اسلام آباد (ویب ڈیسک ) چوہدری نثار نے سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ پرویز رشید کا مسلم لیگ ن سے واجبی تعلق ہے ،ایسے شخص کی مضحکہ خیز باتوں کا جواب دینا ضروری نہیں سمجھتا۔ نجی ٹی وی کے مطابق چوہدری نثار کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہکونسلر کا الیکشن نہ لڑنے والا پارٹی کا پردھان منتری بن بیٹھا ہے ،وزیراعظم اور نوازشریف ڈان لیکس رپورٹ منظر عام پر لانے کا حکم دیں ،ڈان لیکس رپورٹ سامنے آنے پر اس کے کرتوت سامنے آ جائیں گے۔ ڈان لیکس کے معاملے پر چودھری نثار فوج کے ایک گروہ کو خوش کرنا چاہتے تھے، پارٹی میں میرا ووٹ اس حق میں ہو گا کہ چودھری نثار کو پارٹی سے نکال دیا جائے۔
