Tag Archives: petrol

لوگوں کو پٹرولیم مصنوعات پرٹیکس لگا لگا کر پاگل کردیا ہے، چیف جسٹس

کراچی(ویب ڈ یسک ) چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت اور ان پر اضافی ٹیکس کے معاملہ کی سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دیئے ہیں کہ لوگوں کو پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس لگا لگا کر پاگل کردیا ہے۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بینچ نے  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین اور اضافی ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران ڈپٹی ایم ڈی پاکستان اسٹیٹ آئل یعقوب ستار نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مختلف ادارے پی ایس او کے 300 ارب روپے کے نادہندہ ہیں۔ جس پر چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ان اداروں سے 300 ارب روپے واپس کیوں نہیں لے رہے؟ اس کا مطلب ہے آپ بینکوں سے قرض لے کر معاملات چلا رہے ہیں۔ جس پر یعقوب ستار نے انکشاف کیا کہ پی ایس او نے بینکوں سے 95 ارب روپےقرض لے رکھا ہے، ہر سال اس پر سود کی مد میں 7 ارب روپے ادا کئے جاتے ہیں۔ عدالت عظمیٰ نے ڈپٹی ایم ڈی پاکستان اسٹیٹ آئل کی بریفنگ پر عدم اطمینان کا اظہار کر دیا۔چیف جسٹس نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس لگا لگا کر لوگوں کو پاگل کردیا ہے، یہ کس بات کا ٹیکس ہے سارا حساب دینا ہوگا، پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کا عمل بھی مشکوک لگتا ہے، کس قانون اور طریقہ کار کے تحت 62.8 روپے فی لیٹر کا تعین کیا گیا؟سپریم کورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات، گزشتہ 6 ماہ کے آکشنز (بولی) اور قیمتوں کے تعین کا ریکارڈ بھی طلب کرتے ہوئے سیکریٹری پیٹرولیم، سیکریٹری وزارت توانائی، چیئرمین ایف بی آر ، ایم ڈی پی ایس او اور دیگر کو جمعہ کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

پٹرول مسلسل مہنگا آخر حکومت کیا چاہتی ہے ؟؟

اسلام آباد(ویب ڈیسک) اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارتِ خزانہ کو ارسال کر دی گئی ہے۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے وزارتِ خزانہ کو بھجوائی گئی سمری میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 94 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔وزارت خزانہ کو بھیجی گئی سمری میں پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 56 پیسے فی لیٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل 6 روپے 94 پیسے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 28 پیسے فی لیٹر اور لائٹ سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ وزیرِ اعظم کی منظوری کے بعد قیمتوں میں اضافہ کیا جائے گا۔حکومت ایسا کیوں کر رہی ہے ؟اس کی بڑی وجہ روپے کی قدر میں کمی ہے،دوسری وجہ بجٹ ہے ،حکومت سات سو ارب کے لگ بھگ ٹیکس پٹرول اور ڈیزل کے ذریعے وصول کرتی ہے ،چونکہ ایف بی آر براہ راست ٹیکس وصول نہیں کر سکتا ،اس لیے کئی ٹیکس پٹرول مصنوعات پر رکھے ہیں ،پچھلے پانچ سالوں میں ہماری برآمدات 25ارب ڈالر معاشی تاریخ میں بھی ایسا نہیں ہوا کہ برآمدات مسلسل پانچ سال کرتی رہیں ۔

پٹرول کی قیمتوں میں ہوش اُڑا دینے والا اضافہ کر دیا گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان میں پہلے ہی عوام پر ٹیکسوں کا کیا کم بوجھ تھا جو ایک مرتبہ پھر حکومت نے پاکستانیوں پر پٹرول کی قیمت بڑھا کر بم گرا دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے پٹرول کی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیاہے جس کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 98 پیسے اضافہ کر دیا گیاہے جس کے بعد اب نئی قیمت 84 روپے 51 پیسے ہو گی ۔لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5روپے93پیسے ،مٹی کے تیل کی قیمت میں5روپے94 پیسے فی لیٹرجبکہ ڈیزل کی قیمت میں پانچ روپے 92 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیاہے ۔

پٹرول مصنوعات کی قیمتوں میںاضافہ کا خدشہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) اوگرا نے وزارت پیٹرولیم کو یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دے دی۔اوگرا نے آئندہ ماہ کےلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی ہے جس میں مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 15 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

پٹرول بم تیار ….قیمتوں میں حیران کن اضافہ

یکم اپریل سے پٹرول اور ڈیزل دو دو روپے فی لٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق اوگرا نے ماہ اپریل کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوادی۔اوگرا کے ذرائع کے مطابق سمری میں وازرت پٹرولیم کو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں دو دو روپے فی لٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 13روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں پونے 8روپے فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

عوام کیلئے خوشخبری….پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حیران کمی

لاہور (خصوصی رپورٹ) عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 54ڈالر فی بیرل سے کم ہو کر 49ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہیں۔ پاکستان سمیت سنٹرل ایشیائی ممالک میں آئندہ دو ماہ کے اندر پٹرولیم مصنوعات 5تا 7روپے کم ہونے کی امید پیدا ہو گئی ہے۔ پٹرولیم ذرائع کے مطابق گزشتہ اجلاس میں اوپیک ممالک کی جانب سے تیل کی پروڈکشن کم کرنے کے فیصلے اور سپلائی کم کرنے سے تیل کی قیمتیں وقتی طور پر بڑھی ہیںتاکہ امریکہ نے روس کو معاشی و اقتصادی طور پر عالمی مارکیٹ میں نقصان پہنچانے کیلئے اپنی پروڈکشن میں اضافہ کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں تیل کی قیمتیں مزید کم ہونے سے پاکستان سمیت ترقی یافتہ ممالک کی معیشت کی بہتری میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے مسلسل شدت پسندانہ بیانات کے بعد گولڈ کی مانگ میں اضافہ بھی متوقع ہے۔ گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں گولڈ 12.60سے 12.10فی اونس تک پہنچ گیا ہے جس سے خریداروں نے ایک ہی روز میں اربوںکما لئے جبکہ سونے کے بڑے سرمایہ کاروں کو فروخت میں نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ دنیا میں سردی کا زور ٹوٹنے سے قبل تیل کی عالمی مارکیٹ میں مانگ میں کمی سے ڈیمانڈ کم جبکہ سپلائی زیادہ ہوئی ہے۔ امریکہ کی معیشت کا انحصار آئی ٹی‘ اسلحہ‘ گاڑیاں‘ فوڈ سمیت دیگر سیکٹرز کے علاوہ ڈالر میں وسیع کاروبار کے مواقع ہیں‘ جبکہ روس کی تجارت کا انحصار گیس اور تیل پر ہے۔ موجودہ حالات میں امریکہ روس کے مدمقابل تیل کی سپلائی میں میدان عمل میں آ چکا ہے جس سے تیل کے عالمی سرمایہ کار آئندہ دو ماہ میںتیل کی قیمتوں میں مزید کمی کی پیش گوئی کر رہے ہیں۔ ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ امریکہ کے سنٹرل فیڈرل ریزرو بینک کی سالانہ میٹنگ 15مارچ کو ہو رہی ہے جس میں شرح سود 0.50سے 0.75تک ہونے کا خدشہ ہے۔ اگر شرح سود بڑھ گئی تو دنیا میں دیگر کرنسی کے مقابلہ میںڈالر کا راج بڑھ جائے گا اور عالمی سرمایہ کار ڈالر کی خریدوفروخت میں دلچسپی لینا شروع کر دیں گے۔

پیٹرول کی قیمت میں مسلسل چوتھی بار اضافہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک)حکومت نے پیٹرول کی قیمت مسلسل چوتھی بار بڑھاتے ہوئے ایک روپے 71 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کردیا۔اوگرا کی جانب سے وزارت پیٹرولیم کو بھیجی گئی سمری پر حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 71 پیسے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 52 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول 73 روپےاور ڈیزل 82 روپے فی لیٹر ہوگیا ہے تاہم مٹی کے تیل کی قیمت میں کوئی ردو بدل نہیں کیا گیا اور اس کی قیمت 44 روپے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔

پٹرول بم عوام پر گرنے کیلئے تیار

اسلام آباد(ویب ڈیسک) کل یکم فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے، اوگرا نے پیر کو سمری وزارت پٹرولیم کو فراہم کی ۔ذرائع کے مطابق کل یکم فروری سے پٹرول کی قیمت میں2 روپے 60 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے، مٹی کا تیل4 روپے 20 پیسے، لائٹ ڈیزل میں ساڑھے4 روپے اضافے کا امکان ہے۔ادھر ذرائع کے مطابق اگر مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل پر17روپے جی ایس ٹی عائد کیا گیا تو پھر ان پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں7 روپے سے 10 روپے تک بڑھ سکتی ہیں۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت اب ہر 15دن کے بعد قیمتوں میں اضافہ کرتی ہے، اوگرا نے سمری کو حتمی شکل دے کر وزارت پٹرولیم کو بھیج دی۔

پٹرول کی قیمت میں حیران کن اضافہ

وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے آئندہ ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹراضافہ ہوگا جب کہ ڈیزل کی قیمت 2 روپے 70 پیسے فی لیٹر بڑھائی جارہی ہے تاہم مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں برقراررہیں گی۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ گزشتہ 7 ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا تھا تاہم اب بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر اضافی بوجھ حکومت برداشت کرے گی۔

پٹرول اور ڈیزل والی گاڑیوں پر پابندی

برلن (خصوصی رپورٹ) جرمنی میں حکومت نے سال 2030ءسے پٹرول اور ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں کی فروخت پر پابندی کا اعلان کردیا ہے۔ 2030ءسے پہلے بننے والی گاڑیوں کو چلنے کی اجازت ہوگی۔ جرمنی کی 16 ریاستوں نے متفقہ طور پر اس فیصلے کی منظوری دے دی ہے۔ جرمنی نے یورپی یونین سے بھی کہا ہے کہ یورپی ممالک میں پٹرول ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں پر پابندی لگائی جائے۔