لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) بشریٰ مانیکا کے سابق خاوند خاور حیات مانیکا نے ایک نجی ٹی وی کو بتایا کہ وہ اپنی بیوی کو طلاق دے چکے ہوں۔ طلاق کے بعد مدت پوری ہونے کے بعد عمران خان نے شادی کی پیشکش کی۔ ان کی سابقہ بیوی ان دنوں لاہور میں اپنی والدہ کے ساتھ رہ رہی ہے۔ انہوں نے کہا دونوں میاں بیوی روحانیت میں عمل دخل تھا۔ تین سال قبل عمران خان نے ان کے ہاتھ پر بیعت کی جس کے بعد میاں بیوی میں اختلافات شروع ہو گئے حالانکہ اس سے قبل انہوں نے تیس برس تک خوشگوار ازدواجی زندگی گزاری تھی۔ اختلافات کے بعد انہوں نے بشریٰ کو طلاق دے دی۔ خاور مانیکا کے مطابق یہ غلط ہے کہ بشری نے ان سے خلعٰ لی ہے۔بشریٰ مانیکا کے سابق شوہر خاورفرید مانیکا نے عمران خان کی وجہ سے ان کے گھر میں تنازعہ کی خبر کو من گھڑت اور جھوٹی قرار دیدیا۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بشریٰ مانیکا سے زیادہ نیک اور پرہیزگار خاتون کبھی نہیں دیکھی عمران خان بھلے آدمی ہیں ان کا ہمارے گھر سے روحانی تعلق ہے ہمارے خاندان سے متعلق خبروں سے شدید دکھ ہوا۔ خاص طور پر ایک نجی چینل اس حوالے سے جھوٹی خبریں چلارہا ہے۔ میں اس کا نوٹس لیتے ہوئے سختی سے تردید کرتا ہوں۔ایک اور چینل کے مطابق خاور مانیکا نے کہا ہے کہ عمران خان ہمارے گھر کو مرشد خانہ سمجھتے ہیں، عمران خان جیسا بھلا آدمی اور بشریٰ جیسی نیک عورت نہیں دیکھی، ایسی خاتون کی ذات پر تبصرہ قابل افسوس ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ میں خود سے اور اپنی سابق اہلیہ سے منسوب باتوں کو مسترد کرتا ہوں۔ مختلف خبروں نے ہمارے گھر کو کشمکش میں ڈال رکھا ہے۔ میں نے سابق اہلیہ بشریٰ جیسی نیک اور پاک بیوی زندگی میں نہیں دیکھی اور ایسی خاتون کی ذات پر تبصرہ قابل افسوس ہے۔ دوسری جانب بشریٰ مانیکا کے بیٹے کا بھی ایک ویڈیو بیان سامنے آیا ہے جس میں موسیٰ مانیکا نے کہا ہے کہ میری والدہ کو کسی نے جائے نماز اور برقع کے سوا نہیں دیکھا وہ ہر وقت اللہ کا ورد کرتی رہتی ہیں۔ میری والدہ کے نکاح کی خبر جھوٹ ہے کچھ پتہ نہیں لوگ کہاں سے باتیں گھڑ لیتے ہیں۔
