تازہ تر ین

خبریں کا ایک اور اعزاز ۔۔۔شہریوں کا خراج تحسین

لودھراں (رپورٹ امین چوہدری سے) ”خبریں“ کی خبر پر ایکشن DPOلودہراں امیر تیمور کے حکم پرمقامی پولیس تھانہ سٹی لودہراں کا جعلی پیر کی گرفتاری کیلئے جگہ جگہ چھاپے جعلی پیر بیویوں اور خلیفوں سمیت روپوش سیاسی و سماجی حلقوں نے ”خبریں“ کے اس کارنامے کو سراہا اور ضیاءشاہد صاحب کی لمبی عمر کیلئے دعائیں کیں۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز خبریں میں جعلی پیر بلال عرف بلالہ موچی کے چہرے کو بے نقاب کرنے کی خبر کے شائع ہونے پر پولیس حرکت میں آگئی DPOلودہراں امیر تیمور نے مقامی پولیس تھانہ سٹی لودہراں کے SHOرانا رئیس علی انصر اور SIمیاں سلیم کی سربراہی میں ایک ٹاسک فورس تیار کی جس نے اس ڈھونگی اور ڈبہ پیر اور اسکے خلیفوں اور اسکی بیویوں کی گرفتاری کیلئے لودہراں کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے لیکن جعلی پیر بلال عرف بلالہ موچی اپنے خلیفوں اور بیویوں سمیت روپوش ہو گیا سیاسی و سماجی حلقوں نے ”خبریں“ کے اس کارنامے اور جعلی پیر بلالہ موچی کے ڈھونگ بے نقاب کرنے پر مبارکباد دی MPAحلقہ پی پی 211سردار احمد خان بلوچ نے خبریں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خبریں وہ واحد اخبار ہے جو ہمیشہ چھپے ہوئے کرائمز کو اجاگر کر کے ان کے خلاف سیسہ پلائی کی دیوار بن کھڑا ہوتا ہے ضلعی صدر مسلم لیگ (ن) طاہر امیر خان غوری نے کہا کہ ”خبریں“ نے ہمیشہ جعلی اور ڈبہ پیروں کیخلاف جہاد کیا اور سادہ لوح افراد کو ان نا سوروں سے لٹنے سے بچایا سابق وفاقی وزیر مرزا ناصر بیگ نے کہا کہ ”خبریں“ میں جعلی پیر کی نشاندہی پر کئی گھرانے بربادی کی دہلیز سے بچ گئے ہیں صدر چیمبر آف کامرس شیخ عباس رضا نے کہا کہ ”خبریں“ جنوبی پنجاب کا وہ واحد اخبار ہے جو کہ ہمہ قسم کے مظالم کیخلاف ڈٹ کر کھڑا ہو جاتا ہے اور ملزمان کو بے نقاب کرتا ہے اور مظلومین کو انصاف انکی اہلیز پر فراہم کرواتا ہے چیئرمین میونسپل کمیٹی لودہراں شیخ افتخارالدین تاری نے کہا کہ جعلی پیر کے بارے میں ہو شرباءانکشافات خبریں میں شائع ہونے پر لودہراں کی عوام پر خبریں کا احسان ہے کہ خبریں کی وجہ سے اس ڈبہ پیر کا گھناو¿نا چہرہ سامنے آیا اور کئی گھرانے لٹنے سے بچ گئے چیئرمین PTIسیٹھ عبدالحمید نے کہا کہ ”خبریں“ نے ہمیشہ جعلی پیروں اور عطائیوںاور سود خوروں کیخلاف آواز بلند کی ہے اور انکو کیفرکردار تک پہنچایا تاجر راہنما فرحان امین چوہدری نے کہا کہ ”خبریں“ ہمیشہ مظلومین کی آواز بنا ہے اور جہاں ظلم وہاں خبریں کے سلوگن کو سچ ثابت کیا ہے امیر پرنسپل جامعہ سراج العلوم مولانا محمد میاں نے کہا کہ کہ میں شاباش دیتا ہوں ضیاءشاہد صاحب کو کہ جنھوں نے جعلی پیروں کو بے نقاب کر کے لودہراں کی عوام کو تباہی و بربادی سے بچایا ہے اور کمزور اعتقاد والے افراد کو جعلی اور ڈبہ پیروں سے بچاو¿ کیلئے ”خبریں“ کی کاوششوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اس کی علاوہ ملک عدنان ارائیں، چوہدری قمر اقبال، محمد ندیم، رانا عبدالکریم، راو¿ عرفان و دیگر ان نے بھی ”خبریں“ کی بے باک کاوش اور جعلی پیر کو بے نقاب کرنے پر زبردست مبارکباد دی اور خراج تحسین پیش کیا اور ضیا شاہد کی دراز عمری کی دعائیں دیںاور امید ظاہر کی کہ خبریں ایسے ہی ملک و قوم کے ناسوروں کیخلاف جہاد کرتا رہے گا اور لوگوں کے مکروہ چہرے بے نقاب کرتا رہے گا۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain