سی پیک نے چینی شہریوں کی قسمت کھول دی ، لاٹری لگ گئی

بیجنگ(ویب ڈیسک) پاکستان چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تناظر میں ہزاروں چینی شہری پاکستان آرہے ہیں۔ غیرملکی خبررساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کی مطابق ہزاروں چینی باشندے سیکورٹی خطرات کو مسترد کرکے روزگار کی تلاش میں پاکستان آرہے ہیں۔ چینی حکومت سی پیک منصوبے پر پاکستان میں 57 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کررہی ہے۔بعض چینی باشندے پاکستان میں چینی زبان سکھانے کے اسکول کھول رہے ہیں تو بعض چینی کھانوں کے ہوٹلز کا کاروبار شروع کررہے ہیں۔ زیادہ تر شہری پاکستان میں تجارت کرنے میں دلچسپی لے رہے ہیں ۔ پاکستان آنے والے چینی شہری اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ یہاں کون سی مصنوعات زیادہ مقبول ہوں گی یا پاکستان میں کون سی مصنوعات سستے داموں بنا کر دیگر ممالک کو برآمد کی جاسکتی ہیں۔ چینی شہری ژہانگ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین میں بہت ساری صنعتوں میں اب مواقع ختم ہوچکے ہیں، مگر پاکستان ترقی میں چین سے پیچھے ہے اس لیے یہاں زیادہ مواقع دستیاب ہیں تاہم پاکستان میں چینی شہریوں کو خطرات کا بھی سامنا ہے جس کا اندازہ اس واقعے سے لگایا جاسکتا ہے کہ جون میں بلوچستان میں داعش نے دو چینی شہریوں کو اغوا کے بعد قتل کردیا تھا۔ پاکستان کی حکومت نے چینی شہریوں کی آمد کا ڈیٹا جاری نہیں کیا لیکن وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق 2016 میں 71 ہزار چینی باشندوں نے پاکستان کا سفر کیا۔ امیگریشن حکام کے مطابق پچھلے سال 27 ہزار 596 چینی شہریوں کے ویزا میں توسیع کی گئی، جو 2015 کے مقابلے میں 41 فیصد زیادہ ہے، جس سے پتہ چلتا ہے کہ زیادہ سے زیادہ چینی پاکستان میں قیام میں توسیع کے خواہاں ہیں۔

سعودی شہزادہ بغیر ویزہ کے ملتان پہنچ گیا

ملتان(ویب ڈیسک)سعودی شہزادہ بغیر ویزہ کے ملتان پہنچ گیا ۔امیگریشن حکام نے ویزہ نہ ہونے پر سعودی شہزادے کو واپسی کی راہ دکھا دی۔ تفصیلات کے مطابق سعودی شہزادہ حادی سعود علی سعودی ائر لائن نمبر 432902پر گزشتہ روز ملتان پہنچا۔ائیر پورٹ اترنے پر جب امیگریشن حکام نے اسکا پاسپورٹ چیک کیا تو اس کے پاس پاکستانی ویزہ موجود نہ تھا ،۔جس پر سعودی شہزادے کو فوری طور پر سعودی ائیر لائن حکام کے سپرد کر دیا گیا جنہوں نے اگلی ہی پرواز کے ذریعے اسے واپس سعودیہ بھیج دیا۔ ذرائع کے مطابق سعودی شہزادہ اپنے دوست کو ملنے پاکستان آیا تھا۔

عید الاضحی سے قبل پاکستان کے سب سے اہم شہر میں کیا ہونیوالا ہے،تشویشناک پیشنگوئی

کراچی(ویب ڈیسک)شہر قائد میں محکمہ موسمیات نے بڑی عید سے قبل شدید گرمی اور پھر بارش کی پیش گوئی کی ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا کم دبا و¿منگل کو شمالی بحیرہ عرب میں داخل ہوگا، جو کہ سمندری طوفان میں تبدیل ہوسکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ میں گرمی کی لہر ایک مرتبہ پھر بڑھ گئی ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے منگل سے کراچی کا درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا موسم گرم اور خشک رہے گاجب کہ کراچی کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ کراچی میں جنوب مغربی علاقوں میں ہوا 18 سے 24 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں اورہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات عبدالرشید کے مطابق اگلے دوروز تک کراچی کے درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے جبکہ منگل کوکراچی کا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ کو بھی چھوسکتا ہے لہٰذا شہری احتیاط کریں، بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں اور پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔عبدالرشید نے کہا کہ سندھ میں شدید گرمی کی اس لہر کی وجہ بارش برسانے والا وہ سسٹم ہے جو اس وقت بھارت کی جنوب مغربی ریاستوں میں موجود ہے، یہ سسٹم منگل تک کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا ، جس سے جمعہ تک شدید بارشیں ہوسکتی ہیں۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ بارش برسانے والے اس سسٹم کے باعث کراچی میں سیلابی صورت حال بھی پیدا ہوسکتی ہے۔ اس دوران تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے،رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے منگل کے روز کراچی کا درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا موسم گرم اور خشک رہے گا ? کراچی کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے ،کراچی میں جنوب مغربی علاقوں میں ہوا 18 سے 24 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے اورہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات عبدالرشید کا کے مطابق اگلے دوروز تک کراچی کے درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے ?آج (منگل)کو کراچی کا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ کو بھی چھوسکتا ہے لہٰذا شہری احتیاط کریں ?بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں اور پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔عبدالرشید نے مزید کہا کہ سندھ اور بلوچستان کے جنوبی علاقوں میں شدید گرمی کی اس لہر کی وجہ بارش برسانے والا وہ سسٹم ہے جو اس وقت بھارت کی جنوب مغربی ریاستوں میں موجود ہے، یہ سسٹم منگل تک کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا ، جس سے جمعے تک شدید بارشیں ہوسکتی ہیں۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے خبردار کیا کہ بارش برسانے والے اس سسٹم کے باعث کراچی میں سیلابی صورت حال بھی پیدا ہوسکتی ہے۔ اس دوران تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے لیکن شہر میں سمندری طوفان کا کوئی خطرہ نہیں۔

شریف خاندان مشکل میں, جے آئی ٹی ارکان کی طلبی

اسلام آباد،( آئی این پی، مانیٹرنگ ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) نے پانامہ کیس میں شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز کی تیاری میں جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاء اور ارکان سے معاونت طلب کرلی، واجد ضیاءاور جے آئی ٹی کے ایک رکن کا بیان بطور گواہ ریکارڈ کیا جائے گا،بیان ریکارڈ کرانے کےلئے انہیں (کل)30 اگست بدھ کو نیب راولپنڈی کے دفتر میں طلب کیا گیا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق پانامہ کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف ان کے بچوں اور سینیٹر اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنسز کی تیاری کا کام جاری ہے، یہ ریفرنسز عدالت کی طرف سے دی گئی ڈیڈ لائن سے قبل احتساب عدالت میں دائر کر دیئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاءاور ایک رکن سے ریفرنسز کی تیاری میں معاونت طلب کی گئی ہے اور ان کا بیان بطور گواہ بھی ریکارڈ کیا جائے گا جس کےلئے واجد ضیاءاور جے آئی ٹی کے ایک رکن کو (کل) بدھ کو نیب راولپنڈی کے دفتر طلب کیا گیا ہے جہاں پانامہ کیس کی تحقیقات کےلئے قائم کمبائن انوسٹی گیشن ٹیم ان کا بیان ریکارڈ کرے گی جو ریفرنس کا حصہ بنایا جائے گا۔ چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کہاہے کہ پانامہ کیس کی فیصلے میں سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز8 ستمبر تک احتساب عدالت میں دائر کرلئے جائیں گے۔ چیئرمین نیب قمرزمان چوہدری نے کہاہے کہ پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کیا جائے گا، عدالتی فیصلے کی روشنی میںشریف خاندان کے افراد اور سینیٹر اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس تیار کئے جا رہے ہیں جو مقررہ وقت میں احتساب عدالت میں دائر کر دیئے جائیں گے،نیب ملک سے کرپشن کے خاتمے کےلئے کلیدی کردار ادا کررہا ہے، نیب کواب تک 3لاکھ 60ہزار کرپشن شکایات موصول ہوئیں ان میں سے 9ہزار شکایات پر انکوائریاں شروع کی گئیں اور 3500 ریفرنسز عدالتوں میں دائر کئے گئے، جن پر سزا کی شرح دسمبر 2016میں 76فیصد رہی ہے، قومی دولت کے لوٹے ہوئے 288ارب روپے ریکور کر کے قومی خزانے میں جمع کروائے،ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے مطابق پاکستان میں کرپشن میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے،2013میں پاکستان دنیا کے 175ممالک میں سے127ویںجبکہ 2016میں 116ویں نمبر پر آگیا ،گزشتہ چار سالوں میں نیب کو عوام دوست بنانے کےلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے گئے،آئندہ چند ہفتوں میں نیب ہیڈکوارٹرز کے دفاتر نئی عمارت میں منتقل ہونا شروع ہو جائیں گے، عمارتیں علامتی ہوتی ہیں،اصل کام ذمہ داریوں کو پورا کرنا ہے۔ پیر کونیب ہیڈکوارٹرز کی نئی عمارت کا افتتاح چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کیا۔ افتتاح کی تقریب میں غیر ملکی سفارت کاروں، سرکاری افسران سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کہا کہ نیب کے قیام سے اب تک نیب ہیڈکوارٹرز کی اپنی عمارت نہیں تھی،نئی عمارت کی تعمیر جدیدانداز میں کی گئی ہے ،یہ عمارت جدید طرز تعمیر کا حسین شاہکار ہے اس کا 95فیصد کام مکمل ہو چکا ہے، آئندہ چند ہفتوں میں نیب ہیڈکوارٹرز کے دفاتر نئی عمارت میں منتقل ہونا شروع ہو جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ نئی عمارت میں شیشے کے دفاتر بنائے گئے ہیں تا کہ نیب کے کام میں شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے، عمارتیں علامتی ہوتی ہیں،اصل کام اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کو قومی و بین الاقوامی سطح پر اینٹی کرپشن ایجنسی کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے اور نیب کرپشن کے خاتمے کےلئے تین جہتی پالیسی پر عمل پیرا ہے،جس میں آگاہی، تدارک اور انفورسٹمنٹ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار سالوں میں نیب کو عوام دوست بنانے کےلئے کئی اقدامات کئے گئے ہیں، عوامی سطح پر مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا گیا، شکایات کے اندراج کےلئے آن لائن نظام وضع کیا گیا،مانیٹرنگ اینڈایویلیشن کانظام وضع کیا گیا، کام کرنے کے ایس او پیز کو بہتر بنایا گیا، شکایات سے انکوائری اور انکوائری سے تحقیقات مکمل کرنے کےلئے ایک وقت مقرر کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ میگا کرپشن کیسوں میں تحقیقات کی تکمیل کےلئے وقت کی مدت بڑھا دی جاتی ہے تاہم اس میں اس بات کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ جو اضافی مدت دی جا رہی ہے اس پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کواب تک 3لاکھ 60ہزار کرپشن شکایات موصول ہوئیں ان میں سے 9ہزار شکایات پر انکوائریاں شروع کی گئیں اور 3500 ریفرنسز عدالتوں میں دائر کئے گئے، جن پر سزا کی شرح دسمبر 2016میں 76فیصد رہی ہے، نیب نے قومی دولت کے لوٹے ہوئے 288ارب روپے ریکور کر کے قومی خزانے میں جمع کروائے جو ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی اینٹی کرپشن ایجنسی کی طرف سے جمع کرائے جانے والی بھاری رقم ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار سالوں میں ملک میں کرپشن میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے اور ٹرانسپرنسٹی انٹرنیشنل نے پاکستان کے کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں اضافہ کیا ہے،2013میں پاکستان دنیا کے 175ممالک میں سے127ویں نمبر پر تھا جبکہ 2014میں پاکستان 126ویں نمبر،2015میں 117ویں اور 2016میں 116ویں نمبر پر آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب میں 700نئے افسران بھرتی کئے گئے ہیں ان میں خواتین بھی شامل ہیں اور بھرتیوں پر تمام عمل انتہائی شفافیت اور میرٹ پر مبنی تھا،ریاست اور عوام کو مل کر ملک سے کرپشن کا خاتمہ کرنا ہے۔تقریب کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کہا کہ پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کیا جائے گا، سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ریفرنسز کی تیاری کا کام جاری ہے اور یہ تمام کام عدالت کی طرف سے دیئے گئے ٹائم فریم میں مکمل کرلیا جائے گا۔

پاک، امریکہ تعلقات بارے وزیراعظم کا قومی اسمبلی میں اہم خطاب

اسلام آباد(اے این این) امریکی صدر کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی، صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس منگل29 اگست کو طلب کر لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سپیکر نے اپوزیشن لیڈرخورشیدشاہ سے رابطہ کیا ہے اور انھیں اجلاس کے ایجنڈے سے آگاہ کیا ہے ، ایاز صادق کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دھمکی اور بھارت کو تھپکی نہیں چلے گی، امریکا نے قربانیوں کا اعتراف نہ کر کے سوچنے پر مجبور کیا۔شاہ محمود قریشی نے امریکی پالیسی کے جواب میں قومی اسمبلی کے اجلاس کو اہم پیشرفت قرار دیا اور عمران خان کو ایوان میں جانے کی تجویز دیتے ہوئے کہا پارلیمنٹ کے ذریعے امریکا کو جواب دیا جائے۔خواجہ سعد رفیق بھی امریکی صدر پر برس پڑے اور کہا کے حالات خراب کرنے میں امریکا کا بڑا کردار رہا ہے، وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ پاکستان کوافغانستان نہ سمجھا جائے، ریاستی ادارے، مسلح افواج اور سیاسی جماعتیں ایک پیج پرہیں۔ ادھر وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عظیم قربانیاں دیں اور بڑے پیمانے پر مالی نقصان اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے عالمی برادری کی جانب سے ان قربانیوں کا اعتراف ناگزیر ہے، دہشتگردی کے خاتمے کے لئے پاکستان سے زیادہ کسی دوسرے ملک نے اقدامات نہیں کئے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کرنے کے عزم کے ساتھ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کی کوششیں جاری رکھیں گے۔ وزیر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان افغانستان اور جنوبی ایشیا کے بارے میں نئی امریکی حکمت عملی کا بغور جائزہ لے رہا ہے۔ وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ پاکستان ایک امن پسندملک ہے اور ہمسایہ ممالک سے قریبی اور دوستانہ تعلقات کا خواہشمند ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کہ پارلیمنٹ کے اجلاس کے بعد دو طرفہ مشاورت کیلئے علاقائی ممالک کے دورے کروں گا۔ وزیراعظم شاہدخاقان عباسی آج قومی اسمبلی کو پاک امریکہ تعلقات کی موجودہ نوعیت کے بارے میں اعتماد میں لیں گے ،خارجہ پالیسی پر قومی اسمبلی کا خصوصی طور پر طلب کردہ اجلاس میں بحث کی جاے گی ، حکومت نے پاک امریکہ تعلقات پرپارلیمینٹ کے ممکنہ فیصلوں عملدرآمدکو فیصلہ کرلیا ،، امریکی دھمکیوں کے حوالے سے معذرت خواہ ہونے کی بجائے دوٹوک موقف کےلئے تمام اداروں کی باہمی مشاورت سے متفقہ ”قومی بیانیہ“ وضع کرنے پر بحث کی جائے گی ۔ سابق وزیراعظم محمدنوازشریف کو بھی اعتمادمیں لے لیاگیاوزیراعظم خارجہ محاز بالخصوس پاک امریکہ کشیدگی کے ضمن پاکستان کی مشکلات من و عن پارلیمینٹ کے سامنے رکھ دیں گے اور حکومت اس معاملے پارلیمینٹ کے متفقہ فیصلہ کو تسلیم کر لے گی اور باقاعدہ طور پر قومی فیصلہ سے امریکہ کو آگاہ کردیا جائےگا قومی سمبلی کا اجلاس سہ پہر تین بجے طلب کیا گیا ہے ، پارلیمنٹ کی منظوری کیلئے ابتدائی طور رپرپاک امریکہ حالیہ کشیدگی میں کمی کے معاملے پر ”پارلیمانی سفارتکاری“ کو بروئے کار لانے کی سفارش کر دی،امریکہ کو دو ٹوک انداز میں پاکستان کی ممکنہ آپشنز سے بھی آگاہ کرنے کی تجویز دے دی گئی، پارلیمنٹ اس بارے میں متفقہ فیصلہ کرے گی ، وزیراعظم کے پارلیمنٹ میں پالیسی بیان کے تناظر میں متفقہ سفارشات تیار کی جائیں گی ،

سپریم کورٹ سے آنیوالی خبرسے عمران خان کے پسینے چھوٹ گئے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سپریم کورٹ نے خیبرپختون خوا کی پشاور ہائی کورٹ کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں مسترد کرتے ہوئے صوبے میں خواتین کے کرائسز سینٹر بحال کرنے کا حکم دے دیا ہے۔پیر کو سپریم کورٹ نے خیبرپختون خوا میں خواتین کے کرائسز سینٹر بحال کرنے کا حکم دے دیا ہے اور صوبائی حکومت کی جانب سے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلوں کے خلاف دائر کی گئی 2 درخواستیں بھی مسترد کردی ہیں۔جسٹس دوست محمد خان نے ریمارکس دیتےہوئے کہا کہ خواتین کے کرائسز سینٹر بند کرنا گورننس کی بدترین مثال ہے، 50 فیصد آبادی کے لئے قائم سینٹرز کو بند کیا جارہا ہے اور وہی جماعت خواتین کو ملازمت کرنے سے محروم کرنا چاہتی ہے جس میں خواتین کی بڑی اکثریت ہے۔جسٹس دوست محمد خان نے کہاکہ حکومت نے عالمی معاہدوں پر دستخط کئے ہوئے ہیں اور انہی معاہدوں کی بدولت سالانہ کروڑوں ڈالرز وصول کئے جاتے ہیں ?اگر خواتین کو بااختیار نہیں بنانا تو پہلے ان معاہدوں سے باہر آئیں۔

سید علی گیلانی کے بیٹوں کی دہلی طلبی, بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب

نئی دہلی (این این آئی) بھارتی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے پوچھ گچھ کیلئے مقبوضہ کشمیر کی حریت کانفرنس کے بزرگ رہنما سید علی گیلانی کے دو بیٹوں کو دوبارہ نئی دہلی طلب کرلیا۔این آئی اے نے سید علی گیلانی کے دونوں بیٹوں اور کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنما نور محمد کو تفتیش کیلئے کل نئی دل طلب کیا ¾این آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں سید علی گیلانی کے داماد سمیت سات افراد کو گرفتار بھی کر چکی ہے ¾دوسری جانب ضلع پلواما میں بھارت فوج نے محاصرے اور سرچ آپریشن کے دوران تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا،اسی علاقے میں پولیس لائن پر حملے میں چار بھارتی فوجی اور چار پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے تھے ۔

آصف زرداری کی اہم پریس کانفرس

اسلام آباد (نیٹ نیوز) آصف علی زرداری نے آج شام 4بجے اسلام آبادمیں بلاول ہاﺅس میں اہم پریس کانفرنس کر لی۔پریس کانفرنس کے دوران وہ ملکی اور بین الاقوامی صوررتحال پراظہار خیال کریں گے،جبکہ سیاسی مخالفین کو بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ آصف علی زرداری کی احتساب عدالت پر بریت کے حوالے سے پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان نے ان کوشدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے نواز شریف سے مک مکا قرار دیا تھا۔

سابق وزیراعظم کی برطانیہ روانگی, اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد(اے این این ) سابق وزیراعظم نواز شریف کل بدھ کو برطانیہ روانہ ہوں گے جہاں وہ اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کریں گے۔سابق وزیراعظم نوازشریف اہلیہ کلثوم نواز سے ملنے بدھ کو برطانیہ روانہ ہوں گے جہاں وہ کلثوم نواز کی عیادت کریں گے اور عید الاضحی کے بعد وطن واپس آئیں گے، بیگم کلثوم نواز کے آپریشن کی ڈاکٹروں نے ابھی تاریخ نہیں دی تاہم ان کی کیمو تھراپی لندن میں ہوگی جب کہ کیمو تھراپی کے بعد ڈاکٹرز آپریشن سے متعلق فیصلہ کریں گے۔واضح رہے کہ نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز این اے 120 میں اپنی والدہ کی انتخابی مہم چلارہی ہے اور اس میں انہیں صوبائی و وفاقی حکومتوں اور وزرا کی بھرپور بھی حمایت حاصل ہے۔

امریکی عہدیدار اس طریقے سے پاکستان نہ آئیں, دوٹوک اعلان جاری

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، ایجنسیاں) امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کے دورہ پاکستان ملتوی ہونے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ، سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی بھی امریکی عہدیدار یا حکومتی شخصیت کو پہلے سے طے شدہ شیڈول کے بغیر پاکستان نہیں آنے دیا جائے گا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے امریکہ سے سفارتی تعلقات پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا ہے اسی لیے امریکی نائب وزیر خارجہ کو پاکستان آنے سے روک دیا گیا ۔ امریکی نائب وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کو امریکہ نے معمول کا دورہ کیا تھا جس پر پاکستان نے دوٹوک موقف اپناتے ہوئے امریکہ پر واضح کردیا تھا کہ غیر معمولی حالات میں معمول کے دورے کی ضرورت نہیں ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان نے امریکی حکام کو بتادیا کہ تعلقات معمول کے مطابق نہیں رہے، حالات بدل چکے اور بدلے حالات میں نئی حکمت عملی بنا رہے ہیں، معاملات پرانے اور دوستانہ تعلقات کی بنیاد پر طے نہیں کیے جائیں گے۔ پاکستان نے امریکی حکام پر یہ بھی واضح کردیا ہے کہ آئندہ کوئی بھی امریکی عہدیدار دورہ پاکستان پر آئے تو پہلے سے شیڈول طے کرے ، بغیر اجازت آنے والے کسی امریکی عہدیدار کو خوش آمدید نہیں کیا جائے گا۔ سینٹ کی ڈرافٹ کمیٹی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے جنوبی ایشیاءاور افغانستان کے بارے میں نئی حکمت عملی اور پالیسی کے اعلان کے تناظر میں پاکستان کی حکمت عملی کے حوالے سے اپنی سفارشات تیار کر لی ہیں۔ پیر کو سینٹ کی پورے ایوان پر مشتمل کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹر مشاہد حسین سیدنے بتایا کہ ڈرافٹ کمیٹی کے 6 ارکان نے محنت سے کام کر کے مقررہ مہلت کے خاتمے سے قبل ہی یہ سفارشات تیار کر لیں۔ انہوں نے بتایا کہ چیئرمین سینٹ نے چار دن کا وقت دیا تھالیکن کمیٹی نے چند گھنٹے میں یہ کام مکمل کر لیا۔دریں اثنائ وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے الزامات پر قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں دوبارہ جائزہ لیں گے۔ پیر کو چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کی زیرصدارت سینیٹ کی پورے ایوان پر مشتمل کمیٹی کے اجلاس کے دوران امریکی صدر کی جنوبی ایشیا و افغان پالیسی سے متعلق پالیسی گائیڈ لائنز ڈرافٹ کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر وزیر خارجہ خواجہ آصف نے اجلاس کو ان کیمرا کرنے کی درخواست کی جس کے بعد پورے ایوان پر مشتمل کمیٹی کے اجلاس کو ان کیمرا کردیا گیا۔ ڈرافٹ کمیٹی نے سینیٹ کی ہول کمیٹی کے اجلاس میں پیش کردہ رپورٹ میںوزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کے دورہ امریکہ کو ملتوی کرنے اور نائب وزیرخارجہ امریکہ کو دورہ پاکستان سے روکنے کے اقدامات کی حمایت کردی ، امریکی سفیر کو دفتر خارجہ میں طلب کر کے امریکی صدر کے پاکستان پر الزامات کے خلاف اراکین سینیٹ کے احساسات بالخصوص ایوان بالا میں 23اگست کو ہونے والی تقاریرکے اہم نکات سے آگاہ کرنے کی سفارش کردی گئی ہے، اراکین سینیٹ سخت احتجاج کے لئے اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کے سامنے اراکین پارلیمینٹ کے مشترکہ دھرنا اور امریکی سفارت خانے کے توسیعی منصوبے کو رکوانے کے مطالبات کر چکے ہیں ،دہشت گردی کےخلاف امریکی جنگ کے باعث وسیع پیمانے پر جانی نقصانات پاکستانی معیشت کے 150ارب ڈالرکے نقصانات،جنگ کی کامیابی کے لئے پاکستان کی زمینی اور فضائی حدود استعمال اور دیگر قربانیوں پرامریکی سفیرکو تفصیلی بریفنگ کی تجویز دے دی گئی ہے خاکی اور مفتی کے درمیان قریبی روابط کا صاف شفاف طریقہ کار وضع کرنے کے بارے میں کہا گیا ہے۔ سینیٹ کی ہول کمیٹی کی جانب سے رپورٹ کو آج منگل کو حتمی شکل دے دی جائے گی پاک امریکہ تعلقات پر نظرثانی اور خارجہ امور کے بارے میں پارلیمنٹ کی سفارشات پر عملدرآمد کےلئے بین الوزارتی ٹاسک فورس قائم کرنے کی سفارش کر تے ہوئے آزاد و خود مختار خارجہ پالیسی کے بارے میں ڈرافٹ کمیٹی کے مسودے کی توثیق کر دی گئی ہے، قرار داد کی صورت میں ان سفارشات کو حکومت کو کو بھجوایا جائے گا، وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے سینیٹ کی ہول کمیٹی کے اجلاس میں آگاہ کیا ہے کہ پاک امریکہ تعلقات کے معاملے پر سب ایک ”صفحہ“ پر ہیں، پوری قوم متحد ہو چکی ہے عید الاضحی کے بعد 5,6,7ستمبرکو پاکستانی سفیروں اور اہم شخصیات کا مشترکہ مشاورتی اجلاس ہوگا ۔ اس امر کا اظہار انہوں نے پیر کو کمیٹی اجلاس کے دوران کیا۔ اجلاس چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کی زیر صدارت ہوا۔امریکہ سے متعلق خارجہ پالیسی کے جائزہ کےلئے متفقہ قرار داد پر اتفاق ہو گیا ہے، چیئرمین کی ہدایت پر ڈرافٹ کمیٹی کے کنوینئر سید مشاہد حسین سید نے ڈرافٹ کمیٹی کی رپورٹ ہول کمیٹی کے اجلاس میں پیش کی۔ہول کمیٹی نے امریکی دھمکیوں کے خلاف اسلام آباد ، ماسکو، بیجنگ، انقرہ کے مشترکہ علاقائی رد عمل کی سفارش کر دی ہے، اس ضمن میں حکومت پاکستان کو فوری طور پر دوست ممالک سے رابطے شروع کرنے کی سفارش کی گئی ہے، خطے میں انسداد دہشت گردی کی حکمت عملی چار ممالک پاکستان، روس، چین اور تاجکستان کی مشاورت سے طے کرنے کی پر زور سفارش کی گئی۔ اسی طرح خارجہ پالیسی کے بارے میں پارلیمنٹ کی سفارشات پر عملدرآمد کےلئے مستقل بین الوزارتی ٹاسک فورس بنانے اور میڈیا کمیٹی بنانے ، پاک امریکہ تناﺅ میں کمی کےلئے پارلیمانی سفارت کاری شروع کر نے اور ہر صورت میں پاکستانی و علاقا ئی سالمیت مفادات کے تحفظ کی سفارش کی گئی ہے۔ کمیٹی نے وزیر خارجہ کے موجودہ حالات میں دورہ امریکہ نہ کرنے کے فیصلے کی حمایت کر دی ہے۔ مشاہد حسین سید نے کہا کہ پوری قوم امریکی دھمکیوں کے خلاف متحد ہو چکی ہے امریکہ نے اس جنگ میں پاکستان کے نقصانات کو معمولی ازالہ بھی نہیں کیا ہے ۔ چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے ایوان بالا کی آزادی و خود مختاری کے پیش نظر اس کی سفارشات پر قومی اسمبلی کی بجائے پارلیمنٹ میں بحث کے لئے مشترکہ اجلاس طلب کرنے کا مشورہ دے دیا ہے، چیئرمین سینیٹ نے واضح کیاہے کہ قومی اسمبلی کو آزاد و خود مختار ایوان بالا کی خارجہ پالیسی و پاک امریکہ تعلقات پر قرار داد میں ردوبدل یا ترامیم کا اختیار حاصل نہیں ہے۔ ہول کمیٹی کے اجلاس میں شریک وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا کہ قومی اسمبلی بدھ کو سینیٹ کی قرار داد کی من و عن توثیق کر سکتی ہے، امریکہ کا جھکاو¿ بھارت کی طرف ہے۔ حکومت خارجہ پالیسی پر پارلیمینٹ کی متفقہ سفارشات کی منتظر ہے بدھ کو قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بھی ہو گا، سینیٹ قومی اسمبلی کی سفارشات پر غور کیا جائے گا، ساری قوم اس معاملے پر یکجا اور سب ادارے ایک صفحے پر ہیں، سینیٹ کی سفارشات سے استفادہ کیا جا سکتا ہے، حکومت پارلیمنٹ سے رہنمائی لینے کو تیار ہے چیرمین سینیٹ میان رضا ربانی نے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات پر نظرثانی کے لئے ا ن کی بھی تجاویز ہیں ایوان کی منظوری سے ان کو رپورٹ مین شامل کرلیا جائے گا ۔ گزشتہ روزاجلاس کی کارروائی کے دوران وزیر بندرگاہیں میر حاصل بزنجو کے اس استفسار کہ امریکی صدر کی تقریر پر واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے کا کیا رسپانس ہے؟ وزیر خارجہ نے ہول کمیٹی کے اجلاس کو ان کیمرہ کرنے کی درخواست کر دی، چیئرمین سینیٹ نے وزیر خارجہ کی درخواست پر اجلاس کو ان کیمرہ کر دیا اور میڈیا گیلری سے صحافیوں کو اٹھا دیا گیا اور ریکارڈنگ کو بند کروادیا گیا سفارشات کو آج منگل کو ہول کمیٹی کے اجلاس میں حتمی شکل دی جائے گی ،