تازہ تر ین

میگا پرا جیکٹس میں ہیرا پھیری ،سنسنی خیز انکشافات

لاہور(نیا اخبار رپورٹ)میگا پراجیکٹس میں ہونیوالی بے ضابطگیوں کا کیس میڈیا منظر عام پر لے آیا اور انکشاف ہوا ہے کہ جیل روڈ کی تعمیر کے دوران ایک ہی کام کی 2 بار ادائیگیاں کی گئیں۔معلوم ہوا ہے کہ 2014 ءمیں ڈائریکٹر انجینئرنگ ٹیپا مظہر حیات نے جیو ٹیک سوئل کا ٹھیکہ نیسپاک کو 67 لاکھ 26 ہزار روپے میں دیا اور اس کی مد میں چار لاکھ پچاس ہزار روپے کی ادائیگی بھی کر دی گئی ۔تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ 21 جون 2014 ءکو جیو ٹیک سوئل کی مد میں دوسری کمپنی کو بھی ادائیگی کی گئی ۔دستاویزات کے مطابق ڈائریکٹر ٹیپا کے حکم پر حفیظ ایسوسی ایٹس کو 4 لاکھ 50 ہزار کی ادائیگی کی گئی ۔ دوسری جانب میگا پراجیکٹ میں ہیر پھیر کرنے پر محکمہ آڈٹ نے اعتراض لگا دیا جبکہ سیکرٹری ہاﺅسنگ نے معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain