ملتان ; سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کی صاحبزادی کی شادی تقریب 3فروری کو ہو گی۔ تقریب میں سابق وزیراعظم میاں نوازشریف، مریم نوازشریف، وزراءاعلیٰ، گورنر پنجاب، گورنر سندھ سمیت اہم سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق سیاسی وسماجی شخصیات کو شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے دعوت نامے ارسال کردئیے گئے ہیں۔