تازہ تر ین

ویمن سیفٹی کیلئے حیران کن اقدام

لاہور (نیا اخبار رپورٹ) پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے خواتین کے لئے ویمن سیفٹی ایپ متعارف کرا دی۔ ایپ کو ڈاﺅن لوڈ کرنے والی خواتین صارفین کو بوقت ضرورت ڈولفن فورس کی فوری مدد حاصل ہو سکے گی۔ سیف سٹی حکام کے مطابق یہ ایپ اینڈ رائیڈ فون
میںانسٹال کی جا سکتی ہے۔ ایپ ڈاﺅن لوڈ کرنے والی خواتین صارفین کو فوری مدد ڈولفن فورس کے ذریعے دی جا سکے گی اور ایمرجنسی میں تمام رجسٹرڈ صارفین کو پنجاب پولیس کی جانب سے بھی فوری مدد فراہم کی جائے گی۔ ایپ کے ذریعے خواتین محفوظ مقامات کی نشاندہی بھی کر سکتی ہیں۔ خواتین کے لئے محفوظ سفر کی منصوبہ بندی، ہنگامی ردعمل بٹن، جنسی طور پر ہراساں کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی اور شعور کی بیداری جیسی خصوصیات ایپ مین شامل کی گئی ہیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain