لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق پاکستانی ٹیم کے منیجر اظہر زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان فیلڈنگ، باﺅلنگ اور بیٹنگ تینوں میں بری طرح ناکام ہو چکا ہے۔ چینل ۵ کے پروگرام گگلی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پروفیشنل کھلاڑی ایسے نہیں کھیلتے ہیں ان میچز کیلئے ٹیم میں کوئی محنت، ہوم ورک اور مینجمنٹ نظر نہیں آئی ہے۔ کرکٹ بورڈ کیلئے یہ لمحہ فکریہ ہے کرکٹ بورڈ کو کھلاڑیوں کا انتخاب سوچ سمجھ کر کرنا چاہیے ان پانچوں ون ڈے میں کوئی سنجیدگی اور جذبہ نظر نہیں آیا۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر اکرم رضا نے کہا ہے کہ کرکٹ کے دوران کبھی کبھار خوش قسمتی سے پچز اچھی مل جاتی ہیں اور زیادہ محنت کے بغیر قومی ٹیم میچ جیت جاتی ہے لیکن نیوزی لینڈ کیلئے کوئی تیاری نہیں کی گئی ہے اس میں کھلاڑیوں نے غیرسنجیدگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ حفیظ کی جرا¿ت نہیں ہے کہ اوپننگ کیلئے کہا جائے اور وہ منع کر دے۔ اگر محنت کرنے کے بعد پاکستان ہارتا تو ہمیں افسوس نہ ہوتا۔ آج ساری قوم افسردہ ہے کرکٹ شائقین کی امیدوں پر قومی ٹیم نے پانی پھیر دیا ہے۔