تازہ تر ین

حسین حقانی اپنی حرکتوں سے باز نہ آیا

نئی دہلی(خصوصی رپورٹ)امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر اور میمو گیٹ سکینڈل کے اہم کردار حسین حقانی نے کہا ہے کہ پاکستان کو بھارت کیساتھ اچھے تعلقات قائم کرنے کے لئے حافظ سعید اور دوسرے دہشتگرد گروپوں کے خلاف لازمی کارروائی کرنا ہوگی۔گزشتہ روز بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسین حقانی نے پاکستان کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے کہاکہ بھارت کیساتھ اچھے تعلقات کے لئے پاکستان کو اپنے رویے میں تبدیلی لانا ہوگی۔انہوں نے بھارت کی ہی زبان بولتے ہوئے سارا ملبہ پاکستان پر ڈال دیا اور مزید کہا کہ پوری دنیا میں پاکستان نے جو اپنی منفی امیج بنائی ہوئی ہے وہ اس کی اپنی غلطیوں کی وجہ سے ہے اور اگر اس منفی تاثر کو ختم کرنا ہے تو اپنے ایجنڈے کو تبدیل کرنا ہو گا اور ہمیں ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات کے لئے حافظ سعید اور دوسرے دہشتگرد گروپوں کے خلاف کارروائی کرنا ہوگی تاکہ پوری دنیا کے سامنے میں ہمارا امیج مثبت جائے۔مسئلہ کشمیر پر بات کرتے ہوئے حسین حقانی کا کہنا تھا کہ پاک بھارت بہتر تعلقات کے لئے کشمیر کے مسئلے کو حل کرنا بہت ضروری ہے۔ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات کے سوال کا جواب دیتے ہوئے سابق سفیرکا کہنا تھا کہ چین پاکستان کی اس لئے حمایت کرتا ہے کیونکہ وہ بھارت پر دباو ڈالنا چاہتا ہے۔آخر میں امریکہ کے بارے بات کرتے ہوئے حسین حقانی نے کہا کہ امریکہ کو پاکستان کے ساتھ کوئی خاص لگا ونہیں ہے ،یہ سب اس لئے ہے کیونکہ دونوں کے ایک دوسرے کے ساتھ مفادات جڑے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain