ممبئی (شوبز ڈیسک)پاکستانی اداکار صبا قمر کی بالی ووڈ فلم ’ہندی میڈیم‘ نے فلم فیئر ایوارڈ 2018ءاپنے نام کرلیا۔ عرفان خان کو بہترین اداکارجبکہ ودیا بالن کو بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیاگیا۔ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے تقریب میں میزبان کے فرائض انجام دیئے۔63واں فلم فیئر ایوارڈ2018ء’ہندی میڈیم‘ کو دیا گیا۔عرفان خان کو فلم ’ہندی میڈیم ‘ میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھانے پر بہترین اداکار جبکہ ’تمہاری سلو‘ میں عمدہ پرفارمنس پر ودیا بالن کو بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا، یہ ا±ن کا چھٹا فلم فیئر ایوارڈ ہے۔