وینگری (ویب ڈیسک ) نیوزی لینڈ میں جاری انڈر 19 ورلڈکپ میں پاکستان نے سری لنکا کو 3 وکٹوں سے ہرا دیا۔وینگری میں انڈر 19 ورلڈکپ کا اٹھارہواں میچ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا گیا، آئی لینڈرز نے 189 رنز کا ہدف دیا، جواب میں پاکستانی جونیئر کھلاڑیوں نے بڑی مزاحمت اور ہمت دکھائی۔ علی زریاب آصف 59 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ اس شاندار کارکردگی پر انہیں مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔
