تازہ تر ین

کے پی کے اسمبلی تحلیل۔۔۔تحریک انصاف کے بڑوں کی بڑی بیٹھک

پشاور (ویب ڈیسک ) خیبرپختوںخواہ اسمبلی کو تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 17 جنوری کو پاکستان عوامی تحریک کے احتجاج میں پوری قوت سے شرکت کریں گے۔ اس مرتبہ حکومت کیخلاف پورا زور لگایا جائے گا۔ فواد چوہدری نے مزید بتایا ہے کہ حکومت کیخلاف پارٹی کی قیادت نے مختلف آپشنز پر غور کر رکھا ہے۔ ضرورت پڑنے پر خیبرپختوںخواہ اسمبلی کو بھی تحلیل کر دیا جائے گا۔ اس حوالے سے پارٹی قیادت میں اتفاق رائے طے پا چکا ہے۔ واضح رہے کہ خیبرپختوںخوہ اسمبلی کی تحلیل کے باعث سینیٹ لیکشن کھٹائی میں پڑ جائیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain