تازہ تر ین

شادی کے وقت علامہ کے سوال پر عمران کا حیران کن جواب ، اہم دعوی سامنے آ گیا

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی تیسری شادی کے حوالے سے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنمااپنے اپنے انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کر رہے ہیں لیکن اب صوبائی وزیر رانا ثنا اللہ نے ایسا لطیفہ سنا دیا کہ آپ بھی بے اختیار ہنس پڑیں گے ۔میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی تیسری شادی کے بعد مارکیٹ میں نیا لطیفہ آگیا ہے ۔رانا ثنا اللہ نے لطیفہ سناتے ہوئے کہا کہ شادی کے وقت علامہ صاحب نے پوچھا کے لڑکا کیا کرتا ہے تو جواب آیا کہ نواز شریف کو تنگ ۔یہ بات کر تے ہوئے رانا ثنا اللہ خود بھی مسکرانے لگے۔انہوں نے مزید کہا کہ طاہر القادری کا کنٹینر پر چڑھنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا ،اپوزیشن جماعتیں مل کر قادری صاحب کو باہر نکال رہی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain