کراچی (ویب ڈیسک) معروف پاکستانی ماڈل و اداکارہ فریحہ الطاف کا کہنا ہے کہ بچپن میں ان کے ساتھ بھی جنسی ہراسگی کا واقعہ پیش آیا جس پر ان کے والدین نے تو ایکشن لیا لیکن سب لوگ مجھے شرمندگی سے بچانے کیلئے خاموش ہی رہے۔فریحہ الطاف نے ٹوئٹر پر خود کے ساتھ پیش آنے والا جنسی ہراسگی کا واقعہ بیان کیا اور کہا کہ جب وہ 6 سال کی تھیں تو انہیں ان کے خانساماں نے ہراساں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے پر ان کے والدین نے ایکشن تو لیا لیکن میری عزت کی خاطر تمام لوگوں نے خاموشی اختیار کیے رکھی ۔
