اسلام آباد: (ویب سائٹ) چیئرمین نادرا نے اپنے ادارے کے منیجر سید مظفر علی شاہ کو نوکری سے برخاست کر دیا ہے۔ جنرل منیجر نادرا پر لگائے گئے تمام الزامات دوران تحقیقات درست ثابت ہوئے تھے۔جنرل منیجر نادرا سید مظفر علی شاہ کیخلاف دوران ملازمت اختیارات سے تجاوز کا الزام ثابت ہونے پر انھیں نوکری سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈی جی نادرا شواہد اور گواہان کے بیانات کا تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہے۔سید مظفر علی شاہ نے دوران تحقیقات سرد مہری کا مظاہرہ اور ٹال مٹول سے کام لیا۔ تحقیقات نادرا کے تین سینئر ڈائریکٹر جنرل پر مشتمل کمیٹی نے کیں۔ چیئرمین نادرا نے سید مظفر شاہ کو تحقیقاتی کمیٹی کی سفارش پر نوکری سے برخاست کیا۔ اس سے پہلے ڈی جی نادرا کو ادارے کی خاتون اہلکار کو جنسی طور پر ہراساں کرنے پر او ایس ڈی بنایا گیا تھا۔
