چکوال (ویب ڈیسک)پی پی 20 چکوال ضمنی الیکشن کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج سامنے آگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے حلقہ پی پی 20 چکوال میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج سامنے آگئے ہیں۔ سامنے آنے والے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار چودھری حیدرسلطان نے 60 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کر لی ہے۔ جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار راجہ طارق افضل 40 ہزار ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ اس الیکشن میں تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ کے امیدوار بھی 12 ہزار ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
