تازہ تر ین

نواز، شہباز ملاقات ,اندرونی کہانی سامنے آگئی

لاہور(آئی اےن پی) مسلم لیگ (ن) کے صدر مےاں نوازشر یف سے وزیر اعلی شہباز شریف کی2گھنٹے سے زائدتک ملک کے سےاسی حالات اور بلوچستان حکومت کی تبدےلی سمےت دےگر امور کے حوالے سے مشاورت کی گئی ‘اپوزےشن جماعتوں کے17جنوری کو لاہور مےں ہونےوالے احتجاج سے آئےنی اور جمہوری طر ےقے سے نمٹنے کے حوالے سے بھی حکمت عملی بنائی گئی ‘توڑ پھوڑ اور قانون کوہاتھ مےں لےنے والوں کے خلاف سخت اےکشن لےا جائےگا ۔میڈےا رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز مےاں نوازشر ےف سے ملاقات کےلئے وزےر اعلی شہبا زشر ےف جاتی امراءرائے ونڈ پہنچے جہاں ملک کی موجودہ سےاسی صورتحال ‘آئندہ عام انتخابات ‘(ن) لےگ کی عوام رابطہ مہم اور اپوزےشن جماعتوں کے احتجاج سمےت دےگر اےشوز کے حوالے سے بات چےت اور مشاورت کی گئی جبکہ اس موقعہ پر مر یم نوازشر یف اور سلمان شہبا زشر ےف بھی موجود تھے اور ملاقات کے دوران دونوں قائدےن نے ےہ طے کےا کہ 17جنوری کو آئےن وقانون کے مطابق احتجاج کر نے کی ہرکسی کو اجازت ہوگی مگر کسی کو قانون ہاتھ مےں لےنے کی اجازت نہےں دی جائےگی وزیراعلیٰ شہباز شریف نے نواز شریف کو قصور میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی سات سالہ زینب کے کیس میں اب تک ہونے والی پیشرفت سے بھی آگاہ کیا شہباز شریف نے میٹرو ٹرین منصوبے سمیت صوبے میں جاری دیگر ترقیاتی منصوبوں پر بھی بریفنگ دی جبکہ اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے مےاں نوازشر یف کے کہا کہ (ن) لےگ کی حکومت چاروں سالوں سے دھر نوں اور احتجاج کا سامنا کر رہی ہےں ہماری توجہ صرف ملک وقو م کی خدمت پر مر کوز ہے اور سازشی عناصرف اپنے عزائم مےں کسی صورت کامےاب نہےں ہوں گے اور آئندہ عام انتخابات مےں عوام انکو ووٹ کی طاقت سے مسترد کر دےں گے ۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain