لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) حساس اداروں کی ٹیم ننھی مقتولہ زینب کے گھر پہنچ گئی، ٹیم نے واقعہ کے حوالے سے متاثرہ خاندان کے بیانات قلمبند کئے، نجی ٹی وی کے مطابق حساس اداروں نے قصور میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی7 سالہ زینب کیس کی تحقیقات شروع کردی، حساس اداروں کی ٹیم متاثرہ خاندان کے گھر پہنچی اور بیانات قلمبند کئے، سکیورٹی اہلکاروں نے شواہد اکٹھے کرنے شروع کردیئے۔