تازہ تر ین

عوام کیلئے خوشخبری….پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حیران کمی

لاہور (خصوصی رپورٹ) عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 54ڈالر فی بیرل سے کم ہو کر 49ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہیں۔ پاکستان سمیت سنٹرل ایشیائی ممالک میں آئندہ دو ماہ کے اندر پٹرولیم مصنوعات 5تا 7روپے کم ہونے کی امید پیدا ہو گئی ہے۔ پٹرولیم ذرائع کے مطابق گزشتہ اجلاس میں اوپیک ممالک کی جانب سے تیل کی پروڈکشن کم کرنے کے فیصلے اور سپلائی کم کرنے سے تیل کی قیمتیں وقتی طور پر بڑھی ہیںتاکہ امریکہ نے روس کو معاشی و اقتصادی طور پر عالمی مارکیٹ میں نقصان پہنچانے کیلئے اپنی پروڈکشن میں اضافہ کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں تیل کی قیمتیں مزید کم ہونے سے پاکستان سمیت ترقی یافتہ ممالک کی معیشت کی بہتری میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے مسلسل شدت پسندانہ بیانات کے بعد گولڈ کی مانگ میں اضافہ بھی متوقع ہے۔ گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں گولڈ 12.60سے 12.10فی اونس تک پہنچ گیا ہے جس سے خریداروں نے ایک ہی روز میں اربوںکما لئے جبکہ سونے کے بڑے سرمایہ کاروں کو فروخت میں نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ دنیا میں سردی کا زور ٹوٹنے سے قبل تیل کی عالمی مارکیٹ میں مانگ میں کمی سے ڈیمانڈ کم جبکہ سپلائی زیادہ ہوئی ہے۔ امریکہ کی معیشت کا انحصار آئی ٹی‘ اسلحہ‘ گاڑیاں‘ فوڈ سمیت دیگر سیکٹرز کے علاوہ ڈالر میں وسیع کاروبار کے مواقع ہیں‘ جبکہ روس کی تجارت کا انحصار گیس اور تیل پر ہے۔ موجودہ حالات میں امریکہ روس کے مدمقابل تیل کی سپلائی میں میدان عمل میں آ چکا ہے جس سے تیل کے عالمی سرمایہ کار آئندہ دو ماہ میںتیل کی قیمتوں میں مزید کمی کی پیش گوئی کر رہے ہیں۔ ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ امریکہ کے سنٹرل فیڈرل ریزرو بینک کی سالانہ میٹنگ 15مارچ کو ہو رہی ہے جس میں شرح سود 0.50سے 0.75تک ہونے کا خدشہ ہے۔ اگر شرح سود بڑھ گئی تو دنیا میں دیگر کرنسی کے مقابلہ میںڈالر کا راج بڑھ جائے گا اور عالمی سرمایہ کار ڈالر کی خریدوفروخت میں دلچسپی لینا شروع کر دیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain