تازہ تر ین

فیس بک پر دوستی اور نازیبا ویڈیو بنانیوالے گروہ کا انکشاف

منڈی بہاﺅالدین(بیورورپورٹ)فیس بک پردوستی کرکے نوعمرلڑکوں کے ساتھ ذیادتی کرکے انکی ویڈیوبنانے والے گینگ کاانکشاف،تین طالب علم بچوں کاوالدین کے ساتھ کالج چوک میں ٹائرجلاکراحتجاجی مظاہرہ،پولیس کے ساتھ مذاکرات ناکام،ملزمان زیادتی کرنے کے بعدبچوں سے بھتہ بھی وصول کرتے تھے،اوربھی بچے اس گینگ کی درندگی کاشکارہوئے ہیں لیکن وہ خوف اورعزت کی وجہ سے سامنے نہیں آناچاہتے ۔ورثاکی میڈیاسے گفتگو۔تفصیلات کے مطابق شہرمیں فیس بک کے ذریعے نوعمرلڑکوں کودوستی کاجھانسہ دیکردعوت دیکرہوٹل میں بلاکرذیادتی کانشانہ بنانے والے گینگ کاانکشاف ہواہے،محلہ گوڑھاکے رہائشی تین لڑکوں کی گذشتہ تین ماہ سے زاہد نامی نوجوان کے ساتھ فیس بک پرہوئی ۔ ان تینوں دوستوں جن کی عمریں 13سے 14سال کے درمیان ہیں، دعوت دیکرصدربازارچوک میں واقعہ ایک ہوٹل کے کمرے میں بلوایاگیاجہاں انکے ساتھ اسلحہ کی نوک پرزیادتی کرنے کے بعدانکی ویڈیو بنائی گئی، ملزمان تین ماہ سے ان بچوں سے ویڈیوفیس بک پرڈالنے کی دھمکی دیکربھتہ بھی وصول کررہے تھے،پولیس سٹی تھانہ کی جانب سے کاروائی نہ کرنے پرتینوں بچوں اورانکے ورثانے کالج چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیااورٹائرجلاکررودکربلاک کردیا،ان کاکہناتھاکہ انہیں سپریم کورٹ اورآرمی چیف کی جانب سے زینب کیس کانوٹس لینے پرحوصلہ ملااوروہ اپنے والدین کی بے عزتی کی وجہ سے سامنے نہیں آرہے تھے لیکن ملزمان کی جانب سے دھمکیوں اوربلیک میلنگ کاسلسلہ بڑھنے پرانہیں اپنے تحفظ کیلئے سامنے آناپڑاہے،پولیس نے ورثاکے ساتھ مذاکرات کئے جوکامیاب نہیں ہوسکے،مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہمارے بچوں کے ساتھ ظلم ہواہے اوروہ سپریم کورٹ سے انسانی ہمدردی کے نام پراپیل کرتے ہیں کہ انہیں انصاف دیاجائے اوربااثرملزمان کوگرفتارکیاجائے،پولیس نے ایک بچے کے ساتھ زیادتی کی ایف آئی آردرج کرلی ہے جبکہ متاثرہ دوطالب علموں نے اپنے مقدمہ کے درج ہونے کامطالبہ کیاہے،بچوں کاکہناہے کہ اوربھی بچے اس گینگ کی درندگی کانشانہ بنے ہیں لیکن وہ عزت کی وجہ سے سامنے آنے سے گریزاں ہیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain