سرگودھا (نیا اخبار رپورٹ) وزیر مملکت مذہبی امور پیر امین الحسنات اپنے روحانی پیر کا ساتھ دینگے یا سیاسی پیر کا، یہ سوال سیاسی حلقوں میں سرگرم رہا۔ پیرامین الحسنات نے چند روز قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنے روحانی پیر ، پیر حمید الدین سیالوی کی کال پر نہ صرف مستعفی ہوسکتے ہیں بلکہ لاہور میں ہونے والے احتجاج میں بھی شریک ہونگے مگر کوٹ مومن جلسہ میں انہوں نے میاںنوازشریف کے سامنے ان کا ہر حال میں ساتھ دینے کا اعلان کردیا۔ پیر حمید الدین سیالوی کے چاہنے والوں کا کہنا ہے کہ سیاست عارضی چیز جبکہ روحانیت ہمیشہ کیلئے ہوتی ہے، اگر پیر امین الحسنات نے فوری استعفیٰ نہ دیا تو وہ اپنے روحانی مرشد کو ناراض کرلیں گے جس کا انہیں نقصان ہوگا۔