بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ زرین خان نے دبئی سٹیڈیم ٹی 10لیگ میںسرعام وہ کام کر ڈالا کہ سب دنگ رہ گئے

شارجہ (ویب ڈیسک) کرکٹ کے سب سے چھوٹے فارمیٹ ٹی 10 لیگ کا آغاز شارجہ میں ہو چکا ہے جس میں کھلاڑیوں کیساتھ ساتھ بالی ووڈ اور لالی ووڈ ستارے بھی نظر آتے ہیں۔س لیگ میں بوم بوم آفریدی پختون ٹیم کی کپتانی کر رہے ہیں جبکہ زرین خان جنرل پیٹرولیم کمپنی (جی پی ایل) کی برانڈ ایمبیسیڈر ہونے کی حیثیت سے اس ٹیم کو بھی پروموٹ کر رہی ہیں اور پختون ٹیم کی ہر تقریب میں نظر آنے کے علاوہ ہر میچ کے دوران سٹیڈیم میں شائقین کا جوش و جذبہ بڑھاتی بھی دیکھتی جا سکتی ہیں۔ گزشتہ روز سری لنکن ٹیم کے خلاف میچ میں زرین خان نے کچھ ایسا کام شروع کر دیا کہ شائقین کرکٹ گراونڈ میں لگے جنگلوں کے ساتھ ”چپک“ گئے اور دیکھتے ہی دیکھتے زرین خان نے بھی ایک شرط رکھ دی۔ زرین خان نے میچ کے دوران پختون ٹیم کی شرٹس بانٹنے کا فیصلہ کیا تو وہاں موجود ہر کوئی اس کوشش میں مصروف ہو گیا کہ کسی طرح یہ شرٹ حاصل کر لے۔ انہوں نے جب شائقین کا جوش و خروش دیکھا تو فوراً یہ شرط رکھی دی کہ جو بھی یہ شرٹ لینا چاہتا ہے وہ اپنی شرٹ اتارے اور فوراً یہ والی شرٹ پہنے۔

مودی سرکار نے بیک وقت 3 طلاق کو جرم قراردینے کا بل منظور کرلیا

نئی دہلی: (ویب ڈیسک )بھارتی کابینہ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں بیک وقت 3 طلاق دینے کو جرم قرار دینے کا بل منظور کرلیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی کابینہ نے بیک وقت تین طلاقوں پر پابندی کا بل منظور کرلیا ہے، مجوزہ بل کے مطابق ایک ساتھ تین طلاق دینا ناقابل ضمانت جرم ہوگا اور ایسا کرنے والے کو تین سال قید کی سزا د ی جاسکے گی جب کہ متاثرہ خاتون علاقہ مجسٹریٹ سے اپنے اور بچوں کے تحفظ کی درخواست بھی کرسکتی ہے.بھارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ کابینہ کی جانب سے منظور کئے گئے بل کو قانونی شکل دینے کے لیے پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا، جہاں سے منظوری کے بعد یہ بل ملک بھر کے مسلمانوں پر لاگو ہوگا۔دوسری جانب بل کی منظوری پر بھارتی مسلمان تنظیموں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ طلاق کے معاملے پر قانون سازی پرسنل لاءمیں مداخلت ہے جوآئین کے خلاف ہے۔واضح رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے بیک وقت 3 طلاقوں کو غیر قانونی اورآئین کے خلاف قرار دیا تھا تاہم بھارت کے علمائے کرام نے اس فیصلے پر اپنے تحفطات کا اظہار کیا تھا۔

معمر شخص کے انوکھے کرتب

چین (نیٹ نیوز) جیسے جیسے عمر بڑھتی جاتی ہے انسان کی ہمت بھی وقت کے ساتھ ساتھ کم ہوتی جاتی ہے لیکن ویڈیو میں نظر آنے والے اس معمر شخص کی ہمت کی داد دینی چاہئے جو اس عمر میں بھی اسٹنٹس دکھانے کا شوق رکھتے ہیں۔ چین سے تعلق رکھنے والے ایڈونچر کے شوقین 69سالہ معمر شخص نے پول سے لٹک کر 360 ڈگری زاویے پر مسلسل تیس بار گھومنے کا ایسا شاندار مظاہرہ پیش کیا کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے۔ اس معمر شخص کی ہمت اور عزم کا یہ مظاہرہ دیکھ کر جہاں شائقین دنگ رہ گئے وہیں داد دئیے بنا بھی نہ رہ پائے۔ واضح رہے اس سے قبل بھی یہ شخص پول سے لٹک کر کئی شاندار مظاہرے پیش کرچکا ہے۔

چینی بھکاری موبائل سے خیرات مانگنے لگے

بیجنگ (نیٹ نیوز) چینی سڑکوں پر بھکاری اسمارٹ فون کے ذریعے خیرات وصول کررہے ہیں اور جلدی میں بھاگتے دوڑتے لوگ انہیں بھیک بھی دے رہے ہیں۔چینی صوبے شیندوگ کے شہر جینان میں موبائل والے بھکاریوں کی بڑی تعداد موجود ہے اور یہاں سیاحوں کا تانتا بندھا رہتا ہے۔ یہ بھکاری اپنے کاسے کے سامنے کیو آر کوڈ لگائے بیٹھے ہیں تاکہ آپ اسے اسکین کرکے پیسوں کی لین دین کےلیے استعمال ہونے والی ایپ (علی پے، وی چیٹ والٹ) یا دیگر موبائل پلیٹ فارم سے انہیں رقم دے سکیں۔ اس کے علاوہ بھکاریوں کی بڑی تعداد کے پاس خود اپنے اسمارٹ فون بھی موجود ہیں۔چینی ماہرین کا خیال ہے کہ یہ معاملہ اتنا سادہ نہیں کیونکہ ذہنی طور پر معذور ایک بھکاری سے جب پوچھا گیا کہ اس نے کیو آر کوڈ کیسے بنایا تو معلوم ہوا کہ اس کے خاندان نے اس کےلیے تیار کیا ہے لیکن بعض تجزیہ نگاروں کے مطابق کیو آر کوڈنگ کے ذریعے آپ کی معلومات چین کے مختلف اداروں کو بھیجی جارہی ہیں کیونکہ بھکاری انہی کمپنیوں سے اپنی کمائی ہوئی رقم کیش کراتے ہیں۔اس طرح صارفین کا بہت وسیع ڈیٹا وی چیٹ پروفائلز (چین کے مشہور سوشل میڈیا نیٹ ورک) کی صورت میں کمپنیوں کے پاس جمع ہوتا رہتا ہے جسے بعد میں اشتہاروں اور اسپیم پیغامات کےلیے استعمال کیا جاتا ہے۔اگر آپ بھکاری کو کچھ نہیں دیتے لیکن کیو آر کوڈ اسکین کرلیتے ہیں تو اس کے بھی انہیں پاکستانی 10 سے 20 روپے مل جاتے ہیں اور اگر یہ بھکاری ہفتے میں 45 گھنٹے تک بھیک مانگیں تو اس سے ماہانہ 70 ہزار روپے کی آمدنی ہوتی ہے جو چین میں ایک ہنرمند مزدور کی کم درجے کی تنخواہ کے برابر ہے۔اگرچہ بعض لوگوں کےلیے یہ ایک عجیب بات ہوگی لیکن چین بہت تیزی سے بنا نقدی کی معیشت کی جانب بڑھ رہا ہے جہاں کیو آر کوڈز کا استعمال بڑھتا جارہا ہے خواہ تحفہ خریدنا ہو یا پھر ہوٹل میں ویٹر کو ٹپ دینی ہو، امریکا کے مقابلے میں چین میں موبائل ادائیگیوں کا حجم 50 گنا زائد بڑھ چکا ہے اور صرف 2016 ءمیں چین میں موبائل فون سے 112 ارب ڈالر کی ریکارڈ لین دین کی گئی تھی۔ اب چین کی معیشت کو کوڈ اکانومی کا نام دیا جارہا ہے۔

پاکستانی کھلاڑیوں کا بڑا پن،محمد عا مر نے ویرات کوہلی اور انوشکا کو ایسی دعا بھیج دی کہ جا ن کر ہر پا کستا نی فخر محسو س کر یگا

دبئی (ویب ڈیسک)پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر نے ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کو نئی زندگی کی مبارکباد دیتے ہوئے دونوں کوبری نظر سے بچنے کی دعا دی ہے ۔بھارتی اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کہنے کو تو روایتی حریف ہیں لیکن سرحد کے دونوں جانب کے کھلاڑیوں کو ایک دوسرے کے دکھ اور خوشی کا بھرپور احساس ہے۔ تمام کھلاڑی ایک دوسرے کی خوشیوں پر خود بھی خوش ہوتے ہیں۔ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی پر جہاں دونوں کو دنیا بھر سے مبارکباد دی جارہی ہے وہیں پاکستانی کرکٹروں نے بھی دونوں کی شادی شدہ زندگی کے لیے نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا ہے۔پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر ان دنوں ٹی 10 لیگ کے سلسلےمیں دبئی میں موجود ہیں جہاں انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران ویروشکا کی شادی پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں دونوں کی شادی پر بہت زیادہ خوش ہوں اور ویرات کوہلی کو زندگی کی نئی اننگز پر مبارکباد دیتاہوں۔ جس طرح ویرات کوہلی نے کرکٹ میں کامیابیاں حاصل کی ہیں میں خدا سے دعا کرتا ہوں کہ ان کی اور انوشکا کی شادی شدہ زندگی بھی اسی طرح کامیاب ہو۔ اس کے علاوہ عامر نے دونوں کے لیے دعا کی کہ اللہ تعالٰی دونوں کو ہر بری نظر سے بچائے۔

گوانتا نا مو بے : پاکستانی قیدی کی پنٹنگ کی نمائش

نیویارک (خصوصی رپورٹ) دہشت کی علامت سمجھی جانے والی جیل گوانتانامو بے میں قید پاکستانی قیدی عمار البلوچی کی تصویروں کو امریکا کے شہر نیویارک میں نمائش کیلئے پیش کیا گیا۔ تصویروں میں پیش کیا فن زبردست ہے کیونکہ کارڈبورڈ پر بنائی گئی تصاویر کیلئے تین بادبانوں والے جہاز کا کپڑا استعمال کیا گیا ہے جبکہ رنگوں کی جگہ مختلف رنگوں کی ٹی شرٹس کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں کو جمع کرکے استعمال کیا گیا ہے، چونکہ دھاگا دستیاب نہیں ہوتا اسلئے ٹوپی کے کپڑے سے دھاگے الگ کرکے انہیں پینٹنگ کے حصوں کو جوڑا گیا ہے۔ نمائش کیلءپیش کی جانے والی یہ تصاویر جان جے کالج آف کرمنل جسٹس میں رکھی گئی ہیں جن کا مقصد عوام کو 8 جہادیوں کے فن سے آگاہ کرنا ہے۔ 2002 میں کیوبا کے جنوبی ساحلی علاقے میں قائم کی جانے والی اس امریکی جیل میں 11 ستمبر کے حملوں کے بعد سے 800 مشتبہ جہادیوں کو قید کیا گیا تھا۔ سابق امریکی صدر بارک اوباما نے اس جیل کو بند کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن اب بھی اس جیل میں 41 قیدی باقی ہیں اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ انہیں وہیں قید رکھنا چاہتے ہیں۔ عمار البلوچی اور دیگر قیدیوں کی جانب سے بنائی گئی تصاویر، جنہیں نیویارک میں نمائش کیلئے پیش کیا گیا ہے، کو اوڈ ٹو دی سی (سمندر کے نام غزل) کا نام دیا گیا ہے۔ عمار البلوچی کی پینٹنگ کا نام ورٹیگو یعنی بھنور ہے اور اس میں گوانتانامو جیل کو ایک نہ ختم ہونے والے بھنور اور اذیت سے تشبیہہ دی گئی ہے۔ حیران کن بات یہ ہے کہ نمائش تک پیش ہونے کیلئے ورٹیگو نامی پینٹنگ کو سینسر کمیٹی کی منظوری مل گئی۔ جن قیدیوں کی پینٹنگز نمائش کیلئے پیش کی گئی ہیں ان میں صرف عمار پر ہی 9/11 کے الزامات کے تحت فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔ جان جے کالج میں شعبہ فن کی اسسٹنٹ پروفیسر ایرین تھامسن کا کہنا ہے کہ اس نمائش کے ذریعے ہم عمار البلوچی کو مشہور کرنا نہیں چاہتے لیکن تصویر دیکھ کر ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ ممکنہ طور پر عمار اس تصویر کے ذریعے اپنی اذیت، کرب اور تکلیف کا اظہار کرنا چاہتے تھے۔ نمائش میں مجموعی طور پر 30 پینٹنگز پیش کی گئی ہیں جن میں سب سے زیادہ 16 تصویریں یمنی قیدی محمد آنسی کی ہیں جنہیں گوانتانامو سے رہا کرکے جنوری 2017 میں اومان بھیج دیا گیا تھا۔

فلسطینی بچوں پر وحشیانہ تشدد ‘پنجروں میں قید

غزہ(خصوصی راپورٹ) اسرائیلی فورسز کا مظاہرہ کرنےوالے فلسطینی بچوں پر تشدد‘ رینجروں میںکرلیا۔ امریکی فیصلے کے خلاف مظاہرے ‘ 33 گرفتار‘ گزرگاہ بند کرنے سے غزہ میں اشیائے ضروریہ کی شدید قلت ہوگئی۔ تفصیلات کےم طابق سفاک صیہونی فوجی مغربی کنارے پر حیوانیت پر اتر آئے۔ سفاک صیہونی فوجی مغربی کنارے پر حیوانیت پر اتر آئے، فلسطینی بچوں پر ظلم و ستم کیا اور گرفتار کر کے پنجرے میں قید کر دیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مغربی کنارے پر نہتے فلسطینی بچوں پر اسرائیلی فوجیوں نے بربریت کی ہر حد پار کر دی، احتجاج کرنے والے بچوں کو گھسیٹ کر تحویل میں لینا اور انہیں ایک پنجرے میں قید کرنا شروع کر دیا۔ سفاک صیہونی فوٹیج بنانے والوں پر بھی چڑھ دوڑے۔ اسرائیلی فوجیوں کی حیوانیت پر ٹویٹر اکاﺅنٹ پر ریمارکس دینے پر سابق انگلش فٹبالر کے خلاف بھی یہودیوں نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر دیا۔ فلسطینی میڈیا رپورٹ کے مطابق الخلیل کے مختلف علاقوں میں امریکی فیصلے کے خلاف احتجاج کرنے والے فلسطینی شہریوں پر اسرائیلی فوج نے آنسو گیس اور ربڑ کی گولیاں چلائیں۔