تازہ تر ین

رائٹر گروپ کا اجلاس‘ آئندہ کے لائحہ عمل پر غور‘ مختلف کمیٹیاں تشکیل

لاہور (چوہدری محمد شفیق سے) لاہور پریس کلب رائٹر گروپ کا اجلاس چیئرمین زاہد شفیق طیب کی زیرصدارت قاسمو پولیٹن کلب میں ہوا۔ اجلاس میں نومنتخب باڈی کی طرف سے جاری ہونے والے ہینڈآﺅٹ میں ہارنے والے گروپوں کے بارے میں طوفان بدتمیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جس بازاری زبان کا استعمال کیا گیا وہ شرمناک ہی نہیں قابل مذمت بھی ہے۔ شرپسند‘ جعلساز کہہ کران گروپوں کو ملنے والے مینڈیٹ کی توہین کر کے ایک سالہ مینڈیٹ ملنے پر باڈی نے قیامت تک کے اقدامات پر مبنی فیصلے جاری کردیئے۔ اس موقع پر امجد فاروق کلو‘ اعجاز بٹ کی غیرآئینی طور پر تاحیات ممبرشپ منسوخ کر کے عدالت کے حکم امتناعی کا بھی مذاق اڑایا گیا۔ ماضی میں بھی موجودہ گروپ کی انہی بچگانہ حرکتوں کے باعث لاہور ہائیکورٹ نے لاہور پریس کلب کو سیل کرنے کے احکامات جاری کئے تھے لیکن سینئر کی مداخلت کے باعث عدالت میں معافی نامہ لکھ کردینے کے باعث عدالت نے اپنے احکامات واپس لئے تھے۔ رائٹر گروپ کے اجلاس میں الیکشن 2018ءکے نتائج‘ آئندہ کے لائحہ عمل‘ پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات‘ اخباری صنعت کی مختلف تنظیموں سے روابط‘ متحدہ اپوزیشن کے اجلاس میں شرکت بارے غور‘ بی بلاک کے قبضوں‘ ایف بلاک کے الاٹمنٹ لیٹر‘ فیز سیکنڈ‘ صحافی کالونی میں ڈویلپمنٹ‘ ایسوسی ایٹ ممبرشپ کی فیس 5ہزار‘ کونسل ممبرشپ فیس 10ہزار کرنے کی تجویز‘ مخالف ممبران کے خلاف آئین کو طاقت کے بل بوتے پر بلڈوز کرتے ہوئے ذاتی پسند و ناپسند پر انتقامی کارروائیاں کلب کی عظیم روایات کو تباہ کرنے کے مترادف ہیں۔ رائٹر گروپ کے اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ماضی کی طرح آئندہ بھی غیرجمہوری‘ غیرآئینی‘ غیرقانونی اقدامات کی ڈٹ کر بھرپور مخالفت کی جائے گی۔ اجلاس میں تقریبات‘ لٹریری‘ سیاسی‘ اقتصادی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔ اجلاس میں صفدر ماہی‘ یوسف پنجابی نے بالترتیب صوفیانہ کلام پیش کیا اور پنجابی کلچر پر روشنی ڈالی جبکہ مشتاق خان نے اہم تجاویز دیں۔ اجلاس میں امجد فاروق کلو‘ ستار چودھری‘ ناصر محمود‘ فرخ علی‘ سید بابر شاہ‘ طارق شاہد ستی‘ رﺅف خان‘ قیصر مغل‘درخشندہ علمدار‘ ناصر محمود‘ آصف شہزاد‘ تصور حسین شہزاد‘ زاہد وقاص‘ کاشف محمود‘ خواجہ خالد‘ بابر محمود‘ وسیم سرحدی‘ معظم خلیل نے شرکت کی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain