تازہ تر ین

حکومت کا قومی ادارے بیچنے کا فیصلہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے عام انتخابات سے قبل پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کو فروخت کرنے کا منصوبہ بنالیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز کا غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھاکہ حکومت نے پی آئی اے کو فروخت کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے جسے کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گاجبکہ منصوبے کے تحت ایئرلائن کو پی آئی اے کے دیگر شعبوں بشمول ہوٹلز، کیٹرنگ ، مینٹینینس سے الگ کرنے پر توجہ دی جائے گی اوربعدازاں مرکزی ایئرلائن کو فروخت کردیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ قومی ایئر لائن کو دانیال عزیز نے کہا کہ پی آئی اے فروخت کرنے کا منصوبہ اگلے ہفتے کابینہ کمیٹی میں پیش کیے جانیکا امکان ہے جبکہ عام انتخابات سے پہلے فروخت کی کوشش کریں گے۔یہی نہیں وزیر برائے نجکاری کا مزید کہناتھا کہ پاکستان سٹیل ملز کو خریدنے میں بھی دلچسپی ظاہر کی جارہی ہے۔ دوسری جانب ایک انگریزی اخبار کی رپورٹ میں نام لیے بغیر ایک آفیشل کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ماضی میں امارات اور اتحاد ایئرلائن پی آئی اے کو خریدنے میں دلچسپی ظاہر کرچکے ہیں تاہم 2016 میں حکومت نجکاری سے پیچھے ہٹ گئی۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain