جے آئی ٹی پیشی کے دوران مریم نواز کوسلیوٹ کرنیوالی پولیس افسر بارے وہی ہوا جس کا ڈر تھا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کو سپریم کورٹ کے حکم پر پانامہ کیس کی تحقیقات کے لئے تشکیل جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کے موقع پر مریم نواز شریف کو سلیوٹ کرنے والی ایس پی ارسلہ سلیم کے خلاف محکمانہ کارروائی کے لئے درخواست دے دی گئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے ایک وکیل رئیس عبدالواحد ایڈووکیٹ نے آئی جی اسلام آباد پولیس کو درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ خاتون پولیس افسر ارسلہ سلیم نے پانامہ جے آئی ٹی کے سامنے پیشیکے لئے آنے والی مریم نواز کو جوڈیشل اکیڈمی کے باہر گاڑی سے اترتے وقت سلیوٹ کیا، مریم نواز کو ایس پی ارسلہ سلیم نے کس حیثیت سے سلیوٹ کیا؟ ارسلہ سلیم عوام کے ٹیکس سے تنخواہ اور مراعات لیتی ہیں۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ یونیفارم میں کسی کو سلیوٹ کرنا یونیفارم کی توہین ہے۔ ارسلہ سلیم نے پولیس یونیفارم کی توہین کی ہے، لہٰذا ارسلہ کے پولیس عہدے پر مزید رہنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ آئی جی پولیس نے اگر ارسلہ سلیم کے خلاف محکمانہ کارروائی نہ کی تو اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کریں گے۔

اہم وفاقی وزیر کو دھمکی آ میز ایس ایم ایس کس نے بھیجا،دیکھیئے خبر

لاہور( این این آئی) وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعدرفیق کو دھمکی آمیز موبائل پیغام موصول ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ گزشتہ روز ریلوے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کے دوران خواجہ سعد رفیق نے بتایا کہ مجھے ایک صاحب کا موبائل پر دھمکی آمیز ٹیکسٹ آیا ہے کہ فلاں کام کر دو وگرنہ میں پریس کانفرنس کروں گا۔ میں کہتا ہوں اپنا شوق پورا کر لو ، دھمکیوں سے کام نہیں ہوگا۔

اسحاق ڈار نے جعلی دستخط کرنے کا اعتراف کرلیا،دیکھیئے خبر

اسلام آباد  (مانیٹرنگ ڈیسک) نوازشریف کیخلاف ریفرنسز دائر ہونے جا رہے ہیں گرفتار نہیں کیا جائے گا، نوازشریف پریشان ہیں کہ بیرون ملک جائیں یانہ جائیں۔ کئی وزراءکے پاس چار چار ممالک کے پاسپورٹ ہیں۔ یہ انکشافات سینئر تجزیہ کار نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کئے انہوں نے کہا کہ شریف فیملی کے دیگر افراد بھی اب کہہ رہے ہیں کہ بیگم کلثوم نواز بیمار نہیں ہیں۔ نوازشریف مالٹا کیوں گئے تھے مالٹا پاسپورٹ کے معاملے پر بھی پیشرفت ہوئی ہے۔ کئی حکومتی شخصیات اور وزراءکے پاس چار چار ممالک کی شہریت موجود ہے۔ آصف زرداری کے تمام کیسز پر اپیل دائر ہو گی اصل دستاویزات بھی سامنے آ جائیں گی۔ اسحاق ڈار نے جے آئی ٹی کے سامنے تسلیم کیا کہ انہوں نے سکندر قاضی، طلعت قاضی کے جعلی سائن خود کئے۔ طارق شفیع سمیت کئی افراد وعدہ معاف گواہ بن چکے ہیں ایک دوسرے کے خلاف بیان دے چکے ہیں۔ نوازشریف کو باہر جانے سے نہیں روکا جائے گا۔ باہر جاتے ہی نام ای سی ایل میں ڈال دیا جائے گا جائیدادیں ضبط، اشتہاری قرار دیا جائے گا۔ سندھ میں شوگر ملز، قبضے کی زمینوں کی تحقیقات تیزی سے جاری۔ 90 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ لوٹ مار مافیا نے نااہل ترین بندے اداروں کے سربراہ بنا کر انہیں برباد کیا۔ خارجہ پالیسی برباد کر دی۔ مافیا پریشان ہے کہ نوازشریف پکڑ میں آ گیا ہے تو ان کے ساتھ کیا سلوک ہو گا۔
تجزیہ کار

کپتان آج موٹروے پر ریلی کی قیادت کرےنگے،کھلاڑی بھی تیار

اسلام آباد (این این آئی) شمالی پنجاب کے صدرعامر محمود کیانی نے چیئرمین تحریک انصاف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ۔انہوں نے چیئرمین کو(آج) منگل کی ریلی کی تیاریوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ۔تفصیلات کے مطابق کپتان کل موٹروے پر عظیم الشان ریلی کی قیادت کریں گے۔ریلی کا آغاز (آج) منگل سہ پہر تین بجے ہوگا ۔کپتان بلکسر کے مقام سے ریلی کی قیادت کریں گے۔ریلی براستہ تھوآ بائی پاس ، تلا گنگ روڈ سے چکوال پہنچے گی۔چکوال مین چیئرمین عمران خان جہاز چوک کے مقام پر ایک تاریخی خطاب کریں گے۔اس دوران بڑے پیمانے پر رکنیت سازی مہم کا آغا ز کیا جائے گا۔

سکھ قوم کے سر شرم سے جھکا دینے والا،زانی گورو جج کے سامنے روپڑا مگر معافی نہ ملی

نئی دہلی(آئی این پی ) بھارت کے معروف خود ساختہ مذہبی رہنما اور ریاست ہریانہ میں قائم ڈیرا سچا سودا آرگنائزیشن کے سربراہ گرومیت رام رحیم کو خواتین مریدوں کے ریپ کا جرم ثابت ہونے پر 10 برس قید کی سزا سنا دی گئی،گرمیت رام نے عدالت میں اعتراف
جرم کر لیا، رحم کی اپیل کرتے ہوئے گرومیت رو پڑا، سرسہ میں بھگتوں کی ہنگامہ آرائی جبکہ کئی گاڑیاں جلا دی گئیں،گرومیت رام رحیم پر 25 اگست کو فرد جرم عائد کی گئی تھی جس کے بعد ہریانہ پولیس نے ان کو حراست میں لے کر روہتک جیل منتقل کردیا تھا۔پیر کو بھارتی میڈیا کے مطابق معروف خود ساختہ مذہبی رہنما اور ریاست ہریانہ میں قائم ڈیرا سچا سودا آرگنائزیشن کے سربراہ گرومیت رام رحیم کو خواتین مریدوں کے ریپ کا جرم ثابت ہونے پر 10 برس قید کی سزا سنا دی گئی ہے ۔ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق گرومیت رام کیس کی سماعت کرنے والے جج کو بذریعہ ہیلی کاپٹر روہتک جیل لایا گیا۔فیصلے سے قبل فسادات کے خدشے کے پیشِ نظر پوری ریاست میں سکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے تھے۔گرمیت رام رحیم کو مجرم قرار دیے جانے پر پنچکولا ہونے والے پرتشدد واقعات کے بعد فیصلے سنائے جانے سے قبل ہریانہ پولیس نے روہتک جیل کو قلعے میں تبدیل کر دیا گیا۔۔سی بی آئی کے خصوصی جج جگدیپ سنگھ نے یہ فیصلہ سنایا۔ہریانہ ڈی جی پی بی ایس سندھو نے بتایا کہ کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے فوج کو تیار رکھا گیا تھا ۔ہریانہ کے محکمہ داخلہ کے مطابق 28 اگست سے لے کر 29 اگست کی صبح 11.30 بجے تک موبائل انٹرنیٹ، ایس ایم ایس اور وائرلیس انٹرنیٹ سروسز کو معطل رکھا گیا۔۔ہریانہ ڈی جی پی بی ایس سندھو کا کہنا تھاکہ کہ روہتک میں کسی بھی طرح کی غنڈہ گردی اور امن خراب کرنے کی کوششوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انھوں نے بتایا کہ نیم فوجی دستوں کے ساتھ ساتھ پولیس فورسز کے جوانوں کو تعینات کیا گیا اس کے علاوہ روہتک اور سرسا میں فوج کو تیار پر رکھا گیا۔ڈی جی پی سندھو نے بتایا ہے کہ دیکھتے ہی گولی مارنے جیسے اقدامات کا حکم بھی دیا گیا ۔اضافی پولیس ڈائریکٹر جنرل عقیل محمد نے بتایا کہ ‘اگر سماج دشمن عناصر کسی طرح کا مسئلہ پیدا کرتے ہیں تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔روہتک میں نیم فوجی دستوں کی 23 کمپنیوں کے ساتھ ساتھ خواتین پولیس اہلکار بھی تعینات تھے ۔گرمیت رام رحیم سنگھ کو ریپ کیس میں مجرم ٹھہرائے جانے کے بعد بھڑکنے والے تشدد میں مرنے والوں کی تعداد 38 ہو گئی ہے۔ اس میں سے پنچکولہ میں 32 اور سرسا میں چھ افراد ہلاک ہوئے۔ہریانہ سے لے کر قومی دارالحکومت دہلی کے کئی علاقوں تک کئی شہروں میں پیر کو سنائی جانے والی سزا کے پیشِ نظر سرکاری سکول بند رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے ۔واضح رہے کہ گرومیت رام رحیم پر ان کی ایک عقیدت مند خاتون نے ریاست ہریانہ کے قصبے سِرسا میں واقع ہیڈکوارٹرز میں ریپ کا الزام عائد کیا تھا۔گذشتہ 15 سال سے جاری اس کیس کی 200 سماعتوں اور ہائی کورٹ کی جانب سے متعدد حکم امتناع جاری ہونے کے بعد گورمیت رام رحیم پر گذشتہ ہفتے 25 اگست کو فرد جرم عائد کی گئی تھی۔گرومیت پر فرد جرم عائد کیے جانے کے بعد مختلف علاقوں میں ہنگامے پھوٹ پڑے تھے ۔یاد رہے کہ گرومیت رام رحیم نے ایک فلم ‘گاڈز میسنجر'(خدا کا پیغام پہنچانے والا) میں بھی کام کیا، جس میں گرو نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف لڑائی کی اور گانے بھی گائے۔خواتین مریدوں کے جنسی استحصال کے ساتھ ساتھ گرو رام رحیم پر یہ الزامات بھی ہیں کہ انہوں نے اپنے آشرم میں 400 مردوں کو خدا کی خوشنودی کے لیے اپنے مخصوص جسمانی اعضا کو کاٹنے کی جانب راغب کیا، اس حوالے سے سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن(سی بی آئی) کی تحقیقات جاری ہیں، تاہم گرو نے ان الزامات کی تردید کردی تھی۔

پی ٹی آئی کو پھر بڑا جھٹکا،سابق وزیر کس پارٹی میں جارہے ہیں،دیکھیئے خبر

اسلام آباد   (نیٹ نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق صوبائی وزیر اور رکن خیبر پختونخوا اسمبلی ضیا اللہ آفریدی نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ضیا اللہ آفریدی نے زرداری ہاو¿س اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ملاقات میں ضیا اللہ آفریدی نے باضابطہ طور پر تحریک انصاف چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ملاقات کے دوران پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی اور صوبائی صدر ہمایوں خان بھی موجود تھے۔

غریبوں کے نام پر امیروں کا شرمناک کارنامہ ، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اربوں کی کرپشن کس نے کی ، اہم خبر

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں 6ارب 78کروڑ 86لاکھ 77ہزار روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ آڈیٹر جنرل کی جانب سے جاری مالی سال 2016-17ءکی آڈٹ رپورٹ کے مطابق سال 2015ءکے دوران بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والے تمام مستحق افراد کے ڈیٹا کا 2مراحل میں جائزہ لیا گیا جس میں سے 1لاکھ 25ہزار 714مستحق افراد کا ڈیٹا نادرا کے ریکارڈ کے برعکس مشکوک پایا گیا لیکن اس کے باوجود ان افراد کو 2ارب 44کروڑ 54لاکھ 58ہزار روپے ادا کئے گئے جو ابھی تک ریکور نہ ہو سکے۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق بی آئی ایس پی انتظامیہ نے 3نومبر 2015ءکو بورڈ میٹنگ میں کئے گئے فیصلے کے مطابق 11ہزار 967مستحق افراد کو وسیلہ حق پروگرام کے تحت دی گئی رقوم ریکور کرنا تھا تاہم تاحال ان 11ہزار 967مستحق افراد کو وسیلہ حق پروگرام کے تحت فی کس 1لاکھ 50ہزار کے حساب سے دیئے گئے 1ارب 79کروڑ 50لاکھ 50ہزار روپے تاحال ریکور نہ ہو سکے۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق بی آئی ایس پی انتظامیہ نے 25فروری 2015ءکو ہونے والی بورڈ میٹنگ میں منظورشدہ نئی ڈی کریڈیٹڈ پالیسی کے مطابق ایسے مستحق جن کو سہ ماہی بنیادوں پر دی گئی امدادی رقوم سال تک بینکوںسے نہیں نکالی گئیں‘ ان رقوم کو قومی خزانہ میں جمع کرانا تھا تاہم اس مد میں ڈی گریٹڈ شدہ 1ارب 60کروڑ روپے ابھی تک بینکوں میں موجود ہیں جس کو قومی خزانہ میں جمع نہیں کرایا گیا۔
بے ضابطگیاں

جانور چھوٹے ، قیمتیں زیادہ ، خریدار پریشان

لاہور (خصوصی رپورٹ) عیدالاضحی کے قریب آتے ہی جہاں مویشی منڈیوں میں قربانی کے جانوروں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی ہیں وہاں لاہور کی ضلعی انتظامیہ غیر قانونی مویشی منڈیوں کیخلاف دفعہ 144 نافذ کرنے کے باوجود بھی ان منڈیوں کو ختم نہیں کرسکی۔ بتایا گیا ہے کہ قربانی کے جانوروں کی قیمتیں میں اضافے کی وجہ سے ان منڈیوں میں خریداروں کی کمی واقع ہو گئی ہے۔ قربانی کے جانوروں کے بیوپاری اپنی مجبوریاں سامنے رکھ کر خریداروں سے من مانی قیمتیں وصول کرنے کے چکر میں ہیں جبکہ خریدار بہتر جانور کے حصول کی خواہش پر من مانگی قیمت ادا کرنے کو تیار نہیں بیوپاری اس بنیاد پر کم لاگت پر جانور فروخت کرنے کیلئے تیار نہیں کہ انہوں نے پورا سال جانوروں کو پالا ہے۔ دوسری طرف ایک سروے کے مطابق قربانی کے جانوروں کی ان منڈیوں میں اونٹوں کی تعداد نمایاں نظر آ رہی ہے۔ جن کی خریداری بھی بہت کم ہے اونٹوں کے ایک بیوپاری کے مطابق وہ صادق آباد سے تیس اونٹ لاہور لیکر آیا تھا جن میں سے اب تک چھ اونٹ فروخت کرسکا۔ دریں اثنا عیدالاضحی کی آمدکو چار روز باقی ہیں لیکن لاہور کے قصابوں نے قربانی کے جانوروں کو ذبح کرنے کی بکنگ بند کردی ہے۔ لاہور کے بیشتر پروفیشنل قصابوں نے عید کے پہلے دو روز کی بکنگ مکمل کرلی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو قصابوں کی بکنگ کے حوالے سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ قصابوں نے اپنی چھریاں اور چاقو تیز کروالیے ہیں۔ بڑے جانور کو ذبح کرنے کا معاوضہ 10سے 15ہزار، بکرا ذبح کرنے کا معاوضہ 3سے 5ہزار جبکہ اونٹ ذبح کرنے کا معاوضہ 30سے 40ہزار روپے مقرر کیا ہے۔ قصابوں کے مطابق عید کے دوسرے روز ان نرخوں میں 25سے 50فیصد کمی کر دی جائے گی جس کی وجہ طلب میں کمی بتائی جاتی ہے۔

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس, اہم منصوبوں بارے بڑی خبر

اسلام آباد (اے این این) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس 8 نکاتی ایجنڈے پر ہوگا جس میں ایف بی آر حکام کابینہ کو ٹیکس کا دائرہ کار بڑھانے پر بریفنگ دیں گے۔ اجلاس میں وزارت کشمیروگلگت بلتستان کی 2 سڑکوں کے منصوبوں کو پیپرا رولز سے استثنا کی سمری پیش کی جائے گی اور وزیراعظم کو گلوبل ایس ڈی جیز پروگرام گائیڈ لائنز میں ترمیم کی سمری بھی منظوری کے لیے پیش کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت بجلی اورآبی وسائل کے درمیان اداروں کی تقسیم کی سمری ایجنڈے میں شامل ہے۔

انوشکا شرما نے مختصر جملے میں مداح کے خوابوں کو چکنا چور کر دیا

نئی دہلی (شوبز ڈیسک) انوشکا شرما نے اپنی جاندار اداکاری کے باعث بالی ووڈ میں اپنا لوہا منوایا ہے اور دنیا بھر میں ان کے کروڑوں مداح موجود ہیں۔اداکارہ فراغت کے لمحات میں تھیں کہ انہوں نے اپنے مداحوں سے بات کرنے کا سوچا اور اس کیلئے ٹوئٹر کا سہارا لیا اور سوال و جواب کا ایک سیشن شروع کیا۔ایک مداح نے لکھا مجھے جواب دیں۔ میں نے آپ کا نام اپنے گردے پر کھدوایا(لکھا) ہے۔ جیسے ہی اس نے یہ بات کہی تو سوشل میڈیا پر ہنسی کا طوفان آ گیا اور ہر کوئی حیران رہ گیا۔اس کا خیال تھا کہ انوشکا شرما اس بات سے بہت متاثر ہوں گی۔اداکارہ نے مختصر جملے میں ہی مداح کے خوابوں کو چکنا چور کر دیا، انہوں نے لکھا برائے مہربانی بکواس مت کرو۔  ان کا یہ جواب سن کر جہاں مداح مایوسی کی گہرائیوں میں چلا گیا ہو گا وہیں ویرات کوہلی کیلئے اپنی ہنسی روکنا مشکل ہو جائے گا کہ ان کی ہونے والی بیوی نے ایسا بہترین جواب دیا۔