دہشتگردوں کے ٹھکانے ختم, آرمی چیف نے واضح کردیا

دوشنبے، راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک‘ ایجنسیاں) آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی تجویز پر پاکستان اور افغانستان ’مشترکہ فوجی ورکنگ گروپ کے قیام پر متفق ہوگئے ہیں،یہ گروپ سرکاری سطح پر بحث کے لیے سلامتی سے متعلق سفارشات پیش کرے گا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تاجکستان میں 4ملکی فوجی اجلاس کی سائیڈ لائن پر مشترکہ فوجی ورکنگ گروپ کی تجویز پیش کی۔ اجلاس سے خطاب میں جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ افغان جنگ پاکستان نہیں لاسکتے، افغان مہاجرین کی باعزت وطن واپسی ضروری ہے۔آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان نے اپنے علاقے بلاامتیاز کلیئر کیے، یک طرفہ طور پر باڑ بھی لگائی، خطے میں دیرپا امن کے لیے افغان مہاجرین کی باعزت وطن واپسی ضروری ہے۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے دوشنبے میں افغان چیف آف جنرل اسٹاف جنرل شریف یفتالی سے ملاقات کی، اس دوران افغان صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ آرمی چیف نے افغانستان کے لیے مکمل تعاون کا یقین دلایا مگر ساتھ ہی کہا کہ پاکستان افغان جنگ کو اپنے ملک کے اندر نہیں لا سکتا، پاکستان نے اپنے تمام علاقوں میں بلاامتیاز کارروائی کر کے انہیں کلیئر کرا لیا ہے اور سرحد پر یک طرفہ طور پر باڑ بھی لگانا شروع کر دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دیرپا امن کے لیے بارڈر مینجمنٹ کے ساتھ افغان مہاجرین کی باعزت وطن واپسی بھی ضروری ہے۔ آرمی چیف نے افغان ٹیم کو بتایا کہ پاکستان افغانستان میں امن کے لیے کسی بھی تجویز پر بات کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے اسی احساس کے تحت افغانستان کو یہ بھی پیشکش کی کہ پاکستان اور افغان افواج کا ایک مشترکہ ورکنگ گروپ بنایا جائے، جو سلامتی سے متعلق سفارشات تیار کرے، جو متعلقہ حکومتوں کی باہمی گفت و شنید میں زیر غور لائی جا سکیں تاکہ دونوں طرف کی تشویش دور ہو سکے۔ افغان عہدے دار نے تجویز سے اتفاق کیا اور امن کے قیام کے لیے پاکستانی آرمی چیف کی ان تھک کوششوں پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ تاجکستان میں 4 فریقی انسداد دہشت گردی میکانزم کے اجلاس میں پاکستانی آرمی چیف اور افغان جنرل شریف یفتالی کے علاوہ چین کے جنرل لی ڑوچینگ، اور تاجکستان کے جنرل صابرزادہ امام علی عبدالرحمان نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر شرکاء نے تعاون کے لیے ایک میکانزم بھی تیار کیا جو چاروں ملکوں کی حکومتوں کو منظوری کے لیے بھیجا جائے گا۔ آرمی چیف کا کہنا ہے کہ ہم افغان جنگ کو پاکستان میں نہیں لے سکتے، دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے ،جسے مشترکہ تعاون سے ہی ختم کیا جاسکتا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجو ہ کا 4ملکی انسداد دہشت گردی تعاون میکنیزفورم کا دوشنبے میں اجلاس میں کہنا تھا کہ پاکستان ، افغان جنگ کو اپنے گھر میں نہیں لے جا سکتا، پاکستان اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے، پاک افغان سرحدپر تمام سکیورٹی اقدامات کر رہا ہے۔سرحد کی سکیورٹی کے انتظام کے علاوہ امن قائم کرنے کے علاوہ دوسرا اہم عنصر افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کی سہولت فراہم کرنے والے کسی بھی مشورہ کے لیے تیا ر ہے۔جنرل قمر جاوید باجو ہ نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو اپنی مٹی سے نکال دیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ایک بین الاقوامی خطرہ ہے جسے صرف انٹیلیجنس اشتراک اور موثر سرحدی انتظام کے ذریعہ شکست دی جاسکتی ہے۔انہوں نے افغان آرمی کے ورکنگ گروپ کو مشترکہ خدشات کو حل کرنے کے لئے حکومتی سطح پر بحث کے لئے مشترکہ طور پر کام کرنے اور تیار کرنے کی تجویز دی۔ افغان سی جی ایس نے اس تجویز پر اتفاق کیا اور امن کے حوالے سے اپنی مسلسل کوششوں کے لئے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شکریہ ادا کیا۔اجلاس میں ممبر ممالک کے اعلی فوجی قیادت شریک تھے ، آرمی سٹاف (COAS) جنرل قمر جاوید باجوہ پاکستان، جنرل لی زیوچینگ چین، جنرل سووبززوڈا امومالی عبدالرحیم تاجکستان اور جنرل شریف یفتلی افغانستان کی نمائندگی کر رہے تھے۔ تمام چار رہنماوں نے QCCM میں پہل کا خیر مقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ ایک جامع اور تعاونی علاقائی نقطہ نظر دہشت گردی کے خاتمے کے لئے بہترین ثابت کرے گا۔ شرکاءنے اس سلسلے میں ایک تعاون کوآپریٹو میکانیزم پر بھی دستخط کئے۔ شرکاءنے اس سلسلے میں ایک تعاون کوآپریٹو میکانیزم پر بھی دستخط کیے جو متعلقہ حکومتوں کی طرف سے منظوری کے عمل درآمد ہو گا۔

مے ویدر نے تاریخ کی مہنگی ترین فائٹ جیت لی

لاس ویگاس(آئی این پی)باکسنگ کی دنیا کا مہنگا ترین مقابلہ امریکا کے فلائڈ مے ویدر کے نام بڑے باکسر نے مک گریگر کو دسویں راﺅنڈ میں ناک آﺅٹ کر دیا ۔ امریکی سٹار اپنی پچاسویں فائٹ میں بھی نا قابل شکست رہے ۔ لاس ویگاس کے ٹی ایرینا میں دنیا کی مہنگی ترین فائٹ امریکی باکسر فلائیڈ مے ویدر نے آئرلینڈ کے میک گریگر کا بھرکس نکال دیا ۔ دسویں راﺅنڈ میں ناک آﺅٹ کیا ۔کیریئر کی پہلی پروفیشنل فائٹ لڑنے والے میک گریگر نے آغاز میں خوب دم دکھایا ، پہلے تین رانڈز میں حریف پر پے در پے حملے کیے ، مے ویدر کا تجربہ کام آیا ۔ چوتھے ، پانچویں،چھٹے اور ساتویں راﺅنڈ میں کامیاب کم بیک کیا ، آٹھواں راﺅنڈ ہارنے کے بعد نویں راﺅنڈ میں پھر مے ویدر کا جادو چلا اور دسویں راﺅنڈ میں امریکی فائٹر نے حریف کو گویا اٹھنے ہی نہ دیا ۔ریفری نے بے حال میک گریگر کو مزید مار کھانے سے بچایا اور مے ویدر کو فاتح قرار دے دیا ۔ فلائیڈ مے ویدر کا باکسنگ کیرئیر ختم ہوگیا ، ناقابل شکست ففٹی مکمل کر لی ، فائٹ ہی نہیں 30 ارب روپے بھی جیت لیے جبکہ شکست خوردہ میک گریگر کو10ارب روپے ملیں گے ، بیس منٹ کی فائٹ میں60ارب روپے سپانسرز کے نام رہے ۔

ورلڈ الیون سیریز، قذافی سٹیڈیم میں تیاریاں شروع

لاہور(آئی این پی) قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں چوکوں، چھکوں کی بارش کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔ورلڈ الیون کیخلاف سیریز کیلئے قذافی اسٹیڈیم میں ہنگامی بنیاد پرتیاریوں کا آغازکردیا گیا ہے، پی سی بی کا اسٹاف متعلقہ شعبوں میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد انتظامات کوحتمی شکل دینے کیلئے سرگرم ہے، میدان میں موجود فاضل گھاس کوصاف کرکے خوشنما بنانے کا سلسلہ چند روز قبل ہی شروع کردیا گیا،3 ٹی ٹوئنٹی میچز کیلئے کم از کم 4پچز تیار کی جائیں گی،ان میں سے کچھ ٹرف ابھی تک گھاس سے ڈھکے ہوئے ہیں، روزانہ پانی بھی دیا جارہا ہے جب کہ منتخب پچز سے چند روز میں زیادہ ترگھاس صاف کرکے رولرز چلانے کا سلسلہ شروع ہوگا۔ذرائع کے مطابق ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کو پیش نظر رکھتے ہوئے کیوریٹرز کو سپورٹنگ پچز بنانے کی ہدایت کردی گئی ہے، ورلڈ الیون کیخلاف سیریز کیلئے ایسی پچز تیار کی جائیں جن پر شائقین کو چوکوں، چھکوں کی برسات میں بھرپور تفریح کا موقع ملے۔قبل ازیں فٹنس کیمپ کے دوران بھی کرکٹرز نے سپورٹنگ پچز پر ہی مشقوں کا سلسلہ جاری رکھا تھا، دوسری جانب ٹکٹوں کی تعین کرنے کیلئے اسٹیڈیم میں نشستوں کی تعداد کا ایک بار پھر جائزہ لیا گیا ہے، پی ایس ایل فائنل کے دوران اسٹینڈز کی حالت بہتر بنانے کیلئے خاصا کام کرلیا گیا تھا،اس کے باوجود ورلڈ الیون کیخلاف سیریز کیلئے ایک نظر ڈالتے ہوئے مرمت کے قابل کرسیوں کی نشاندہی کرلی گئی ہے، بیشتر کام جلد از جلد مکمل کرنے کیلئے گراﺅنڈ اسٹاف کو عید پر صرف ایک چھٹی دیے جانے کا امکان ہے۔

پی ایس ایل میں فکسنگ، شرجیل خان کی قسمت کا فیصلہ

لاہور(بی این پی ) پی ایس ایل کے بدعنوانی کیس میں مبینہ طور پر ملوث شرجیل خان کی قسمت کا فیصلہ”آج“ پیر کو متوقع ہے ،پی سی بی نے تاحیات پابندی کی سفارش کی ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں کم از کم دو سالہ سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ واضح رہے کہ فیصلے کی ڈیڈ لائن گزر جانے کے سبب شرجیل خان کے انتظار کی گھڑیاں طویل ہو گئی ہیں، پی سی بی کی جانب سے آخری تحریری جواب 26 جولائی کو میل کیا گیا تھا اورشرجیل خان کیس کا فیصلہ 26 اگست کو سنایا جانا تھا لیکن ٹربیونل کی جانب سے فیصلہ سامنے نہیں آ سکا اور ڈیڈ لائن گزر گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصلہ تیار ہے جسے تحریری طور پر حتمی شکل دی جارہی ہے اور یہ پیر تک منظر عام پر آجائے گا۔پی سی بی کی جانب سے 24 مارچ کو اوپننگ بیٹسمین پر جان بوجھ کر بہتر کھیل پیش نہ کرنا، میچ فکسڈ کرنے کی یقین دہائی کرانا، فکسنگ کیلئے رقم لینا،پی سی بی سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ کو بروقت آگاہ نہ کرنا اور مکمل تفصیلات فراہم نہ کرنا جیسے پانچ مختلف الزامات عائد کئے گئے تھے۔یوا ین پی کے مطابق سماعت کے دوران شرجیل خان کے وکیل شیغان اعجاز نے صرف ایک الزام کو تسلیم کیا تھا کہ شرجیل خان بکی کی جانب سے کی جانے والی آفر کے بارے میں بروقت اینٹی کرپشن ڈپارٹمنٹ کو آگاہ نہیں کر سکے جبکہ پی سی بی کا دعویٰ تھا کہ تمام الزامات کے حوالے سے ٹھوس ثبوت موجود ہیں جن کی بنیاد پر ٹربیونل سے ان کیخلاف تاحیات پابندی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

پی سی بی اور افغان کرکٹ بورڈ میں ڈیڈ لاک برقرار

لاہور(آئی این پی)پاکستان اور افغانستان کرکٹ بورڈ میں ڈیڈلاک برقرار ہے۔ پی سی بی نے افغان کرکٹ لیگ کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ سمیت کسی کھلاڑی کو این اوسی جاری نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ اور افغانستان کرکٹ بورڈ میں تاحال ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق شپگیزا کرکٹ لیگ کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ سمیت کسی کھلاڑی کو این اوسی جاری نہیں کیا جائے گا۔ افغان لیگ کیلئے پاکستانی کرکٹرز کو این او سی جاری نہ کرنے کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی جا رہی ۔شہریار خان کے دور میں افغان بورڈ کے ساتھ کشیدہ تعلقات کی وجہ سے کرکٹرز کو این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ دورہ پاکستان کیلئے ورلڈ الیون کرکٹ ٹیم میں بھی کوئی افغانی کرکٹر شامل نہیں کیا گیا۔ افغان لیگ اگلے ماہ کابل سمیت مختلف شہروں میں کھیلی جا ئے گی۔

ورلڈ الیون کو قذافی اسٹیڈیم بھرا ہوا ملے گا

کراچی(آئی این پی) سابق کرکٹرز نے ورلڈ الیون کی پاکستان آمد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ورلڈ الیون کے کرکٹرز کو دورہ پاکستان پر اور پی سی بی کو اپنا وعدہ نبھانے پر خراج تحسین پیش کرنا چاہئے۔ تینوں میچوں کے دوران قذافی اسٹیڈیم کو تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا دیکھیں گے ۔ ایونٹ کے انعقاد سے غیر ملکی کرکٹ ٹیموں کو بھی پاکستان آنے کا حوصلہ اور تحریک ملے گی ۔ا یک انٹرویو میں قومی ٹیم کے سابق کپتان معین خان نے ورلڈ الیون کی آمد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں انٹرنیشنل کرکٹ کمیونٹی نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کےلئے زیادہ کچھ نہیں کیا تاہم خوشی ہے کہ اب ورلڈ الیون پاکستان کا دورہ کرے گی۔ماضی کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز نے کہا کہ مجھے اس میں کوئی شک نہیں کہ اس سیریز کے انعقاد سے نہ صرف ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ سیریز بحال ہوگی بلکہ آئی سی سی کے ایونٹس اور اجلاس بھی ہوں گے۔سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہاکہ یہ پاکستان کرکٹ کےلئے بڑی کامیابی ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹرز کو پاکستان میں کھیلنے کےلئے آمادہ کرلیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کھیلوں کے لئے محفوظ ملک ہے اور ہم سب کو مثبت قدم اٹھانے پر انٹرنیشنل کرکٹرز، پی سی بی اور آئی سی سی کا شکریہ ادا کرنا چاہیے ۔سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹر رمیز راجہ نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ہم تینوں میچوں کے دوران قذافی ا سٹیڈیم کو تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا دیکھیں گے۔ سابق کپتان و سابق ہیڈ کوچ وقار یونس نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے حال ہی میں بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے چیمپیئنز ٹرافی میں کامیابی حاصل کی ہے اور قومی کھلاڑیوں کا حق بنتا تھا کہ وہ ملکی شائقین کرکٹ کے سامنے بھی پرفارم کریں۔انہوں نے کہا کہ امیدہے کہ سیریز کامیاب ہوگی اور اس سے دیگر غیر ملکی کرکٹ ٹیموں کو بھی پاکستان آنے کا حوصلہ ملے گی۔

4ہزار لیکر اہلخانہ کا پیٹ پالنے والی کمسن گھریلو ملازمہ کیساتھ افسوسناک واقعہ

لاہور (کرائم رپورٹر) اچھرہ کے علاقہ میںایک ا ورکمسن گھریلو ملازمہ امرا ءکے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بن گئی ،4ہزار روپے ماہوار پر اہل خانہ کا پیٹ پالنے والی بچی کو بیلٹوںکے ساتھ تشدد کیا گیا ، سرکے بال بھی مونڈ دیے ،گھر کا مالک گرفتار ،ملزم نے اعتراف جرم کر لیا ، چوری کرنے پر بچی پر تشدد کیا، ملزم کا بیان،پولیس نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے بچی کوچائلڈپروٹیکشن بیورو کے حوالے کردیا۔تھانہ اچھرہ کی پولیس نے اپنی ہی مدعیت میں درج کی جانے والی ایف آئی آر میں بتایا ہے کہ اچھرہ کے علاقہ احاطہ مولچند میں واقع چوہدری جنرل سٹور کے قریب یوسی کے جنرل کونسلر شہزاد احمد نے پولیس گاڑی جو کہ گشت پر تھی کو روک کر تقریباً10سالہ بچی کو پولیس کے سامنے پیش کر تے ہوئے بتایا کہ یہ بچی آج صبح سے ہی اِدھر اُدھر گلیوں میں ہی گھوم رہی ہے جس پر پولیس نے جب بچی سے اسکا نام دریافت کیا تو اس نے بتایا کہ اسکا نام سعدیہ ہے اور وہ فیصل آباد کی رہائشی ہے ۔ بچی نے پولیس کو مزید بتایا کہ میرے والدین سردیوں میں مجھے احسن بٹ سکنہ D/33شاہ جمال کے پاس کام پر رکھوایا تھا اورہر ماہ آکر تنخواہ لے جاتے ہیں ۔ کل رات کو میرے مالک احسن بٹ اور اسکی بیوی نور نے مجھے بیلٹ سے مارا تھا میں آج صبح موقع پاکر گھر سے نکل آئی ہوں میں اب دوبارہ ان کے گھر نہیں جاﺅنگی ۔ پولیس کے مطابق بچی کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود تھے جس پر بچی کاجب ملاحظہ کروایا گیا تو ڈاکٹروں نے MLCنمبر 311/17جار ی کر تے ہوئے ٹوٹل 7ضربات لکھی ہیں۔ ملاحظہ میں بچی پر تشدد ثابت ہونے کے بعد اچھرہ پولیس نے احسن بٹ اور اسکی اہلیہ نور بی بی پر نابالغ بچی کو اپنے پاس ملازم رکھنے اور اس پر تشدد کر نے پر ان کے خلاف مقدمہ نمبر 888/17درج کرکے ملزم احسن بٹ کو گرفتارکر لیا گیا ہے جس نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ بچی نے گھر میں چوری کی تھی جس وجہ سے اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد بچی کوچائلڈپروٹیکشن بیورو کے حوالے کردیاہے جو بچی کو اپنے ہمراہ چائلڈ بیورولے گئے ہیں۔

آرسینک ملا پانی

ڈاکٹرنوشین عمران
آرسینک ایسا کیمیکل ہے جو پانی سمیت کئی چیزوں میں پایا جاتا ہے، اس کا استعمال بیٹری، بجلی کنڈیکٹرز اور بعض کیڑے مار ادویات میں بھی کیا جاتا ہے۔ آرسینک کی کچھ معمولی مقدار اکثر پانی میں موجود ہوتی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق روزانہ دس مائکروگرام فی لیٹر پانی میں اگر آرسینک جسم میں داخل ہو بھی جائے تو نقصان دہ نہیں۔ باقی غیر ضروری مادوں کی طرح جسم میں اس کا مقابلہ کرنے کی طاقت ہوتی ہے، لیکن اس سے زیادہ مقدار اگر روزانہ جسم میں شامل ہو تو کچھ ہی عرصے میں آرسینک کے مضر اور زہریلے اثرات ظاہر ہونا شروع ہوتے ہیں۔ پانی میں آرسینک اپنے نمک آر سی نیٹ کی شکل میں پایا جاتا ہے۔ ایک زمانے میں قدرتی پائے جانیوالے گولڈن آرسینک کوسر کے میں ملا کر جلدی امراض ختم کرنے اور رنگ صاف کرنے کیلئے استعمال کیا جاتاتھا، حادثاتی طور پر اس کی کافی مقدار کھانے میں شامل ہونے سے 1858میں بریڈ فورڈ میں 30افراد ہلاک ہوئے، 1942تک آرسینک کو رنگ اور کیڑے مار اور دیمک ختم کرنے والی ادویات میں بہت زیادہ استعمال کیا جاتا تھا، لیکن جیسے جیسے اس کے زہریلے اثرات کا علم ہوتا گیا اس کا استعمال کم ہوتا گیا خاص کر اس کے سپرے کے دوران ہوا اور کھانے کی اشیاءمیں شامل ہونے کے باعث اس سے کافی نقصان ہوا، ایک زمانے میں آرسینک کی کچھ مقدار جانور کا وزن بڑھانے اوربیماری سے حفاظت کے لئے پولٹری کی غذا میں بھی ملائی جاتی تھی، لیکن 2009کے بعد عالمی سطح پر اس کا پولٹری خوراک میں استعمال ممنوع قراردیاگیا، 1932میں آسٹریلیا میں ریس کے کئی گھوڑے خوراک میںآرسینک ملنے کی باعث مر گئے، کہا جاتا ہے کہ معمولی مقدار میں آرسینک روزانہ ان کی خوراک میں شامل کی جاتی تھی تاکہ بیماری سے حفاظت ہوسکے، کئی جلدی امراض کیلئے آرسینک کا استعمال بھی کیا جاتا تھا، کہا جاتا ہے کہ پہلی جنگ عظیم کے دوران بھی یو ایس نے بیس ہزار سے زائد ایسے میزائل استعمال کئے جن میںآرسینک کمپاو¿نڈ شامل کئے گئے تھے جو سانس روک دیتے تھے، اسی طرح کے کچھ ہتھیار ویتنام کی جنگ میں بھی استعمال کئے گئے۔
آرسینک کی معمول سے زائد مقدار انسانی خلیوں کے ڈی این اے میں تبدیلی پیدا کردیتے ہیں، مسلسل استعمال سے پھیپھڑوں کی نالیاں خراب ہو جاتی ہیں اور سانس کے مسائل پیدا ہوجاتے ہیں۔ اگر کسی جگہ پینے کے پانی یا کھانے کی اشیاءیا سانس کے ذریعے آرسینک جسم میں داخل ہوتا رہے تو اس سے ہونےوالے مضر اثرات کچھ عرصہ میں ظاہر ہونے لگتے ہیں، جیسا کہ نیند کی زیادتی، سستی، غنودگی، سردرد، دست، بال گرنا، کھانے اور نگلنے میں دشواری، سانس میں رکاوٹ، بلغم اور تھوک کی زیادتی، پٹھوں میں درد، پسینہ کی زیادتی، جسم کو جھٹکے، آرسینک کے زہریلے اثرات کے باعث جسم میں پھیپھڑے خراب ہوجاتے ہیں ، جگر اور دل کے امراض، ذیابیطس، اعصابی امراض پیٹ کے امراض ہوسکتے ہیں، اور ان سے بڑھ کر کینسر یا ٹیومر بھی ہوسکتا ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق پانی میں آرسینک کی ملاوٹ اور زیادہ مقدار کے باعث بنگلہ دیش کی بڑی آبادی خطرے کا شکار ہے، سروے کے مطابق مشی گن ، منی سوٹا، وسکونسن کے کئی علاقوں میں آرسینک ملا پانی استعمال ہوتا ہے، ان میں خصوصاً ایسے علاقے بھی شامل ہیں جہاں لوگ کنویں کھود کر یا بورنگ کے ذریعے زمین سے پانی نکال کر استعمال کرنے لگتے ہیں اور بغیر فلٹر اس پانی کو پیتے بھی ہیں، سائنس ایڈوانس جنرل کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں دریائے سندھ کے قریب آباد علاقوں میں دو سال تک مسلسل 1200سے زائد پانی کے نمونوں سے ثابت ہوا ہے کہ پانی میںآرسینک کی مقدار مقررہ محفوظ مقدار سے بہت زیادہ ہے، لیکن قائداعظم یونیورسٹی کی ایک پروفیسر کے شائع شدہ بیان کے مطابق پانی میںآرسینک کی زائد موجودگی بہت تشویشناک ہے، لیکن اس مقصد کیلئے صرف بارہ سو نمونوں پر انحصار کرنا ٹھیک نہیں، بہتر ہے کہ اس علاقے میں موجود تمام کنویں چیک کئے جائیں، مقیم آبادی کے خود سے ٹیوب ویل لگاکر پانی کو پینے کیلئے استعمال کرنے کو فوری روکا جائے اور جہاں پانی کے لئے بورنگ کرنا مقصود ہو وہاں بتایا جائے کہ بورنگ کس لیول پر کرنا بہتر ہوگا تاکہ زمین میں موجود آرسینک کے پانی میں شامل ہونے سے بچا جاسکے۔
٭٭٭

دہشتگردی کو انٹیلی جنس شیئرنگ اور مربوط بارڈر منیجمنٹ سے شکست دی جا سکتی ہے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) دوشنبے میں انسداد دہشتگردی کے 4 ملکی مکینزم کا اجلاس، پاک سرزمین سے دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے ختم کر دیئے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا خطاب۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دہشتگردی کو انٹیلی جنس شیئرنگ اور مربوط بارڈر منیجمنٹ سے شکست دی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی ایک کثیر القومی خطرہ ہے، افغان جنگ کو پاکستان میں نہیں لا سکتے، پاکستان نے اپنی سرزمین سے دہشتگردوں کا بلاامتیاز صفایا کر دیا ہے اور ان کے محفوظ ٹھکانے تباہ کر دیئے ہیں۔