نماز کے دوران سرفراز کے بیٹے کی شرارت، ویڈیو وائرل

کراچی(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے صاحبزادے عبداللہ کی دورانِ نماز والد سے چھیڑ چھاڑ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد 19 نومبر 2015 کو سابق امپائر کی صاحبزادی خوش بخت سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔سرفراز احمد کے گھر فروری میں بیٹے کی پیدائش ہوئی۔سرفراز نے ا پنے بیٹے عبداللہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں تو انہیں ہرطرف سے مبارک باد کے پیغام موصول ہوئے، قومی ٹیم کسی بھی ملک کا دورہ کرے سرفراز کی اہلیہ اور بیٹا ساتھ ہوتے ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کی اہلیہ خوش بخت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سرفراز احمد نماز پڑھ رہے ہیں اور اس دوران 10 ماہ کا عبداللہ ا±ن سے چھیڑ چھاڑ کررہا ہے۔

 

شرافت کی آڑ میں چھپے کرپٹ چہرے بے نقاب ہونے لگے

 لندن(ویب ڈیسک) شرافت کی آڑ میں چھپے کرپٹ چہرے بے نقاب ہونے لگے جب کہ کرکٹ کے نام نہاد ’شرفا‘ بھی قانون کی زد میں آئیں گے۔برطانوی جریدے ’دی سن‘ کے رپورٹرز نے اسٹنگ آپریشن سے نیا پینڈورہ باکس کھول دیا، مبینہ بھارتی بکی سوبرز جوبن نے انگلینڈ کے پانچ سابق کھلاڑیوں کا نام لیتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ وہ پرتھ میں کھیلا گیا تیسرا ایشز ٹیسٹ فکسڈ کرسکتے ہیں، آئی سی سی نے اس بات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ان پانچوں سے پوچھ گچھ کا فیصلہ کیا ہے، اینٹی کرپشن یونٹ براہ راست ان کھلاڑیوں کے بیان نوٹ نہیں کرے گا بلکہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ پوچھ گچھ کرکے رپورٹ دے گا۔آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے تفتیش کار آسٹریلیا، بھارت، بنگلہ دیش اور زمبابوے جائیں گے جہاں پر مختلف کرکٹرز اور گواہوں کے بیانات بھی ریکارڈ ہوں گے۔’دی سن‘ نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ جوبن اور ان کے ساتھ بکی پریانک سکسینہ نے انڈر کور رپورٹر سے تیسرے ایشز ٹیسٹ کی مخصوص معلومات کی فراہمی کیلیے ایک لاکھ 40 ہزار پاؤنڈز مانگے تھے۔ اس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایک آسٹریلوی فکسرکے کھلاڑیوں سے رابطے ہیں اور وہی فکسنگ کا معاملہ سیٹ کرسکتا ہے۔آئی سی سی کے اینٹی کرپشن چیف الیکس مارشل پہلے ہی ان معلومات کی فراہمی پر مذکورہ جریدے کا شکریہ ادا کرچکے ہیں۔ دوسری جانب فیکا نے آئی سی سی کی جانب سے تحقیقات کیلیے پلیئرز کا موبائل فون ڈیٹا حاصل کرنے کے فیصلے پر اعتراض کردیا،الیکس مارشل نے اس بات کا اشارہ دیا تھا کہ اگرضروری ہوا تو تحقیقات کے دوران کسی پلیئر کا موبائل فون ڈیٹا بھی حاصل کیا جاسکتا ہے۔فیکا کے چیف ایگزیکٹیو ٹونی آئرش نے کہاکہ اگرچہ یہ تحقیقات کیلیے ایک کارآمد چیز ثابت ہوسکتی ہے لیکن ہم خبردار کرنا چاہتے ہیں کہ اس سے پلیئرز کی ذاتی زندگی میں خلل پڑے گا، یہ ان کے بنیادی حقوق کی بھی خلاف ورزی تصور کی جاسکتی ہے، انھوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ جب اس تجویز پر عمل درآمد ہوا تب ہی معلوم ہوگا کہ یہ کیسے کام کرتا ہے، اگر یہ ذاتی زندگی میں مداخلت ہوا تو پھر چیلنج بھی ہوسکتا ہے، اگر کسی پلیئر کے خلاف بہت ہی زیادہ شکوک و شبہات یا پھر اس کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہوں تب پھر شاید ایسی چیزیں استعمال کی جا سکتی ہیں۔ٹونی آئرش نے مزید کہا کہ اگر اسپاٹ فکسنگ میں کوئی انگلش یا پھر آسٹریلوی کھلاڑی ملوث ہوا تو یہ میرے لیے انتہائی حیران کن بات ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اب کرپشن ٹیسٹ کرکٹ میں نہیں بلکہ اس کا نشانہ دنیا بھر میں پھیلی لیگز ہیں، ہم پہلے ہی آئی سی سی کو اس حوالے سے جامع معیار مقرر کرنے اور ان پر نظر رکھنے کی تجاویز دے چکے ہیںمگر ان میں کوئی دلچسپی نہیں ظاہر کی گئی۔

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نے شہباز شریف کو بڑا جھٹکا دیدیا ،دیکھ کر سب ششدر رہ گئے،انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں

لاہور (ویب ڈیسک)چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نے اچانک میو ہسپتال کا دورہ کیا ان کے ساتھ چیف سکرٹری کپٹن (ر) زاہد سعید اور دیگر افسران شامل تھے۔ چیف جسٹس آف پاکستان کے اچانک دورے پر میو ہسپتال کی انتطامیہ میں دوڑیں لگ گئیں۔ چیف جسٹس نے سب سے پہلے ہسپتال کی ایمرجنسی کادورہ کیا۔ اس کے بعد انہوں نے میو ہسپتال کے دیگر شعبہ جات کا دورہ کیا اس موقع پر چیف جسٹس آف پاکستان کو ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے بریفنگ بھی دی گئی۔یاد رہے کہ انہوں نے کہا تھا کہ سندھ کے بعد پنجاب کی با ری ہے۔

 

آئینی ترمیمی بل2017 سینیٹ سے منظور ،پنجاب کی قومی اسمبلی سے 9 نشستیں کم،خیبر پختونخوا بلوچستان کو بڑی خو شخبری مل گئی

اسلا م آباد(ویب ڈیسک)نئی مردم شماری کے تحت حلقہ بندیوں سے متعلق آئینی ترمیمی بل2017 سینیٹ سے منظور ہو گیا۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے گزشتہ دنوں اپوزیشن رہنماو¿ں سے ملاقات کی تھی جس میں حلقہ بندیوں سے متعلق بل پر ڈیڈ لاک ختم کرکے اسے ا?ج سینیٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ رضا ربانی کی سربراہی میں سینیٹ کا اجلاس جاری ہے جس میں وزیر پارلیمانی امور شیخ ا?فتاب نے حلقہ بندیوں سے متعلق آئینی ترمیم بل پیش کیا، ایوان بالا میں حلقہ بندیوں سے متعلق بل کی شق وار منظوری کی گئی۔سینیٹ میں پیش ہونے والے بل کے حق میں 84 ووٹ ڈالے گئے جب کہ مخالفت میں صرف ایک ووٹ پڑا۔ پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سینیٹر کامل علی آغا نے آئینی ترمیمی بل کی مخالفت میں ووٹ ڈالا۔قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے حلقہ بندیوں سے متعلق بل منظور کی منظوری پر تمام سیاسی جماعتوں کے شکر گزار ہیں، آئینی ترمیمی بل کی منظوری جمہوریت کے تسلسل کے لیے اہم تھی۔ بل قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد گزشتہ ماہ سینیٹ کے اجلاس میں پیش کیا جانا تھا لیکن پاکستان پیپلز پارٹی کے تحفظات کے باعث پیش نا کیا گیا۔سینیٹ کے گزشتہ اجلاسوں میں آئینی ترمیمی بل کو چار مرتبہ ایجنڈا میں شامل کیا گیا تھا۔آئینی ترمیمی بل کی منظوری کے بعد پنجاب کی قومی اسمبلی کے لئے خواتین کی دو مخصوص نشستوں سمیت 9 نشستیں کم ہو جائیں گی جب کہ سندھ کی موجودہ نشستیں برقرار رہیں گی۔خیبر پختوانخوا کی ایک مخصوص نشست سمیت پانچ ، بلوچستان کی ایک مخصوص نشست سمیت تین اور وفاقی دارلحکومت کی ایک نشست کا اضافہ ہو گا۔وزیر اعظم کی زیر صدارت پارلیمانی لیڈرز کے اجلاس میں حکومت نے پاکستان پیپلز پارٹی کے مطالبات تسلیم کیے جس کے تحت مردم شماری کے پانچ فیصد بلاکس کی دوبارہ تصدیق کروائی جائے گی، یہ کام تیس دن کے اندر مکمل کر لیا جائے گا۔آج کے اجلاس کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں نے اپنے ممبران کی حاضری کویقینی بنانے کی ہدایت جاری کردی ہیں۔

چائے فرو ش پاکستان کی انڈر19کرکٹ ٹیم کے ورلڈ سکواڈ کا حصہ بن گیا مگر کیسے ،جا ن کر آپ بھی دا د دینگے

لاہو ر(ویب ڈیسک)وہ ایک چائے فروش عالم خان کا بیٹا ہے۔ زید عالم حال ہی میں پاکستان کی انڈر19کرکٹ ٹیم کے ورلڈ سکواڈ کا حصہ بنے ہیں۔ زید عالم عمدہ بلے باز ہیں ان سمیت ان کے والد کے 13بچے ہیں جن کی کفالت کیلئے وہ ایک ٹی سٹال پر چائے فروخت کرتے ہیں۔ زید عالم اپنی پڑھائی اور کھیل کے ساتھ گھر کا خرچ چلانے کیلئے اپنے بھائی اور والد کے ساتھ ٹی سٹال پر چائے فروشی کے کام سے بھی منسلک رہے۔ قومی انڈر 19ورلڈ کپ کرکٹ سکواڈ کا حصہ بننے پر زید عالم کا کہنا ہے کہ وہ سکول اور کلب کرکٹ سے وابستہ رہے اور انہیں اپنے والد پر فخر ہے جنہوں نے انتہائی نا مساعد حالات میں بھی اپنی محنت سے مجھے اس قابل بنایا کہ ا?ج میں پاکستان کی پہچان بن سکا۔ زید عالم کے والد عالم خان بیٹے کی ورلڈ کپ سکواڈ میں شمولیت پر بہت خوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ ہم لوگ غریب ہیں کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ زید قومی ٹیم کا حصہ بن جائے گا یہ سب اللہ کی مدد اور نصرت کا نتیجہ ہے جس کیلئے زید نے بہت محنت کی ہے۔ زید اساتذہ کا بہت احترام کرتا ہے اور اس نے ہم والدین کو بھی کبھی تنگ نہیں کیا اور نہ ہی کبھی کوئی ایس فرمائش کی جو پوری نہ کر سکو۔ اس کی سعادت اور فرمانبرداری قابل ستائش ہے۔ زید ان دنوں ٹیمکے ہمراہ ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور ان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ موقع ملا تو پاکستان کو چیمپئن بنوانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑوں گا۔

ٹی ٹین مین 11کھلاڑی بہت زیادہ کم کرنا ہوں گے ‘ آفریدی

شارجہ(آئی این پی) شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ٹی ٹین کرکٹ میں 11 کھلاڑیوں کی ٹیم بہت زیادہ ہے اسے کم کرنا ہوگا ، شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ٹی ٹین فارمیٹ تو اب آیا ہے لیکن میں نے 1996سے 50اوور فارمیٹ کو بھی ٹی ٹین میں تبدیل کیا ہوا ہے ۔
سابق کپتان کے مطابق اس فارمیٹ میں بلے باز تو ایک پلان کے ساتھ بیٹنگ کرسکتے ہیں لیکن بالرز کو اپنے پلان بدلتے رہنا ہوتے ہیں، ان کی جانب سے سلو بالز ، یارکرز اور بانسرز کا صحیح استعمال ہی انہیں اس فامیٹ میں مارکھانے سے بچا سکتا ہے ۔ آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ کرکٹ ایک ایسا کھیل ہے جب میں جب تک آپ انجوائے نہ کریں پرفارم بھی نہیں کرسکتے ، میری کپتانی کے دوران بھی یہی کوشش ہوتی ہے کہ سب کو برابر موقع دوں،ٹیم میں جب بھی کوئی لڑکا پرفارم نہ کررہا ہو تو میں اسے ڈریسنگ روم میںاکیلا نہیں بیٹھنے دیتا بلکہ اس کے ساتھ بیٹھ کر اس کا حوصلہ بڑھاتا ہوں ۔آفریدی کے مطابق انہیں 20،21سال بعد دوبارہ ہیٹرک کرکے بہت مزہ آیا،ٹی ٹین اچھا فارمیٹ ہے لیکن اس کے لیے 11کھلاڑی بہت زیادہ ہیں ، 9لڑکوں کی ٹیم کے ساتھ بھی یہ میچز کھیلے جاسکتے ہیں ۔

 

بھابھی پھر چھا گئیں‘ بڑا عزاز نام کر لیا

ممبئی (خصوصی رپورٹ) بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے ایک اور اعززا اپنے نام کر لیا۔ عام زندگی میں 2017ءمیں آف دی فیلڈ خوش لباس خواتین کھلاڑیوں کی فہرست میں جگہ بنا لی۔ ان کے ساتھ روسی حسینہ ماریا شراپوا بھی اس فہرست کا حصہ ہیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق 2017ءمیں آف دی فیلڈ (گراﺅنڈز سے باہر) اپنی خوش لباسی کے باعث سب کی نظروں کا محور بننے والی خواتین کھلاڑیوں میں بھارت کی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا بھی شامل ہیں۔ رواں سال مختلف مواقع پر خوبصورت شخصیت کی مالک بھارتی کھلاڑی کے زیب تن کئے گئے مشرقی و مغربی طرز کے لباس لوگوں کی توجہ کا مرکز رہے۔ روسی ٹینس کوئین ماریا شراپوا بھی خوش لباس خواتین کھلاڑیوں کی فہرست کا حصہ ہیں۔ میدان سے باہر ان کے پہناووں کے بھی خوب چرچے ہیں۔ آسکر ریڈکارپٹ اور ایوارڈز تقریب 2017ءمیں ان کے پرکشش لباس نے لوگوں کی خوب توجہ سمیٹی۔ انڈوفرنیچ گالفر شرمیلا نکولے‘ امریکن باسکٹ بال پلیئر اسکائلر ویگن اسمتھ اور سکواش کی بھارتی خاتون کھلاڑی دیپیکا پالیکل بھی میدان سے باہر اپنے خوبصورت اور دیدہ زیب ملبوسات کے باعث کافی شہرت رکھتی ہیں۔

ڈبل سنچری جڑ کر بھی روہت شرما، بابر اعظم سے ایک قدم پیچھے

دبئی(ویب ڈیسک) ڈبل سنچری جڑنے کے باوجود روہت شرما، بابر اعظم سے ایک قدم پیچھے رہ گئے جب کہ ون ڈے بیٹسمین رینکنگ میں 2درجے ترقی نے بھارتی اوپنر کو پانچویں نمبر پر پہنچا دیا۔سری لنکا کیخلاف دوسرے ون ڈے میں بھارتی اوپنر روہت شرما نے ناقابل شکست 208 رنز بنائے،اس وجہ سے انھیں بیٹسمین رینکنگ میں 2درجہ ترقی ملی جس کی بدولت انھوں نے اب پانچویں پوزیشن سنبھال لی ہے، پاکستانی بیٹسمین بابر اعظم ان سے ایک قدم آگے چوتھے نمبر پر براجمان ہیں۔اس چارٹ میں ٹاپ پر بھارتی کپتان ویرات کوہلی، دوسرے نمبر پر ابراہم ڈی ویلیئرز اور تیسری پوزیشن پر ڈیوڈ وارنر موجود ہیں جب کہ سری لنکا سے تیسرے میچ میں سنچری جڑنے والے شیکھر دھون کو ایک درجہ ترقی نے 14 ویں درجے پر پہنچا دیا۔بولرز میں پاکستان کے اُبھرتے ہوئے اسٹار حسن علی پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں، ان کے پیچھے جنوبی افریقہ کے عمران طاہر اور پھر بھارتی جسپریت بمرا موجود ہیں۔ سری لنکا کے سورنگا لکمل ایک ساتھ 14 درجے کی چھلانگ لگا کر 22 ویں نمبر پر پہنچ گئے،کلدیپ یادیو بھی 16 درجے بہتری پاکر 56 ویں درجے پرآ چکے ہیں جب کہ غیرقانونی ایکشن کی وجہ سے انٹرنیشنل کرکٹ میں بولنگ پر پابندی کاشکار ہونے والے محمد حفیظ بدستور نمبر ون آل راؤنڈر ہیں، دوسرا نمبر شکیب الحسن کے پاس ہے۔ادھر بدھ کو نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز شروع ہورہی ہے، کیویز اس وقت پانچویں جبکہ کیریبیئن سائیڈ نویں نمبر پر موجود ہے، ان میں سے کوئی کلین سوئپ کرلے تو بھی رینکنگ پوزیشن میں کوئی فرق نہیں آئے گا،اگر کیویز تینوں میچز جیتے تو صرف ایک پوائنٹ ملے گا اور ایک ہی پوائنٹ کی کٹوتی کا ویسٹ انڈیز کو سامنا کرنا پڑے گا، البتہ اگر کیریبیئن ٹیم کلین سوئپ کرے تو پھر کیویز کے پانچ پوائنٹس منہا اور فاتح سائیڈ کو 6 پوائنٹس ملیں گے۔پاکستان چھٹے نمبر پر ہی موجود اور ٹاپ پوزیشن جنوبی افریقہ کے پاس ہے، سری لنکا کے خلاف سیریز 2-1 سے جیتنے کے باوجود دوسرے نمبر پر موجود بھارت کا ایک پوائنٹ کاٹ لیا گیا۔

ویرات کو ہلی اداکارہ انو شکا شرما کے ساتھ لاہو ر پہنچ گئے ۔۔۔۔؟مینار پاکستان سیر کی تصاویر وائرل

لا ہو ر (ویب ڈیسک)بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کی شادی کی تصاویر تو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، ان کے ہنی مون کی ایک تصویر بھی خوب وائرل ہوئی جس پر پاکستانی مداحوں نے بڑا ہی دلچسپ ردعمل دیا اور فوٹو شاپ کا خوب استعمال کیا گیا۔پاکستان میں ویرات اور انوشکا کے مداحوں کی تعداد کچھ کم نہیں ہے، ایسے میں مداحوں نے ان کی ہنی مون کی تصویر کو اتنا پسند کیا کہ اسے ‘پاکستان کے کونے کونے میں پھیلا دیا’۔مداحوں نے ان کی ہنی مون تصویر پر اتنی میمز (memes)بنائیں کہ جو دیکھتا ہے، اس کے لبوں پر مسکراہٹ بکھر جاتی ہے۔ویرات اور انوشکا کی ہنی مون تصویر پر مداحوں نے ایڈیٹنگ کرکے اس کے پس منظر میں کراچی، لاہور، ملتان، اسلام آباد اور پاکستان کے دیگر علاقوں کا بیک گراو¿نڈ لگا دیا، جس سے بھارتی مداح بھی خوب لطف اندوز ہورہے ہیں۔

صرف 2ہی لیڈر ہیں ،زرداری مقابلہ نہیں کر سکتے ،شاہد خاقان عباسی کی سی پی این ای کے وفد سے گفتگو

اسلام آباد (اپنے نمائندے سے) شاہد خاقان عباسی نے عمران خان کو لیڈر تسلیم کرلیا، کہتے ہیں ملک میں صرف دو لیڈر ہیں ایک نواز شریف دوسرے عمران خان“ آصف زرداری کو لیڈر نہیں مانتا“ ان کے نام پر ووٹ نہیں پڑتا، قومی اسمبلی اور سینیٹ میں کوئی شخص ایسا نہیں جو وزیر خزانہ بن سکے“ جس دن مل گیا فوری وزیر خزانہ بنادونگا“ وہ وزیراعظم ہاو¿س میں سی پی این ای کے وفد سے بات چیت کررہے تھے، وفد کی قیادت سی پی این ای کے صدر اور خبریں کے چیف ایڈیٹر ضیا شاہد نے کی، وزیراعظم نے کہا قائداعظم کے بعد صرف چار لیڈر آئے جن میں ذوالفقار علی بھٹو، بینظیر بھٹو، نواز شریف اور عمران خان شامل ہیں، ان میں دو لیڈر اس وقت موجود ہیں، ایک نواز شریف اور دوسرے عمران خان ہیں، انہوں نے کہا کسی کو آئین کیخلاف ورزی نہیں کرنے دونگا چاہے وہ نواز شریف ہی کیوں نہ ہوں، نواز شریف کو عدالت نے وزارت عظمیٰ سے نااہل کیا ہے سیاست سے نہیں، ابھی تک نواز شریف نے کوئی خلاف آئین کام نہیں کیا“ وفد میں شامل اخبارات کے ایڈیٹروں سے گفتگو میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں الیکشن وقت پر ہونگے“ 15 مارچ کو الیکشن کمیشن کی تشکیل مکمل ہوجائے گی“ 15 جولائی کو الیکشن ہوگا جبکہ نئی حکومت یکم اگست سے کام شروع کردے گی“ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے اپنے ساڑھے چار سالہ دور حکومت میں اتنے پراجیکٹ مکمل کئے جو گزشتہ 25 برسوں میں مکمل نہ ہوسکے تھے، انہوں نے کہا نواز شریف نے کبھی میرے کام میں مداخلت نہیں کی ہاں پارٹی سربراہ کے طور پر مشورہ ضرور دیتے ہیں“۔ وزیراعظم نے اے پی این ایس کے وفد سے بھی ملاقات کی اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا ملک کے بہترین مفاد میں حکومت چلتی رہنی چاہیے بطور وزیراعظم انہیں کسی اندر یا باہر کے پریشر کی پرواہ نہیں اور وہ کسی قیمت پر اسمبلی تحلیل نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ملک میں کہیں سیاسی عدم استحکام نظر نہیں آتا اگر کسی کو وہ پسند نہیں ہیں تو بے شک ان کے خلاف عدم اعتماد لے آئے۔ انہوں نے کہا کہ سول اور ملٹری تعلقات اچھی ڈگر پر چل رہے ہیں اور ہر بڑے مسئلے پر سول اور ملٹری قیادت سر جوڑ کر بیٹھتی ہے اور فیصلے کرتی ہے انہوں نے کہا کہ وزارت خزانہ نظام درست انداز میں چل رہا ہے خزانے کی چابیاں ان کے پاس ہیں اور معاملات ٹھیک ہیں۔ وزیراعظم نے کہا نیب کا قانون ایک بُرا قانون ہے اور اس قانون کو ایک آمر نے سیاسی جماعتوں کو توڑنے کیلئے بنایا تھا۔ قوم نے میاں نوازشریف کو ووٹ دیا نوازشریف نے ملک کو ایک صحیح ڈگر پر ڈالا اور اب ان کی حکومت عوام سے کئے گئے وعدے پورے کررہی ہے انہوں نے کہا کہ جس ریفرنس کا وجود نہیں اس پر ایک ہفتے میں دو دو پیشیاں ہوتی ہیں ایسا تو تب بھی نہیں ہوا تھا جب نوازشریف کے خلاف طیارہ کیس بنا تب بھی ہفتے میں ایک سے زیادہ پیشی نہیں ہوتی تھی۔ دوسری جانب عالم یہ ہے 22 ماہ گزرنے کے باوجود ڈاکٹر عاصم کے خلاف 450 ارب کی کرپشن کے مقدمہ کا چارج فریم نہیں ہوسکا۔ وزیراعظم نے کہا کسی کو حکومت میں مداخلت کا حق نہیں سیاسی جماعتیں ایک دن میں بنتی ہیں نہ ہی لیڈر۔ اس کے لئے ایک وقت لگتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو ایک سال سے عدم استحکام کا شکار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور یہ عوام خود فیصلہ کرے کہ 28 جولائی کے فیصلے سے ملک کو فائدہ ہوا یا نقصان۔ عدالتوں کو بھی اپنے فیصلے کے اثرات دیکھنے چاہئیں اور ایسے فیصلے نہیں کرنے چاہئیں جس سے ملک عدم استحکام کا شکار ہو۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملکوں کے لئے سب سے اہم چیز معیشت ہوتی ہے اور تمام سٹیک ہولڈرز کو ملک کی معیشت کے مفاد میں پالیسیز بنانی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ روپے کی قدر کو مصنوعی طریقے سے کنٹرول کرنا نہیں چاہتے اور ان کا ذاتی خیال ہے کہ ڈالر کی قدر 110 روپے کے قریب رہنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ روپے کی قدر میں مزید کمی نہیں ہوگی اور مہنگائی قابو میں رہے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ سٹیل مل کا فیصلہ حکومت کو 200 ارب روپے میں پڑا جبکہ کار کے فیصلے کی وجہ سے عالمی عدالت میں حکومت کو 765 ملین ڈالر دینے پڑے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست کے فیصلے ڈرائنگ روم کے بجائے پولنگ اسٹیشنوں پر ہوتے ہیں۔ وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ بیرونی خسارے کے حوالے سے قیامت کا منظر پیش کرنے والے معاشی حقائق سے واقف نہیں۔ پچھلے سال یہ خسارہ مشینری اور انڈسٹری کی بھاری درآمد سے بڑھا تھا ہم نے معیشت کی ترقی کی شرح میں اضافہ کیا اور اسی طرح ٹیکس ریونیو کی مد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ میں چیلنج کرتا ہوں ان چار سالوں میں جتنے ترقیاتی منصوبے مکمل ہوئے اس کی نظیر پاکستان میں کبھی نہیں ملتی۔ آج بجلی کے بحران کا خاتمہ ہوگیا ہے تاہم اب بھی بجلی کی سیل اور لاگت میں 130 ارب کا خسارہ ہے۔ اس کی ایک وجہ بجلی کے بلوں کی وصولی ہے ہمیں ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو ٹھیک کرنا ہوگا۔ اس حوالے سے صوبوں کو بھی اپنے ذمہ داری ادا کرنا چاہیے اور بجلی کے بلوں کی ریکوری میں وفاقی حکومت سے تعاون کرنا چاہیے۔ آج بجلی کے بل میں 3 روپے تو ہائیڈر پراجیکٹس کی مد میں وصول کئے جا رہے ہیں۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کی تکلیف آج سامنے آرہی ہے سوچے سمجھے بغیر کئے گئے اقدامات کے اثرات آج سب کے سامنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ایک جماعت کے طور پر میچور ہوچکی ہے اس کا سب سے بڑا ثبوت یہ ہے کہ نوازشریف کے بطور وزیراعظم ہٹتے ہی تین دن میں نیا وزیراعظم منتخب کر لیا گیا۔ خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت وہ اور ان کی کابینہ چلا رہے ہیں تمام فیصلے مشاورت سے کئے جاتے ہیں نوازشریف نے آج تک ان کے کام میں مداخلت کی نہ ہی کسی حوالے سے ہدایات دیں۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ بندیوں کے قانون کی سینٹ سے منظوری کے لئے انہوں نے تمام پارلیمانی پارٹیوں کے سربراہوں سے ملاقات کی ہے اور ان کے خدشات دور کر دیئے ہیں۔ جس کے بعد اب اس بل کا سینٹ سے پاس ہونے میں کسی رکاوٹ کا جواز باقی نہیں رہتا۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے نگران حکومت کے دور میں 45 ہزار اسلحہ لائسنس بیچے گئے اس سے بڑی کرپشن اور کیا ہو سکتی ہے تاہم اس حوالے سے ایک مربوط پالیسی سامنے لا رہے ہیں۔