تازہ تر ین

پاکستان سے کشیدگی ۔۔امریکی پریشان ۔۔وجہ سامنے آگئی

لاہور (خصوصی رپورٹ) ٹرمپ کی غیر ذمہ دارانہ بیان بازی اور ممکنہ اقتصادی پابندیوں کی صورت میں پاکستان میں اربوں کی سرمایہ کاری کر کے کھربوں کمانے والی امریکی کمپنیاں پریشانی کا شکار ہو گئیں، ساڑھے 5 ارب ڈالر کی پاک امریکہ باہمی تجارت بھی خطرے میں پڑھ گئی، امریکہ کی پاکستان کو برآمدات میں ایک سال کے دوران 14 فیصد سے زائد اضافہ ہوا۔ دستاویزات کے مطابق پاکستان اور امریکہ کے درمیان باہمی تجارت ساڑھے 5 ارب ڈالر سے زائد ہے، 2 ارب ڈالر سے زائد درآمدات جبکہ 3 ارب ڈالر سے زائد برآمدات ہیں، اس طرح پاکستان کو ایک ارب ڈالر سے زائد تجارتی منافع ہے، پاکستان امریکہ کا 57 واں بڑا تجارتی پارٹنر ہے، امریکہ کی پاکستان کو برآمدات میں ایک سال کے دوران 14 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا۔ گزشتہ سال امریکہ نے پاکستان کو 297 ملین ڈالر کی مشینری، 246 ملین ڈالر کے جہاز، 203 ملین ڈالر کا کاٹن، آئرن اور سٹیل 180 ملین ڈالر اور سبزیوں، فروٹس اور دیگر اشیاء135 ملین ڈالر کی برآمد کیں۔ پاکستان نے امریکہ کو گزشتہ سال 3.4 ارب ڈالر کی مصنوعات برآمد کی ہیں جو ایک سال میں 6.9 فیصد کم ہو گئیں، پاکستان نے ٹیکسٹائل اشیاء1.3 ارب ڈالر، بنی ہوئی اشیاء519 ملین ڈالر، 113 ملین ڈالر کی لیدر مصنوعات جبکہ 99 ملین ڈالر کی کاٹن برآمد کی۔ امریکہ سے تعلقات میں کشیدگی بڑھنے اور اقتصادی پابندیوں کی صورت میں پاکستان کی 3 ارب ڈالر کی برآمدات متاثر ہونگی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والی امریکی کمپنیاں بھی پریشانی کا شکار ہیں، اس وقت پاکستان میں 5 درجن سے زائد امریکی کمپنیاں کام کر رہی ہیں جنہوں نے پاکستان میں صرف 750 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جبکہ ہر سال اربوں ڈالر کی کمائی کر رہی ہیں، ان کی آمدن کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ہر سال امریکی کمپنیاں 4 کھرب روپے کا ریونیو جمع کراتی ہیں۔ سابق صدر ایف سی سی آئی زبیر ملک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امریکہ کے چنگل سے نکلنے کیلئے نئی میڈیاں تلاش کرنا ہونگی، تجارتی حجم بڑھانا دونوں ممالک کے مفاد میں ہو گا گزشتہ 5 برس سے 5 ارب ڈالر کی سطح پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو چین سے کئے گئے معاہدہ کی طرح دیگر ممالک سے بھی کرنسی کے تبادلہ کے معاہدے کرنا ہونگے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain