اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان حکومت کے خلاف جو کچھ بھی ہو رہا ہے اسے شہباز شریف کی سپورٹ حاصل ہے۔ وزیر اعظم شاہد خاقان کے خلاف ایل این جی مقدمہ کھلنے والا ہے تیاری کریں۔ یہ انکشافات سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیے۔ انہوں نے کہا کہ نواز اور شہباز میں معاملات بہت خراب ہو چکے ہیں۔ اس وقت شہباز چاہتا ہے کہ بلوچستان حکومت گر جائے۔ ایل این جی معاہدہ کو پراسرار طور پر چھاپا گیا۔ نیب نے اس کی تحقیقات کی اور بعض لوگوں کے نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی۔ تاہم معاملہ کو دبا دیا گیا اب پھر ساری ہفتے دو چار دن میں ایل این جی کیس دوبارہ کھل جائے گا اور نیب ریفرنس تیار کر کے بھجوائے گی۔ وزیر اعظم خاقان عباسی اپنے قانونی ماہرین کو تیار کر لیں۔ قطر کے ساتھ ہونے والا معاہدہ جیسے ایٹمی راز کی طرح چھپا کر رکھا گیاں سامنے آنے والا ہے۔ ریاست نے آگے بڑھنا ہے تو بلا امتیاز اور بے رحمانہ احتساب کرنا ہو گا۔
