Monthly Archives: January 2018
ہم نے 78میگا واٹ بجلی تیا ر کی مگر وفاقی حکومت لینے کو تیار نہیں ،عمران خان
راﺅ انوار کیخلاف کاروائی ہو گی
لاہور کی سیشن عدالت میں دو گرپوں میں فائرنگ
اسماءکی موت زہر سے نہیں ہوئی ،ڈی پی او
عوام پر ایک اور پٹرول بم گرنے کو تیار
شیخ رشید نے اسمبلی سے استعفیٰ نہ دینے کا فیصلہ کر لیا
پاکستان میں بھی سپرمون کا نظارہ دیکھا جائے گا

خلاءکی چیر پھاڑ کی زبردست طاقت، جدید ترین ہتھیار کس ملک میں بن رہا ہے ،جان کر آپ بھی فخر محسوس کریں گے
بیجنگ (ویب ڈیسک) لیزر ٹیکنالوجی کے میدان میں پہلے ہی چین کا کوئی ثانی نہیں لیکن اب اس ملک نے ایک ایسی لیزر ٹیکنالوجی پر بھی کام شروع کر دیا ہے کہ جس کا باقی دنیا نے ابھی تصور بھی نہیں کیا ہو گا۔ چینی سائنسدان لیزرٹیکنالوجی کے میدان میں اپنا ہی ریکارڈ توڑنے کی کوشش کرتے ہوئے اتنی طاقتور لیزرٹیکنالوجی بنارہے ہیں جو خلائ کا سینا چیرنے کی طاقت رکھتی ہوگی اور حتیٰ کہ بلیک ہول یا کسی بڑے ستارے کی سمیولیشن بھی کرسکے گی۔ ویب سائٹ ’انکوئزیٹر‘ کے مطابق چینی ماہرین فزکس ’سپر انٹینس الٹر افاسٹ لیزر فسلٹی (ایس یو ایل ایف)‘ نامی دنیا کی جدید ترین لیبارٹری میں کام کررہے ہیں جہاں پہلے ہی دنیا کی طاقتور ترین روشنی کی لہریں پیدا کی جاچکی ہیں۔ دو سال قبل اسی لیبارٹری میں چینی سائنسدانوں نے 5.3 پیٹاواٹ کی لیزر بیم تیار کی تھی۔ اس لیزر کی ہر لہر ایک سیکنڈ کے ایک کھرب حصے کیلئے قائم رہ سکتی تھی۔ اب یہ سائنسدان اپنا پہلا ریکارڈ توڑنے کی کوشش کرتے ہوئے ایک ایسی لیزر ٹیکنالوجی تیار کررہے ہیں جو 10پیٹاواٹ طاقت پیدا کرے گی، یعنی یہ اتنی طاقتور ہوگی کہ دنیا کے تمام بجلی گھروں کی طاقت کو اکٹھا کردیا جائے تو اس سے بھی 1000گنا زیادہ طاقتور ہوگی۔ سائنسدان توقع کررہے ہیں کہ یہ ٹیکنالوجی رواں سال کے آخر تک تیار ہوجائے گی۔اس تجربے کی کامیابی کے بعد اگلے مرحلے کا آغاز کیا جائے گا جس میں ’سٹیشن آف ایکسٹریم لائٹ (ایس ای ایل)‘ نامی لیزر بنائی جائے گی جو 100 پیٹا واٹ طاقت کی حامل ہوگی۔ یہ لیزر ٹیکنالوجی پارٹیکل ایکسلریٹر اور آسٹروفزکس کے شعبوں میں انتہائی کارآمد ثابت ہوگی۔ اس کی مدد سے پہلی بار خلائ میں الیکٹرون اور پوزیٹران ذرات پید اکرنے کے تجربات بھی کئے جائیں گے۔ یہ تجربات ایٹمی انشقاق کے الٹ عمل کی ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے روشنی کو مادے میں تبدیل کرنے کا خواب پوراکرسکیں گے۔

پٹرول کی قیمتوں میں ہوش اُڑا دینے والا اضافہ کر دیا گیا
اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان میں پہلے ہی عوام پر ٹیکسوں کا کیا کم بوجھ تھا جو ایک مرتبہ پھر حکومت نے پاکستانیوں پر پٹرول کی قیمت بڑھا کر بم گرا دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے پٹرول کی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیاہے جس کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 98 پیسے اضافہ کر دیا گیاہے جس کے بعد اب نئی قیمت 84 روپے 51 پیسے ہو گی ۔لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5روپے93پیسے ،مٹی کے تیل کی قیمت میں5روپے94 پیسے فی لیٹرجبکہ ڈیزل کی قیمت میں پانچ روپے 92 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیاہے ۔