سر دار ایاز صادق کا عائشہ گلا لئی بارے دبنگ فیصلہ ،اہم خبر

اسلام آباد (ویب ڈیسک)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پی ٹی آئی کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی کی اسمبلی رکنیت سے نا اہلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوادیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین پر سنگین الزامات لگا کر پارٹی چھوڑنے والی عائشہ گلالئی کی اسمبلی رکنیت سے نااہلی کا ریفرنس سپیکر قومی اسمبلی کو بھجوایا تھا جو انہوں نے جائزہ لینے کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھجوادیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے ریفرنس سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے عائشہ گلالئی اور پی ٹی آئی کو نوٹسز جاری کرکے سماعت 7 ستمبر کومقرر کردی۔ خیال رہے کہ اگر الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ دیتا ہے تو عائشہ گلالئی اسمبلی رکنیت سے محروم ہو جائیں گے تاہم وہ نا اہل نہیں ہوں گی بلکہ الیکشن میں حصہ لے کر دوبارہ منتخب ہو سکیں گی۔

پاکستان امریکا کا نہیں، ہم اس کے محتاج ہیں، سابق سی آئی اے سربراہ

نیویارک: امریکی سی آئی اے کے سابق سربراہ مائیکل موریل نے واضح کیا ہے کہ پاکستان امریکا کا نہیں، ہم اس کے محتاج ہیں۔ایک انٹرویو میں امریکی سی آئی اے کے سابق سربراہ مائیکل موریل نے کہا کہ امریکا کا پاکستان پر ناجائز دباؤ کا حربہ کارگر نہیں ہو گا البتہ اس دباؤ سے امریکا کو نقصان پہنچ سکتا ہے پاکستان کو نہیں کیونکہ پاکستان امریکی امداد سے آزاد ہو چکا ہے، اسے چین جیسے دوست کی امداد حاصل ہے اور امریکا پاکستان کی فضائی اور زمینی راستوں کا محتاج ہے جس کے تعاون کے بغیر یہ جنگ امریکا جیت ہی نہیں سکتا۔مائیکل موریل نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی پالیسی واضح ہے نہ ہی انھوں نے کوئی پلان دیا ہے کہ کتنی فوج بھیجی جائے گی اور اس کا کردار کیا ہوگا۔