پشاور (خصوصی رپورٹ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کرک کے دورہ کے موقع پر صحافیوں کی نشاندہی پر نوٹس لے کر صاف پانی کی عدم فراہمی اور ہسپتالوں میں مویشیوں کے گھومنے پھر نے کی شکایت کا نوٹس لے لیا۔ عمران خان کے دورہ کے موقع پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ کرک میں 200 سے زائد ٹیوب ویل شمسی توانائی سے چلیں گے جس پر مقامی صحافی نے بتایا کے ایسے ٹیوب ویل تو چار سال میں نظر نہیں آئے تا ہم کرک میں ایسے تالاب ضرور موجود ہیں جہاں جانور پانی پیتے ہیں اور علاقہ مکین بھی صحت کی سہولیات کا ذکر ہوا تو مقامی صحافی نے ایک ایسی ویڈیو دکھانے کی کوشش کی جس میں ڈسٹرکٹ ہسپتال کے اندر مویشیوں کو گھومتے پھرتے دکھایا گیا تھا جس پر عمران خان نے وہ ویڈیو بھیجنے کا کہا عمران خان کو یہ بھی بتایا گیا کہ فکرک کے پانی میں تابکار غصر شامل ہے جس سے علاقہ میں سرطان کی شرح بڑھ گئی جس پر انہوں نے چیف سیکرٹری سے انکوائری کرانے یقین دہانی کرائی۔
