن کے موافق السلطی ایئربیس پر ایرانی حملے میں تقریباً 8ایف 15جنگی طیاروں کو نقصان پہنچا، تاہم انہیں دوبارہ آپریشنل کردیا گیا۔رپورٹ کے مطابق حملے میں ایک اے 10تھنڈر بولٹ جنگی طیارہ بھی زد میں آیا، جسے وارٹ ہاگ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ ایک اے 10تھنڈربولٹ طیارہ ایک پر سے محروم ہوکر ناکارہ ہوگیا۔امریکی میڈیا کے مطابق حملوں کا مقابلہ کرنے کیلئے امریکی اڈے سے 30 سے زیادہ پیٹریاٹ میزائل داغے گئے، امریکا کو پہلے ہی پیٹریاٹ میزائلوں کی شدید کمی کا سامنا ہے۔یہ حملہ ایران کی جانب سے امریکی حملوں کے جواب میں کیے گئے جوابی حملوں کی لہر کا حصہ تھا۔ دوسری جانب غیر ملکی میڈیا اور انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق غیر معمولی طور پر ہیلی کاپٹرز کو پرواز کے بجائے مکمل حالت میں فلیٹ بیڈ ٹرکوں کے ذریعے منتقل کیا جا رہا ہے۔یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان براہ راست فوجی کشیدگی کے باعث خطے میں صورتحال انتہائی حساس ہے اور امریکی تنصیبات کو میزائل اور ڈرون حملوں کا خطرہ درپیش ہے۔دفاعی ماہرین کے مطابق ہیلی کاپٹرز کی منتقلی کا مقصد انہیں ممکنہ ایرانی میزائل اور ڈرون حملوں سے محفوظ رکھنا اور امریکی عسکری اثاثوں کو مختلف مقامات پر پھیلانا ہوسکتا ہے۔یہ امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بعض ہیلی کاپٹرز حالیہ حملوں میں ملبے یا دیگر نقصانات کے باعث اپنی مدد سے پرواز کے قابل نہ ہوں۔دریں اثناء ایران کے جزیرے قشم اور سیریک میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق آبنائے ہرمز میں واقع قشم جزیرے پر ایک زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ابھی یہ واضح نہیں کہ دھماکے کی آواز سمندر سے آئی یا دھماکا قشم جزیرے کے اندر ہوا، تاہم سیریک کے کئی علاقوں کو پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا ہے۔جبکہ ایران نے کہاہے کہ امریکا حقیقی معنوں میں امن چاہتا ہے تو خطے میں عدم استحکام پر مبنی مداخلت بند کرے۔تر جمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے ایک بیان میں کہا کہ انصاراللہ یمن کی خودمختار تنظیم ہے جو اپنے فیصلے خود کرتی ہے ، انصاراللہ نہ تو کسی سے احکامات لیتی ہے،نہ ہی کسی کی پراکسی ہے۔اسماعیل بقائی نے کہا کہ خطے میں عدم استحکام کی جڑ امریکی فوجی مداخلت اور حاکمانہ پالیسیاں ہیں، واشنگٹن حقیقی معنوں میں امن چاہتا ہے تو خطے میں عدم استحکام پر مبنی مداخلت بند کرے۔ان کا کہنا تھا کہ بموں اور بیرونی دبا سے یمن میں امن قائم نہیں کیا جاسکتا، تمام فریقوں کے متفقہ روڈمیپ کی بنیاد پر حقیقی مذاکرات سیامن قائم ہوگا۔ادھر امریکی اخباروال سٹریٹ جرنل نے کہا ہے کہ ایران جنگ جنوری 2029 تک جاری رہنے کا خدشہ ہے۔امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق جے ڈی وینس اور مارکو روبیو نے ٹرمپ کو خدشات سے آگاہ کردیا، ایران امریکی دبائو، بحری ناکہ بندی اور پابندیوں کے باوجود مزاحمت جاری رکھ سکتا ہے، امریکا نے مشرق وسطیٰ میں فوجی موجودگی برقرار رکھنے کی تیاری کرلی۔امریکی میڈیا نے بتایا ہے کہ بعض امریکی فضائی دفاعی یونٹس کی تعیناتی 2027 تک بڑھائی جارہی ہے، مزید میرین فورسز اور جنگی طیاروں کی گردش بھی جاری رہے گی، ایران کے میزائل حملوں سے خلیجی توانائی تنصیبات کو خطرہ ہے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ طویل جنگ سے عالمی تیل منڈیوں میں مزید عدم استحکام کا خدشہ ہے۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جنگ جیتنے کا دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی فوجی حملوں کے بعد ایران بکھر رہا ہے، وہ 51سال سے مشرقِ وسطیٰ کا غنڈہ بنا ہوا تھا لیکن اب وہ غنڈہ نہیں رہا،جبل الفاس پر نظر ہے، ضرورت پڑی تو حملہ کرسکتے ہیں، ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے عالمی اقتصادی فورم سے خطاب اور بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ اگر ہم نے ایران کو تباہ نہ کیا ہوتا تو وہ 2 ماہ کے اندر جوہری ہتھیار حاصل کر لیتا۔امریکی صدر کا کہنا ہے کہ جون میں کیے گئے امریکی حملوں نے ستمبر میں غزہ میں امن معاہدے کی راہ ہموار کی، جس کے نتیجے میں علاقے میں اسرائیل کی 2 سالہ جنگ کا خاتمہ ہوا۔انہوں نے حماس پر زور دیا کہ وہ معاہدے کی پاسداری کرتے ہوئے اپنے ہتھیار ڈال دے، بصورتِ دیگر اسے مکمل طور پر تباہ کیا جا سکتا ہے۔ امریکی صدر نے ایران کے خلاف جنگ جیتنے کا دعویٰ کیا اور ایک بار پھر ایران کو دھمکی دیتے ہوئے ایرانی تنصیب پر ممکنہ حملے کا عندیہ دیا۔انہوں نے کہا میری نظر جبل الفاس پر ہے،ضرورت پڑی تو وہاں حملہ کیا جاسکتا ہے،ایران تباہی کی طرف بڑھ رہا ہے،اسے کسی صورت جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
    امریکی جنگی جہاز

    Khabrain News

      Keep Reading

      پٹرول کی نئی قیمت 370 روپے 80 پیسے ڈیزل کی نئی قیمت 398روپے 4 پیسے فی لیٹر ہو گئی

      حوثیوں کا ساحلی شہر موخہ پر قبضہ3 سعودی شہریوں پر حملہ یمنی وزیر دفاع کی یر غمال بنانے کا دعوع

      مودی کی مسلم دشمنی 3 سال میں 786مساجد مزارات مدارس عیدگاہیں مسمار

      تازہ ترین

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ

      عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.