سکھ قو م کا سر شرم سے جھکادینے والے گورو نے عالیہ بھٹ سمیت دیگر کو مشکل میں ڈال دیا،اہم خبر

نیودہلی (ویب ڈیسک) گرو گرمیت رام رحیم سنگھ کے حامیوں نے پٹیالہ کو میدان جنگ بنا ڈالا تھا جس کے باعث شہریوں کے ساتھ ساتھ عالیہ بھٹ سمیت بالی ووڈ کے دیگر اداکاروں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اداکارہ عالیہ بھٹ اپنی آنے والی فلم ” رازی” کی شوٹنگ میں مصروف تھیں اس واقع کے فوراََ بعد فلم کے ڈائر یکٹر نے فلم کی شوٹنگ روک دی کیونکہ فلم کی شوٹنگ پنجاب کے مختلف علاقوں میں کی جانی تھی تا کہ کسی بھی ناگہانی آفت سے بچا جا سکے۔لہذا اداکاروں کی حفاظت کو مددنظر رکھتے ہوئے معروف اداکارہ عالیہ بھٹ اور خشال کو فورا ہوٹل میں منتقل کر دیا گیا۔بالی ووڈ ماہرین کا کہناہے کہ جب تک صورتحال نارمل نہیں ہو جاتی اس وقت تک کسی بھی فلم کی شوٹنگ نہیں کی جاسکتی۔ گرومیت رام رحیم سنگھ کو کل ممکنہ طور پر سزا سنائے جانے کی خبروں کے بعد بھارتی حکومت کی طرف سے ریاست کے مختلف علاقوں ہریانہ ، پٹیالہ میں فوج تعینا ت کر دی گئی ہے۔

کھانا صرف بیس ڈالر کا مگر ٹپ ہزاروںمیں ،ویٹر ز کی لاٹری

نیو یارک(ویب ڈیسک)انسان کی ہزاروں خواہشات ہوتی ہیں جن کی تکمیل کے لئے وہ دن رات تگ و دو کرتا رہتا ہے ، انہی خواہشات کو سینے میں دبائے انسان اس دنیا سے کوچ کر جاتا ہے ، مگر بعض اوقات محض خواہشات کا اظہار بھی ان کی تکمیل کا باعث بن جاتا ہے۔ایسا ہی ایک واقعہ امریکی ریاست فلوریڈا میں مقامی ہوٹل پر ویٹر کی نوکری کرنے والی ایک خاتون کے ساتھ رونما ہوا جس نے اس کی زندگی ہی بدل تھی۔
تفصیلات کے مطابق فلوریڈا کے ایک مقامی ریستوران میں خاتون ویٹر نے ایک جوڑے کو برگر اور مشروب پیش کئے ، جوڑے کی عمر تیس سال سے کم تھی۔ جب خاتون نے انہیں بل پیش کیا جو محض 20ڈالر تھا انہوں نے بل ادائیگی کے دوران خاتون سے پوچھا کہ اس کی خواہش کیا ہے، خاتون نے بتایا کہ وہ نرسنگ سکول میں تعلیم حاصل کرنا چاہتی ہے اور اس خواہش کی تکمیل کے لئے ہی وہ یہاں نوکری کر رہی ہے، جوڑے نے خاتون کو جاتے ہوئے ایک لفافہ پکڑایا اور اسے کہا کہ آپ ہمارے جانے کے بعد اسے کھولیے گا، جوڑا وہاں سے فورا چلا گیا مگر جب خاتون نے لفافہ کھولا تو اس کی حیرت کی انتہائ نہیں رہے کیوں کہ لفافے میں12سو ڈالر کا چیک تھا اور ساتھ ہی ایک نوٹ بھی تھا جس میں لکھا ہوا تھا کہ خدا آپ کی مدد کرے اور آپ دنیا کی ایک بہترین نرس بنیں،یہ چھوٹا سا نذرانہ آپ کی خدمات کا اعتراف نہیں بلکہ آپ کے خواب کی تکمیل کی جانب پہلا قدم ہے۔
خاتون ویٹر سائیجل کا کہنا تھا کہ دنیا میں نیک انسانوں کی کوئی کمی نہیں ہے ، میرے خواب کے بارے میں جان کر اس جوڑے نے جو اقدام اٹھایا ہے وہ مجھے زندگی بھر یاد رہے گا اور اس طرح میں اپنے خواب کی تکمیل کر پا?ں گی۔

پاکستان کو دھمکیاں دینے والے ٹرمپ کے ملک میں قیامت ٹو ٹ پڑی،ہلاکتوں کے انبار

ہیوسٹن(ویب ڈیسک) امریکی ریاست ٹیکساس میں سمندری طوفان ہاروے کے نتیجے میں آنے والے تباہ کن سیلاب میں 5 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے جبکہ 2 ہوائی اڈے بند کردیئے گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق طوفان کے نتیجے میں ٹیکساس میں تیز ہواو¿ں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی اور نشیبی علاقوں میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہو گئی۔ امریکا کی نیشنل ویدر سروس کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ ٹیکساس کا شہر ہیوسٹن متاثر ہوا ہے جہاں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے جبکہ سڑکوں پر کئی کئی فٹ پانی جمع ہے اور سفر کرنا تقریباً نا ممکن ہے۔ ہیوسٹن میں 24.1 انچ بارش ریکارڈ کی گئی جس کی وجہ سے ہزاروں افراد گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے جبکہ اب تک ایک ہزار کے قریب افراد کو امدادی عملے کی جانب سے ریسکیو کیا جا چکا ہے۔دوسری جانب ٹیکساس کے گورنر ایبٹ نے ریسکیو اور تعمیر نو آپریشن کے لیے 1800 فوجی اہلکاروں کو متاثرہ علاقوں کی جانب روانہ کر دیا ہے جبکہ ان کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے کے دوران مزید بارشوں کا بھی امکان ہے۔واضح رہے کہ ہیوسٹن امریکا کے گنجان آباد ترین شہروں میں سے ایک ہے جس کی آبادی تقریباً 66 لاکھ کے قریب ہے۔

روس میں پاکستانی اسلحے کی نمائش

اسلام ا?باد(ویب ڈیسک)روس نے پاکستان ا?رڈیننس فیکٹری کے اسلحہ کو بے حد پسند کرتے ہوئے پاکستان ا?رڈیننس فیکٹری کو روسی فوج کی جانب سے منعقدہ جدید اسلحہ کی نمائش میں خاص طور پر مدعو کیا تھا جس کے بعد پاکستان ا?رڈیننس فیکٹری نے بائیس سے ستائیس اگست تک منعقد ہونیوالی اس نمائش میں پہلی بار اپنے ہتھیاروں کی نمائش کی ہے،پاکستان کی جدید اسلحہ سازی کی ایک دنیا معترف ہو چکی ہے،اس وقت چالیس ممالک پاکستان کے جنگی ہتھیاروں کے خریدار ہیں جبکہ ان دنوں روس سمیت کئی وسطی ایشیائی ممالک بھی پاکستان کے خودساختہ ہتھیاروں میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں،اس کا اندازہ ان دنوں ماسکو میں جاری انٹرنیشنل ایگریبیشن میں پاکستان ا?رڈیننس فیکٹری کی جانب سے لگائے گئے روس میں اپنے پہلے سٹال پر غیر معمولی رش دیکھ کر لگایا جا سکتا ہے۔ دفاعی ماہرین کے مطابق روس اور پاکستان کے درمیان دفاعی ٹیکنالوجی کے معاہدوں میں حالیہ پیش رفت سنگ میل ثابت ہوگی،بہت سے ممالک پاکستانی اسلحہ استعمال کررہےہیں اور کچھ عرصہ میں پاکستانی اسلحہ اور بہت سے ممالک خریدنے کے خواہشمند ہیں۔

وقار یونس سکھوں کے پیشوا گرمیت کے پاس کیا کرنے جاتے تھے ؟سنسنی خیز انکشاف

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت گرو گرمیت رام کے مضحکہ خیز دعوے بھی منظر عام پر آ گئے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی گرو گرمیت رام نے ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران دعویٰ کیا کہ معروف بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے ان کے پاس حاضر ہو کر کرکٹ کھیلنا سیکھی اور وہ آج ’دیش‘ کا نام روشن کر رہے ہیں،شیکھر دھون، اشیش نہرا ، ظہیر خان، یوسف پٹھان نے بھی میرے پاس آکر کرکٹ کھیلنا سیکھا۔ گروگرمیت رام نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ بائولر وقار یونس بھی میرے پاس آیا کرتے تھے اور وہ پوچھا کرتے  تھے کہ کرکٹ کیسے کھیلیں۔ گرو گرمیت رام نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس بہت سی شکتیاں ہیں جن سے وہ کام لیتے ہیں۔

سکھوں کے پیشوا کا جنسی درندگی کا خفیہ اڈا ،تہلکہ خیز انکشاف

نئی دہلی( ویب ڈیسک) بھار ت میں نام نہاد پیر گرو گرمیت سنگھ کے ہاتھوں ریپ کا نشانہ بننے والی 2خواتین پیروکار نے سی بی آئی ججوں کے سامنے اپنے بیانات میں اہم انکشاف کردیئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریپ کا شکار بننے والی عورتوں نے اپنے بیانات میں انکشاف کیا کہ گرو گرمیت سنگھ نے خواتین کو ریپ کا نشانہ بنانے کیلئے خفیہ سرنگ میں ایک کمرہ بنا رکھا تھا۔ اس خفیہ سرنگ میں گرمیت سنگھ کا ذاتی کمرہ تھاجہاں کسی اور کو جانے کی اجازت نہ تھی۔ اخبار ”ٹائمز آف انڈیا “کی ایک رپورٹ کے مطابق انہوںنے خواتین پیروکاروں کی جانب سے ریکارڈ کرائے گئے بیانات پر مبنی دستاویزات حاصل کر لی ہیں جن میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ گرمیت سنگھ کے ڈیرہ سچا سودا پر ریپ کیلئے پتا جی کی معافی کی اصطلاح استعمال کی جاتی تھی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خفیہ سرنگ میں موجود گرو گرمیت سنگھ کے کمرے کی نگرانی کیلئے صرف خواتین شاگردوں کو ہی تعینات کیا جاتا تھا اور یہ ریپ کیلئے معافی کا کوڈ ورڈ استعمال کرتی تھیں۔28 فروری 2009کو عصمت دری سے بچنے والی ہریانا کے علاقے یامونا نگر کی رہائشی نے سی بی آئی کے جج اے کے ورما کو بتایا کہ اس نے جولائی 1999سے ڈیرہ میں رہنا شروع کیا اور اس کی وجہ اس کا بھائی تھا جسے مبینہ طور پر اپنی بہن کیلئے انصاف مانگنے پر قتل کر دیا گیا تھا۔اس نے بتایا کہ مجھے اس وقت کچھ بھی سمجھ نہیں آیا جب دیگر شاگردوں نے مجھ سے پوچھنا شروع کیا کہ کیا مجھے پتا جی کی معافی مل گئی ہے، اور جب 28 اور 29 اگست 1999کی درمیانی شب گرو گرمیت نے مجھے ریپ کا نشانہ بنایا تو مجھے علم ہوا کہ وہ کیا بات کرتی تھیں۔

ویسٹ انڈیز کے سٹار کرکٹر ڈیرن سیمی کا قبول اسلام ،حقائق سے پردہ اٹھا دیا

قبول اسلام ،ڈیرن سیمی نے واضح اعلان کردیا

لاہور (ویب ڈیسک) ویسٹ انڈیز کے سٹار کھلاڑی ڈیرن سیمی جو کہ پاکستان میں بھی ہردلعزیز ہیں انہوں نے ان کی جانب سے اسلام قبول کرنے کی افواہوں کی تردید کردی ہے، واضح رہے کہ پشاور زلمی کے مالک جاویدآفریدی نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ ویسٹ انڈین کھلاڑی ڈیرن سیمی اسلام کی جانب مائل ہو رہے ہیں اور امید ہے کہوہ دائرہ اسلام میں داخل ہو جائیں گے۔جاوید آفریدی کے دعوے کے بعد ڈیرن سیمی نے کسی ردعمل کا اظہارکرنے سے گریز کیاتھا تاہم اب انہوں نے ان دعو?ں کی تردید کر دی ہے۔ڈیرن سیمی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ پر جاری ایک پیغام میں اسلام قبول کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ ”ہمیشہ کیلئے عیسائیت دوست،یسوع مسیح میرے آقا اور نجات دہندہ ہیں، اور مجھے عیسائی ہی رہنے دو۔“

بھارتی آرمی چیف کی سی پیک بارے ہرزہ سرائی

پونا: بھارتی آرمی چیف نے پاک چائنہ اقتصادی راہ داری کو بھارتی خود مختاری کے خلاف قرار دے دیا۔پاک چائنہ اقتصادی راہداری سے بھارت کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہا ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ مزید شدت اختیار کرتا جارہا ہے اور جہاں بھارتی حکومت اس کے خلاف سازشیں گھڑنے میں مصروف ہے وہیں بھارتی ا?رمی چیف نے بھی سی پیک کے خلاف ہرزہ سرائی کی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق بھارتی ا?رمی چیف جنرل بپن راوت نے کہا ہےکہ آزادکشمیر سے اقتصادی راہداری کا گزرنابھارتی خودمختاری کے خلاف ہے۔انہوں نے کہا کہ چین، پاکستان، مالدیپ، سری لنکا اور میانمار کے ساتھ دفاعی اور معاشی تعاون بڑھا رہا ہے اور علاقائی سیکیورٹی پر اثر انداز ہونے کی کوشش کررہا بھارتی ا?رمی چیف نے بڑھکی ماری کہ جہادی تنظیموں کی مدد کے سنگین نتائج نکلیں گے۔

خواتین سے زیادتی: سکھوں کے پیشوا گرمیت رام کو10 سال قید کی سزا

بھارت میں سکھوں کے روحانی پیشوا گرو گرمیت رام رحیم سنگھ کو خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے جرم میں 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

گرو گرمیت رام کو سزا عدالت کے بجائے روہتک جیل میں سزا سنائی گئی۔

سزا سنائے جانے کے موقع پر گرو گرمیت رام رو پڑا اور اس نے ہاتھ جوڑ کر جج سے رحم کی اپیل کی جب کہ گرو گرمیت کے وکیل نے عدالت سے درخواست کی ہے ان کے مؤکل کی طبیعت کی خراب ہے اس لیے ان کی سزا کم کی جائے۔

’اسکول، کالج بند، انٹرنیٹ سروس معطل‘

ممکنہ ہنگاموں کے پیش نظر ریاست ہریانہ میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے ہیں۔ ریاست بھر میں تعلیمی اور کاروباری سرگرمیاں معطل جب کہ انٹرنیٹ سروس بھی بند کردی گئی ہے۔

سیکیورٹی کے پیش نظر سزا سنانے والے جج کو بھی ہیلی کاپٹر میں ہریانہ کی جیل لایا گیا۔

خیال رہے کہ گرو گرمیت رام رحیم سنگھ 2002 میں اپنی دو عقیدت مند خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے مرتکب پائے گئے ہیں جن پر 25 اگست کو سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کی ایک عدالت نے فرد جرم عائد کی تھی۔

فرد جرم عائد ہونے کے بعد گرو گرمیت رام کو فوری طور پر حراست میں لیا گیا تو ان کے عقیدت مند مشتعل ہوگئے اور پرتشدد مظاہروں کے دوران 38 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے۔

ہریانہ پولیس کے مطابق اب تک گرو گرمیت رام کے 900 سے زائد پیروکاروں کو ہنگاموں میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا جا چکا ہے۔

ٹرمپ کی نئی افغان پالیسی ،وزیر اعظم پاکستان نے امریکہ کو خبردار کر دیا

 کراچی: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے افغانستان کے سیاسی حل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی افغان پالیسی ناکام ثابت ہوگی۔کراچی میں امریکی خبررساں ادارے بلوم برگ نیوز کو انٹرویو میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی افغانستان کی طویل ترین جنگ کیلئے نئی حکمت عملی پہلے کے امریکی صدور کی پالیسیوں کی طرح ناکام ثابت ہوگی، ہم پہلے دن سے واضح طور پر کہہ رہے ہیں کہ افغانستان میں فوجی حکمت عملی کامیاب نہیں ہوئی اور مستقبل میں بھی نہیں ہوگی لہذا اس مسئلہ کا سیاسی حل نکالنا ہوگا۔شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ  افغان جنگ کو پاکستان نہیں لانے دیں گے، ہم کسی کو بھی افغانستان کی جنگ پاکستان کی سرزمین پر لڑنے کی اجازت نہیں دیں گے، پاکستان دہشت گردوں کو پناہ  نہیں دیتا اور خطے میں قیام امن کیلئے بھارت سمیت تمام ملکوں کے ساتھ ملکر کام کرنے کا خواہاں ہے، افغانستان کو طالبان سے خود نمٹنا چاہیے اوراس سلسلے میں انہیں کسی مدد کی ضرورت ہوئی تو ہم اس کیلئے تیارہیں۔وزیراعظم نے فوری طور پر روپے کی قدر میں کمی کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف سے مزید کوئی بیل آؤٹ پیکج نہیں لے گی بلکہ سخت ٹیکس اصلاحات کرے گی، نواز شریف کی نااہلی سے کاروبار کو نقصان ہوا لیکن زیرتکمیل منصوبے جاری رہیں گے، سیاسی اتار چڑھاؤ سے نظام محفوظ ہے، یہ الیکشن کا سال ہے جس کے باعث بہت کشیدہ صورت حال ہے۔