جودھ پور(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی جان کو خطرہ، بھارتی گینگسٹر نے قتل کی دھمکی دے دی، دبنگ خان کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجستھان کے شہر جودھ پور کے گینگسٹر لارنس بشنوئی نے بالی ووڈ دبنگ خان کو قتل کی دھمکی دی ہے، جس کے بعد سلمان خان کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا۔سلمان خان جودھ پور کی عدالت میں کالے ہرن کے شکار کے کیس کی سماعت کیلئے گئے تھے، جہاں انہیں مقامی غنڈے نے پولیس حراست میں ہونے کے باوجود قتل کرنے کی دھمکی دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ وہ گینگسٹر کی جانب سے دھمکیوں سے آگاہ ہیں اور سلمان خان کی سیکیورٹی کیلئے انتظامات کرلیے ہیں۔
