تازہ تر ین

عوامی تحریک کے احتجاج کیخلاف حکومت کا خفیہ پلان سامنے آگیا

لاہور (خصوصی رپورٹ) عوامی تحریک کے 17جنوری کو مال روڈ پر احتجاج سے نمٹنے کے لئے لاہور پولیس نے کمر کس لی ہے۔ جس کے لئے سی سی پی او لاہور کے دفتر میں کنٹرول روم قائم، شرپسندوں پر کڑی نظر، تھانوں میں آنسو گیس کے نئے شیل سمیت اینٹی رائٹ کا سامان پہنچا دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خفیہ اداروں نے لاہور پولیس کو ایک رپورٹ میں آگاہ کیا ہے کہ 17 جنوری کو عوامی تحریک کے مال روڈ پر ہونے والے احتجاج کو پرتشدد واقعات میں تبدیل کرنے کے لئے بعض شرپسند عناصر سرگرم ہو گئے ہیں‘ جس میں ممکنہ شرپسندی پھیلائی جا سکتی ہے اور اس میں قانون میں ہاتھ میں لینے کے ساتھ ساتھ سرکاری و غیرسرکاری املاک کو بھی نقصان پہنچایا جا سکتا ہے جبکہ ڈیوٹی پرموجود پولیس اہلکاروں ممکنہ حملے کی بھی رپورٹ دی گئی ہے۔ جس پر لاہور پولیس نے عوامی تحریک کے 17 جنوری کو مال روڈ پر ہونے والے احتجاج سے نمٹنے کے لئے اقدامات اور انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے جس میں لاہور پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور آج سے لاہور کے تمام تھانوں میں آنسو گیس اور اینٹی رائٹ کا سامان پہنچا دیا گیا ہے جبکہ لاہور سمیت فیصل آباد، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، ملتان اور ساہیوال سمیت پنجاب کے 20 اضلاع سے ڈی پی اوز کی خدمات طلب کر لی گئی ہیں اور ان اضلاع میں تعینات ایلیٹ فورس اور کمانڈوز سمیت اینٹی رائٹ کے تربیت دستے بھی طلب کر لئے گئے ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آج سے مال روڈ سمیت اہم شاہراہوں اور چوراہوں میں پولیس کے کمانڈوز اور تربیت یافتہ اہلکار تعینات ہوں گے اور گاڑیوں پر میگا فون کا استعمال کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی بھی قسم کے ممکنہ واقعہ سے نمٹنے اور ہجوم کو منتشر کرنے کے لئے اینٹی رائٹ فورس اپنا کردار ادا کرے گی جس کے لئے لاہور کے ہر تھانہ میں 23اہلکاروں پر مشتمل خصوصی دستے ریزرو کے طور پر موجود ہوں گے اور ان اہلکاروں کے پاس آنسو گیس اور اینٹی رائٹ کا سامان وافر مقدار میں موجود ہو گا۔ اس حوالے سے سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین کا کہنا ہے کہ عوامی تحریک کے احتجاج کے دوران ممکنہ شرپسندی پر کڑی نظر رکھی جائے گی اور اس کے لئے سول لائن ڈویژن اور سٹی ڈویژن سمیت دیگر پولیس کی ڈویژنوں میں ہوٹلوں، گیسٹ ہاﺅسز اور سراﺅں میں سرچ آپریشن بھی کئے جا رہے ہیں جبکہ 17 جنوری کو ہجوم اور مظاہرین سے نمٹنے کے لئے لاہور پولیس کو پرانے شیل کی جگہ آنسو گیس کے نئے شیل فراہم کر دئیے گئے ہیں۔ اس سلسلہ میں ڈی آئی جی آپریشن سمیت پنجاب کے 20 سے زائد ڈی پی اوز کی خدمات حاصل کی گئی ہیں اور پولیس لائنز سمیت دیگر اضلاع سے اضافی نفری بھی طلب کر لی گئی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain