تازہ تر ین

نواز شریف جاتی امراءمیں زیادہ خطرناک ،سعد رفیق بھی بول پڑے

لاہور (آئی این پی)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ریاستی اداروں کو قومی ایجنڈے پر اکٹھا ہونا پڑیگا، جنگلا بس کہنے والوں نے خود پشاور اکھاڑ ڈالا، نواز شریف کے ساتھ زیادتی کی گئی، اورنج لائن/ٹرین منصوبے کا فیصلہ وقت پر ہوتا تو لاگت کم آتی اور کام جلد کمل ہوجاتا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ کوٹ مومن اور ہری پور جلسے میں ہزاروں لوگوں نے مسلم لیگ (ن) سے اظہار یکجہتی کیا، نواز شریف کے ساتھ زیادتی کی گئی، لوگوں کو بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا، لوگوں کی آنکھوں میں مرچیں نہیں ڈالی جاسکتی ، کراچی کو کھنڈر بنانے والا کہتا ہے جب چاہوں ان کو نکال دوں ، ایک کہتا ہے وزیر اعظم بنا دو اور لعنتیں ڈالتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کی محاز آرائی انتشار پیدا کرسکتی ہے، ہمارے ساتھ نا انصافی ہوئی، جنگلا بس کہنے والوںنے خود پورا پشاور اکھاڑ ڈالا، ان سے بنا کچھ بھی نہیں ، اگر ورنج لائن ٹرین منصوبے کا فیصلہ وقت پر ہوتا تو لاگت کم آتی اور کام جلد مکمل ہوجاتا ، ہم کسی سے لڑنا نہیں چاہتے۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ اداروے آپس میں لڑیں گے تو ملک کیسے چلے گا، ریاستی اداروں کو قومی گریبانوں سے ہاتھ نکال لیں ، مہم جوئی چھوڑ دیں ہم کل بھی اور پرسوں بھی کہیں گے کہ ہمیں انصاف چاہیے ، ایسا کون سا حملہ ہے جو (ن)لیگ پر نہیں گیا گیا۔ سعد رفےق نے کہا کہ نوازشر یف وزےر اعظم ہاﺅس میں اتناخطرناک نہیں جتنا جاتی امرا میں بیٹھا ہوا ہے‘ فیصلہ لوگوں کا چلے گا بند کمروں کا فیصلہ کہیں نہیں چلے گا ‘ کوئی مومن یا انسان کسی پر لعنت نہیں بھیج سکتا انہیں اخلاقی اقدار نہیں ہے ‘ نواز شریف کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے انصاف دیں ہمیں پاکستان میں بولنے کی سزا معلوم ہے‘ہماری مےٹرو پر 8/8مہےنے فےصلہ محفوظ رہتا ہے ‘ شہبازشریف کو نواز شریف نے وزیر اعظم کا اگلا امیدوار نامزدکیاہے قوم کو فیصلہ منظورہے‘ہماری باتوں اور مشوروں کو حملہ اور غیر ذمہ داری نہ سمجھا جائے آئین و قانون کے رکھوالے ہیں نوٹس ایسے ادارے سے آتے ہیں جس کا خود سٹریکچر ٹھیک ہونے والاہے ‘ہم کو اپنی زبان پر کنٹرول ہے اس کام کو بند کیاجائے ایک دوسرے سے مقابلہ بازی نہ کی جائے ہمیں کسی کو فتح نہیں کرنا ووٹ کے فیصلے کا احترام کیاجائے لوگوں کو سیاست کرنے کی اجازت دی جائے۔ تحریک پاکستان کے مہاجرین لٹ کر آئے تھے وہ جگہ ہے جہاں قائد اعظم عوام کی حالت دیکھ کر رو پڑے یہ جگہ بتاتی ہے پاکستان کتنی قربانیوں سے بناپہلے غلام حیدر وائیں نے بنیاد رکھی کریڈٹ نوازشریف کو جاتاہے جنہوں نے وائیں کو سپورٹ کیاجب منصوبہ شروع کرنے لگے تو مشرف نے حکومت کا دھڑن تختہ کر دےا اور ہماری قیادت کو جلا وطن کر دیاکئی سال کی محنت کے بعد 117ایکٹر جگہ پر کام کا آغاز دوسال میں چار ارب روپے کی لاگت سے ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مےں پہلے بہت جھگڑا کرتا تھا جسے شہبازشریف نے صبر و برداشت کرنا سکھایاپہلے بھی کہا تھا اب بھی کہہ رہاہوں وزیر اعظم ہاﺅس میں اتناخطرناک نہیں جتنا جاتی امرا میں بیٹھا ہوا ہے محلاتی سازشیں جھوٹ بہتان ایمان و عقیدے پر حملے کئے گئے سیاستدان کو قبر میں بھی ڈال دو تو وہاں سے بھی سیاست کرتاہے اب کو ٹ مومن ہری پور اب جڑانوالہ کا جلسہ ہو گا یہ جلسہ نہیں لوگ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں لوگ نواز شریف کے ساتھ محبت کا اظہارکرتے ہیں اس لئے اظہار کرتے ہیں کیونکہ لوگوں کی آنکھوں میں دھول نہیں ڈالی جاسکتی۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف سال کا کام مہینے میں کرتے ہیں جتنی مرضی پٹیشن دائر کرو وہ میٹرو ٹرین چلادیں گے نواز شریف کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے انصاف دیں ہمیں پاکستان میں بولنے کی سزا معلوم ہے‘پاکستان مکمل طورپرآزاد ملک نہیں ہے ہم سچ بولنے سے نہیں رکیں گے ایسے ملک نہیں چلے گا کسی سے لڑنا نہیں چاہتے نہ ہی محاذ آرائی چاہتے ہیں کیونکہ یہ ملک کو انتشار کا شکار کرتی ہے اگر ادارے لڑیں گے تو ملک نہیں چلے گا درخواست کرتا ہوں سیاسی جماعتوں والے جو مہم جوئی کرتے ہیں وہ ایک دوسرے کے گریبان سے ہاتھ نکالیں مودی کا بیان پڑھیں ۔ انہوں نے کہا کہ عدالت سول بیوروکریسی ہو سب کو قومی ایجنڈے پر آگے لےجایاجاسکتاہے ملک کی نظریاتی لائن آف ڈفرنس ہے مسلم لیگ ن آگے بڑھے گی تو ملک ترقی کرے گا بلوچستان میں 522ووٹ لینے والوں کو بٹھا دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری باتوں اور مشوروں کو حملہ اور غیر ذمہ داری نہ سمجھا جائے آئین و قانون کے رکھوالے ہیں نوٹس ایسے ادارے سے آتے ہیں جس کا خود سٹریکچر ٹھیک ہونے والاہے ہم کو اپنی زبان پر کنٹرول ہے اس کام کو بند کیاجائے ایک دوسرے سے مقابلہ بازی نہ کی جائے ہمیں کسی کو فتح نہیں کرنا ووٹ کے فیصلے کا احترام کیاجائے لوگوں کو سیاست کرنے کی اجازت دی جائے فیصلہ لوگوں کا چلے گا بند کمروں کا فیصلہ کہیں نہیں چلے گا۔

 


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain